انڈین اداکارہ سے ملاقات کے لیے جانیوالے پاکستانی نوجوان کو بھارتی فوج نے ’دہشتگرد‘ قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکام نے ایک اور ذاتی واقعے کو ’دہشتگردی‘ سے جوڑنے کی کوشش کی ہے تاکہ پاکستان کو بدنام کیا جا سکے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بارڈر سیکیورٹی فورس (BSF) نے 7 ستمبر کو جموں کے تحصیل سچیت گڑھ (آر ایس پورہ) سے ایک نوجوان سراج خان کو گرفتار کیا، جو پنجاب (پاکستان) کا رہائشی ہے۔ تلاشی کے دوران اس کے پاس سے صرف 30 روپے پاکستانی برآمد ہوئے۔
بھارتی پولیس نے تفتیش کے دوران خود تصدیق کی کہ سراج خان نے یہ تسلیم کیا کہ وہ محض ایک بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر، اوینیٹ کور سے ملنے کے جنون میں سرحد پار آیا۔ اس واضح اعتراف کے باوجود بھارتی پولیس اور انٹیلی جنس ادارے اس واقعے کو ’سکیورٹی خطرہ‘ بنا کر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نئی دہلی کی اس عادت کو ظاہر کرتا ہے جس کے تحت معمولی واقعات کو بڑھا چڑھا کر پاکستان مخالف پروپیگنڈا بنایا جاتا ہے۔
ان کے مطابق یہ جھوٹا بیانیہ نہ صرف عام شہریوں کو مجرم بنا دیتا ہے بلکہ بھارت کی اس بوکھلاہٹ کو بھی بے نقاب کرتا ہے جو ’دراندازی‘ کے بیانیے کو زندہ رکھنے کے لیے دکھائی جاتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام
یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ
ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان