پاکستان میں پونے تین کروڑ آوٹ آف سکول بچوں کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے،ڈاکٹر ملک ابرارحسین
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
پاکستان میں پونے تین کروڑ آوٹ آف سکول بچوں کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے،ڈاکٹر ملک ابرارحسین WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: فاطمہ جنا ح ویمن یونیورسٹی میں منعقدہ ”قانون سے آگاہی اور ایجوکیشن فار آل“ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان پرائیویٹ سکولزاینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ڈاکٹرملک ابرارحسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں پونے تین کروڑ آوٹ آف سکول بچوں کو سکول میں لانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں تعلیم دشمن سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے حکومتی سطح پر لائحہ عمل تیار کیا جائے۔
گزشتہ روزفاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں ال ولایت ارگنائزیشن کے تعاون سےمنعقدہ آگاہی سیمینار میں ڈاکٹر علی حیدر نقوی ،پروفیسرڈاکٹر شہلا سمیت ملک بھر سے ماہرین تعلیم اور یونیورسٹی طالبات نے شرکت کی اور سکول سے باہر بچوں کو سکول میں لانے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں شعبہ تعلیم کو درپیش اہم مسائل اور ان کے حل پرسیر حاصل گفتگو کی۔ڈاکٹر ملک ابرارحسین کاکہنا تھاکہ پاکستان میں تعلیمی نظام کوبہتر بنانے کے لیے ٹھوس لائحہ عمل تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے میں تعلیمی شعبہ اور اس سے وابستہ افراد کو آسان ٹارگٹ سمجھا جاتاہے
گزشتہ دنوں خضدار میں آرمی پبلک سکول کی بس پر خودش کش حملہ نے پوری قوم کو سوگ میں مبتلا کردیاہے۔ایسے واقعات تعلیم دشمنی کی بدترین مثال ہیں جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،ہماری خواہش ہے کہ ملک میں امن و سلامتی ہو ملک میں تعلیم عام ہو جاے اور اس کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کو اللہ پاک ہدایت عطافرمائے۔
۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دولاکھ 75ہزار بچے آوٹ آف سکول ہیں۔یہ تعداد دنیا کے اور کسی ملک میں نہیں۔ ہمیں افسوس اس بات کا بھی ہے کہ پاکستان کے پاس ان سکول سے باہربچوں کو سکول میں لانے کے لیے کوئی ٹھوس منصوبہ بندی موجود نہیں ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد: تھانہ سبزی منڈی پولیس پر تاجر اغوا اور 80 لاکھ رشوت طلب کرنے کا الزام، احتجاج شدت اختیار کرگیا محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے عوام کیلئے بارش کی نوید سنا دی ججز ٹرانسفر کیس؛ آپ درخواست گزاران کے وکلاء کے دلائل میں اختلاف ہے، سپریم کورٹ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی ہم منصب کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پاکستان میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت چکوال: فوڈ اتھارٹی اور موٹر وے پولیس کی مشترکہ کارروائی، 2100 کلو مضر صحت گوشت تلف بیرسٹر سیف کی رات دیر گئے عمران خان سے اہم ملاقات، حکومت کیساتھ مذاکرات کے حوالے سے اہم ہدایات لیںCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ملک ابرارحسین ا وٹ ا ف سکول پاکستان میں کے لیے ٹھوس کی ضرورت ہے کہ پاکستان میں تعلیم
پڑھیں:
اسلام دشمن قوتیں گریٹر اسرائیل کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، ڈاکٹر اسامہ رضی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی : نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر اسامہ رضی نے کہا ہے کہ یہودی لابی پوری قوت کے ساتھ اسلام کو مٹانے اور گریٹر اسرائیل کے ناپاک ایجنڈے پر کام کر رہی ہے، اسرائیل گزشتہ دو برس سے فلسطین میں بدترین دہشت گردی، ظلم و ستم اور قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے۔
جماعت اسلامی ضلع گڈاپ کے زیر اہتمام جامع مسجد ابو حذیفہ میں منعقدہ کارکنان کی ایک روزہ تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اسامہ رضی نے کہا کہ امریکا اور بھارت کی حمایت یافتہ یہ سازشیں ناکام ہوں گی، کیونکہ مومن کا قلب ایمان کی روشنی سے منور ہوتا ہے، اور وہ ظلم کے آگے جھکتا نہیں۔
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ بھارت پاکستان پر آبی جارحیت کے ساتھ سرحدی جنگ مسلط کرنا چاہتا تھا لیکن اسے منہ کی کھانی پڑی، اسی طرح ایران پر اسرائیل و امریکا کی جارحیت بھی بری طرح ناکام ہوئی، اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہو سکے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ علاقائی سیاست کو سمجھنا وقت کا تقاضا ہے، قومی سیاست بھی اسی سے جڑی ہوئی ہے، افسوسناک امر یہ ہے کہ پاکستان میں غزہ میں قتل عام کے خلاف پارلیمنٹ اور اسلام آباد کی سطح پر کوئی احتجاج نہیں کیا گیا، جبکہ برطانوی پارلیمنٹ اور وزیراعظم ہاؤس کے سامنے فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔
ڈاکٹر اسامہ رضی نے مزید کہا کہ ہمیں قرآن و سنت کی روشنی میں اسلامی نظام کے نفاذ کی جدوجہد کو مزید مضبوط اور منظم کرنا ہوگا، یہی ہمارے مسائل کا حل ہے۔