Islam Times:
2025-09-18@14:53:39 GMT

ضلع گانچھے میں عاشورا کا مرکزی جلوس

اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

اسلام ٹائمز: ضلع بھر میں دو سو سے زائد مقامات پر مجالس کا اہتمام کیا گیا جبکہ دس سے زائد ماتمی جلوس برآمد ہوئے۔ مرکزی جلوس امام بارگاہ چقچن سے برآمد ہوا جو ملدومر امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایل اے انجم

دس محرم الحرام یوم عاشورا کے موقع پر دنیا بھر کی طرح ضلع گانچھے میں جگہ جگہ جلوس عزاء برآمد ہوا۔ ضلع بھر میں دو سو سے زائد مقامات پر مجالس کا اہتمام کیا گیا جبکہ دس سے زائد ماتمی جلوس برآمد ہوئے۔ مرکزی جلوس امام بارگاہ چقچن سے برآمد ہوا جو ملدومر امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ ضلع گانچھے کے ہیڈ کوارٹر خپلو میں بھی جلوس برآمد ہوا۔ اس موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔ ضلعی انتظامیہ کا عملہ متحرک رہا، پولیس کا دستہ بھی سکیورٹی کیلئے موجود تھا۔ ریسکیو اہلکار اور محکمہ صحت کے عملے بھی تعینات تھے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امام بارگاہ برآمد ہوا

پڑھیں:

کراچی اور حیدر آباد میں حوالہ ہنڈی کیخلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزمان گرفتار

کراچی ، حیدر آباد: ایف آئی اے کی حوالہ  ہنڈی اور متعلقہ غیر قانونی کاموں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف  کریک ڈاؤن کے تحت ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم اور کمرشل بینکنگ سرکل کراچی  نے 2 ملزمان اقبال اور سلمان کو گرفتار کیا ہے۔

دونوں  ملزمان کو نکل روڈ اور پی ای سی ایچ ایس کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں، جن کے قبضے سے 88 لاکھ روپے سے برآمد کرلیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں ملزمان کے قبضے سے 2155 امریکی ڈالر، 5835 یو اے ای درہم، سعودی ریال برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان سے مختلف مالیت کے پرائز بانڈ بھی برآمد ہوئے۔

گرفتار ملزمان سے موبائل فون اور حوالہ ہنڈی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیے گئے  ہیں۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہیں کر سکے، جن سے تفتیش شروع کردی گئی ہے اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایف آئی اے حیدرآباد زون کی بڑی کاروائی

ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل لاڑکانہ  نے کارروائی کرتے ہوئے  حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان احسن علی اور ندیم کو قمبر سٹی لاڑکانہ سے گرفتار کرلیا، جن سے 2 لاکھ 25 ہزار روپے سے برآمد کیے گئے ہیں۔

گرفتار ملزمان سے 5 موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد برآمد کر لیے گئے ۔ ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہیں  کر سکے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی  ہے اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی اور حیدر آباد میں حوالہ ہنڈی کیخلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزمان گرفتار
  • سیاف کی اپیل پر میرٹ کی پامالی کیخلاف احتجاجی کیمپ قائم
  • مظفرآباد، مرکزی جامع مسجد میں عظیم الشان سیرت النبیؐ کانفرنس
  • مدینہ ایئرپورٹ کی مرکزی شاہراہ کا نام ولی عہد محمد بن سلمان سے منسوب کرنے کا فیصلہ
  • وزیر آباد: نالہ ایک سے سیلاب  میں آنے والا مارٹر گولہ برآمد
  • کراچی، پوش علاقے کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے مرد و خاتون کی لاشیں برآمد
  • موجودہ حالات میں جلوس نکالنا سیاست نہیں، بے حسی ہے‘سکھد یوہمنانی
  • مرکزی رہنما پی پی پی کا پنجاب میں سیلاب متاثرین کی مدد پر مریم نواز سےاظہار تشکر
  • جماعت اسلامی کے مرکزی رہنمار اشد نسیم سکرنڈ میں جلسہ سیرت النبی ؐ سے خطاب کر رہے ہیں
  • لیاقت آباد،فرنیچر اور کپڑا مارکیٹ کے دکانداروں کا لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج،مرکزی شاہراہ بند