Islam Times:
2025-11-03@06:21:06 GMT

کوئٹہ، یوم عاشورہ کے مرکزی جلوس ویڈیو رپورٹ

اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

اسلام ٹائمز: علمدار روڈ میں واقع امام بارگاہ حسینی ہزارہ نچاری سے برآمد ہونیوالے مرکزی جلوس عزاء میں 37 ماتمی دستوں نے شرکت کی۔ مرکزی جلوس عزاء علمدار روڈ سے طوغی روڈ پر داخل ہوتے ہوئے میزان چوک تک پہنچا۔ جہاں عزاداروں نے ظہرین کی نماز ادا کی گئی۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: اعجاز علی
 
دس محرم الحرام یوم عاشورہ کے موقع پر نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم امام حسین علیہ السلام کی شہادت پر مرکزی جلوس عزاء بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں برآمد ہوا۔ جس میں عزاداروں نے شہدائے کربلاء کے لئے عزاداری اور ماتم داری کی۔ کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ میں واقع امام بارگاہ حسینی ہزارہ نچاری سے برآمد ہونے والے مرکزی جلوس عزاء میں 37 ماتمی دستوں نے شرکت کی۔ مرکزی جلوس عزاء علمدار روڈ سے طوغی روڈ پر داخل ہوتے ہوئے میزان چوک تک پہنچا۔ جہاں عزاداروں نے ظہرین کی نماز ادا کی گئی۔ بعد ازاں جلوس عزاء لیاقت بازار، پرنس روڈ سے ہوتے ہوئے میکانگی روڈ سے دوبارہ علمدار روڈ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مرکزی جلوس عزاء علمدار روڈ روڈ سے

پڑھیں:

 پاکستان کے خلاف کسی کی بھی ہرزہ سرائی اور سازش برداشت اور قابل قبول نہیں، سینیٹر عبدالکریم 

ملتام میں حلف بردراری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ملکی استحکام کیلئے ہم ملکی اداروں کے شانہ بشانہ ہیں امت کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے ہم پرامن جہدوجہد کے قائل ہیں، ہم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ تھے ہیں اور رہیں گے۔  اسلام ٹائمز۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم نے کہا ہے کہ ملک مزید کسی انتشار وخلفشار کا متحمل نہیں، ملکی استحکام کیلئے ہم ملکی اداروں کے شانہ بشانہ ہیں امت کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے ہم پرامن جہدوجہد کے قائل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جمعیت اہل حدیث جنوبی پنجاب کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مرکزی جمعیت اہل حدیث کا جنوبی پنجاب میں علیحدہ نظم خوش آئند امر ہے، اس سے جماعت کے نظم کو مزید تقویت ملے گی۔ پاکستان کے خلاف کسی کی بھی ہرزہ سرائی اور سازش برداشت اور قابل قبول نہیں، ہم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ تھے ہیں اور رہیں گے۔ اس موقع پر مرکزی ناظم اعلی مولانا عبد الرشید حجازی کا کہنا تھا کہ ہم نے نفاذ اسلام کیلئے ہمیشہ پرامن جہدوجہد کی اور کوشاں رہیں گے، تحفظ ختم نبوت، تحفظ ناموس رسالت، تحفظ ناموس صحابہ اور شعائر اسلام کیلئے اپنی جہدوجہد جاری رکھیں گے۔ اس موقع شیخ محمد شریف چنگوانی، امیر جنوبی پنجاب پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن شارق، ناظم جنوبی پنجاب حافظ غلام اللہ، مولانا ظفر اللہ، قاری سیف اللہ عابد، علامہ عبدالرحیم گجر، علامہ عنایت اللہ رحمانی و دیگر نے خطاب کیا۔ سینیٹر حافظ عبدالکریم نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔

متعلقہ مضامین

  • جوہری دھماکوں کے تجربات کی منصوبہ بندی نہیں کر رہے: امریکا
  • تہران کو پانی فراہم کرنیوالے مرکزی ڈیم میں صرف 2 ہفتوں کا پانی باقی رہ گیا
  • معیشت بہتر ہوتے ہی ٹیکس شرح‘ بجلی گیس کی قیمت کم کریں گے: احسن اقبال
  • آزاد ‘ محفوظ صحافت انصاف ‘ جمہوریت کی ضامن: سینیٹر عبدالکریم 
  •  پاکستان کے خلاف کسی کی بھی ہرزہ سرائی اور سازش برداشت اور قابل قبول نہیں، سینیٹر عبدالکریم 
  • کراچی کے پارک میں سیکڑوں مردہ کوؤں کی ویڈیو، اصل ماجرا سامنے آگیا
  • کوئٹہ ،کچرے کے ڈھیر میں بیٹھے ہوئے افراد کھلے عام نشہ کرنے میں مصروف ہیں
  • کندھکوٹ،ایس ٹی پی کے مرکزی عہدیدار زین شاہ میڈیا سے با ت چیت کررہے ہیں
  • سول ہسپتال کوئٹہ میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
  • کوہستان کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم قیصر اقبال اور انکی اہلیہ کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور