— فائل فوٹو

میانوالی میں سی ٹی ڈی سے مقابلے کے دوران 3 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 6 فرار ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا، مارے گئے دہشت گردوں سے رائفلیں، 3 دستی بم، گولیاں اور بارودی مواد ملا ہے۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن اور ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

افسوسناک خبر ،پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، بڑا نقصان

بنوں میں نیو سبزی منڈی پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے دھماکے سے چوکی کا گیٹ اڑا دیا۔ دہشت گردوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

تفصیلات کے مطابق نیو سبزی منڈی پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے۔

پولیس چوکی کے مرکزی گیٹ کو دھماکے سے اڑانے کے بعد دہشتگردں نے اندر داخل ہو کر شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

پولیس حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور حملے کے بعد سیکورٹی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ پولیس اور فورسز دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرگرم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • میانوالی بڑی تباہی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ سے 3خطرناک دہشتگرد ہلاک
  • میانوالی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ، سی ٹی ڈی نے 3 دہشتگرد ہلاک کر دیئے
  • میانوالی بڑی تباہی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی کے ہاتھوں میں 3 خطرناک دہشت گرد ہلاک
  • میانوالی، سی ٹی ڈی سے مقابلے میں 3 دہشت گرد ہلاک
  • میانوالی: سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 3 دہشتگرد ہلاک، 6 فرار
  • دہشت گردی اور اس کا خاتمہ
  • بہت ہوچکا، دہشت گردوں کے لیے کوئی رعایت نہیں:علی ظفر
  • بھارت دہشت گردوں کو وسائل اور تربیت دے رہا ہے: عرفان صدیقی
  • افسوسناک خبر ،پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، بڑا نقصان