Daily Ausaf:
2025-05-24@02:50:24 GMT

خضدار سکول بس حملے میں مزید2 طلباء شہید، تعداد 6 ہوگئی

اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) خضدار میں سکول بس پر بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے طلبہ کی تعداد 6 ہو گئی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس دہشت گردانہ حملے میں حیدر شدید زخمی ہوگیا تھا، جو دورانِ علاج جانبر نہیں ہو سکا، جبکہ ایک اور زخمی طالبہ مائکہ بھی زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی، دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں میں 5 طالبات اور ایک طالب علم شامل ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی اور بے امنی پھیلانے کے لیے بھارت اپنی پراکسیوں کا استعمال کر رہا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان معصوم بچوں کے خون کا حساب فتنۃ الہندوستان اور ان کے بھارتی آقاؤں سے لیا جائے گا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، جعلی مصالحے بنانے والا یونٹ پکڑا گیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: حملے میں

پڑھیں:

سپیکر قومی اسمبلی کی خضدار میں سکول بس پر حملے کی مذمت

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خضدار بلوچستان میں آرمی پبلک سکول کی بس پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئےاس کے نتیجے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ بدھ کو اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے شہدا کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ پوری قوم دکھ اور غم کی اس گھڑی میں شہید ہونے والے بچوں کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

معصوم بچوں کی بس پر حملہ انتہائی بزدلانہ اور شرمناک ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔معصوم بچوں پر حملہ کرنے والے سفاک درندوں کا کسی مذہب اور انسانیت سے کوئی تعلق نہیں۔ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیوں میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔دہشت گردی کی اس کارروائی کے منصوبہ سازوں اور مجرموں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ سپیکر قومی اسمبلی کی حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی ، شہدا کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کو اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کےلئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ مضامین

  • خضدار میں دہشتگردوں کے حملے میں زخمی مزید 2 سٹوڈنٹ شہید ہوگئے
  • خضدار حملے کا ایک اور زخمی شہید ہوگیا
  • اسکول بس پر بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الہندوستان کے حملے میں شہید طلبا کی تعداد 5 ہوگئی
  • اسکول بس پر بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے حملے میں شہید طالبات کی تعداد 4 ہو گئی
  • خضدار بس حملہ، شہید طالبات کی تعداد 4 ہوگئی
  • خضدار اسکول بس حملہ: شہید ہونے والی 3 بچیوں کی تفصیلات جاری
  • خضدار: سکول بس پر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کا حملہ ، تین طالبات شہید ، سکیورٹی حکام
  • سپیکر قومی اسمبلی کی خضدار میں سکول بس پر حملے کی مذمت
  • خضدار، اسکول بس پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید