شہری کو اغوا کر کے تاوان وصولی کیلیے آنے والا ڈولفن پولیس کا اہلکار گرفتار، دیگر ساتھی فرار ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
راولپنڈی:
شہری کو اغوا کر کے رہائی کے لیے تاوان طلب کرنے والے راولپنڈی اور اسلام آباد کے اہلکاروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد کے پولیس اہلکاروں نے مل کر شہری کو اغوا کیا اور تاوان طلب کیا، ایکسائیز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی خاتون آفیسر نے بروقت دبنگ کارروائی کرتے ہوئے تاوان کی رقم وصول کرنے کے لیے آنے والے پولیس اہلکار کو قابو کرکے راولپنڈی پولیس کے حوالے کردیا۔
کارروائی کے وقت دیگر اہلکار باقی مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی کاشف ذوالفقار کا سخت نوٹس راولپڈی پولیس کے اہلکار سمیت دیگر دو ملزمان کہ گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔
حکام کے مطابق راولپنڈی کے نجی ہوٹل کے بار سے پرمٹ ہولڈر شراب لیکر نکلے تو تھانہ سول لائن کے علاقے میں پولیس عملے نے انھیں روکا اور پرمٹ و قانونی دستاویزات دیکھانے کے باوجود ایک نہ سنی اور اسی کی گاڑی میں بیٹھ کر نامعلوم مقام پر لے گیے۔
اسی دوران کچھ فاصلے پرمٹ ہولڈرز و ایک مغوی کے بیٹے و عزیزوں نے والد و ساتھیوں کے اچانک غائب ہونے پر پولیس ایمرجنسی ون فائیو اور آئی جی کمپلینٹ سیل نمبر پر کال کی۔ ساتھ ہی مغویان پرومٹ ہولڈر کا بیٹا و رشتہ دار ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول آفس پہنچ گئے اور ڈائریکٹر ایکسائز راولپنڈی کو بھی اطلاع دی باقائدہ پرمٹ و کاغذات ہونے کے باوجود پولیس والد وغیرہ کو لے گئی ہے۔
ڈائریکٹر ایکسائز راولپنڈی نے لیڈی انسپکٹر کی سربراہی میں فوری طور پر سی پی او راولپنڈی کے نوٹس لانے کی ہدایات کیں جس پر تمام صورتحال سے راولپنڈی پولیس حکام کو آگاہ کیا گیا تو ایکسائیز ٹیم کے ساتھ راولپنڈی پولیس کے ایک آفیسر کی سربراہی میں بھی ٹیم تعینات کردی گی ۔
اسی دوران پرمٹ ہولڈر کو اغوا کرنے والوں نے ایک مغوی نے اپنے نمبر سے بیٹے کو کال کرکے تین لاکھ روپے کا بندوبست کرنے کا کہا، معاملہ گھمبیر پاکر ایکسائز و پولیس کی ٹیم نے ڈرامائی انداز میں رقم کا بندوبست ہونے کا کہہ کر اغوا کنندگان کو ڈیل پر راضی کیا۔
حکام کے مطابق اغوا کنندگان پہلے پی ڈبلیو ڈی اسلام آباد پھر اسکیم تھری اور ہر تھوڑے وقفے کے بعد مقام تبدیل کرکے وہاں بلواتے رھےم آخری مرتبہ گلزار قائد بلوایا لیکن پھر اچانک ایئرپورٹ روڈ پر مغوی ہے بیٹے کو رکنے کا کہا اور ایک شخص رقم لینے آیا جبکہ دیگر سامنے نہ آئے۔
ایکسائز و پولیس ٹیم اور مغوی کے رشتہ داروں نے مزکورہ شخص کو قابو کرلیا جو مسلح نکلا اور اپنا تعارف اسلام آباد پولیس کی ڈولفن فورس کے اہلکار کی حیثیت سے کروایا۔ جس پر ملزم کو تھانہ سول لائن منتقل کردیا گیا۔
دوران تفتیش ملزم نے تھانہ صادق آباد کے اہلکار ہونے کا بھی انکشاف کیا اور کاشی نامی ایک بروکر کابھی بتایا جو سادہ کپڑوں میں خود کو اے ایس آئی ظاہر کرتا یے۔
دوسری جانب ساتھی کو قابو ہوتے دیکھ کر دیگر تینوں ملزمان مغوی کو گاڑی اور سامان سمیت چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی کاشف ذوالفقار نے نوٹس لیکر فرار اہلکاروں و ملزمان کی گرفتاری کے لیے احکامات جاری کیے جس کے لیے پولیس ٹیمیں چھاپے مارنے میں مصروف ہے۔
ایس پی آپریشن کاشف ذوالفقار کا ایکسپریس کے رابطے پر کہناتھاکہ سنگین واقعہ کا مقدمہ درج کیا جارھا ہے ایسے عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے اہلکار کو اغوا کے لیے
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔