ننگرپار(نیوز ڈیسک) ننگرپارکر میں بارش کے باعث اچانک آنے والے ریلے نے سیاحت کے لیے آئے افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعے میں ایک سیاح جان کی بازی ہار گیا، جبکہ دیگر 10 افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق طلحہ نامی سیاح گزشتہ روز پہاڑی علاقے میں بارش کے باعث ڈیم میں پھنس گیا تھا۔ مسلسل کوششوں کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیم نے آج طلحہ کی لاش کو ڈیم کے پانی سے نکال لیا۔ پولیس کے مطابق طلحہ کا تعلق کراچی کے علاقے گارڈن سے تھا۔

واقعے کے دوران مجموعی طور پر 11 سیاح پانی میں پھنس گئے تھے، جن میں سے 10 افراد کو ایک گھنٹے کی کارروائی کے بعد بحفاظت نکال لیا گیا۔ ریسکیو کیے گئے سیاحوں میں تین کا تعلق کراچی اور سات کا مٹھی سے بتایا گیا ہے۔

پولیس اور ریسکیو اداروں کی جانب سے مقامی افراد کی مدد سے کارروائی مکمل کی گئی۔ ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں کو قدرتی مقامات پر بارش کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: افراد کو

پڑھیں:

گوجرانوالہ: زہریلے پاپڑ کھانے سے ایک بھائی چل بسا، دو کی حالت تشویشناک

صوبۂ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں مضرِ صحت پاپڑ کھانے سے تین بھائیوں کی حالت خراب ہو گئی۔

اہلِ خانہ کے مطابق بچوں نے محلے کی دُکان سے پاپڑ خرید کر کھائے تھے، پاپڑ کھانے کے بعد بچوں کی حالت بگڑی۔

ریسکیو کے حکام کے مطابق اسپتال میں ایک بچہ دورانِ علاج دم توڑ گیا ہے جبکہ دو کی حالت تشویشناک ہے۔

ریسکیو کے حکام کے مطابق بچوں کی عمریں چار سے آٹھ سال کے درمیان ہیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں ٹریفک حادثہ: بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر الٹ گیا، چار افراد جاں بحق
  • کراچی کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور کی لاش اور گاڑی کوٹ ڈیجی سے برآمد
  • جادو ٹونا کرنے کے شبہے میں قتل عمر رسیدہ شخص کا ڈھانچہ برآمد، ملزمان گرفتار
  • کراچی: اورنگی ٹاؤن میں گھر میں آتشزدگی، 2 خواتین جاں بحق
  • شادی کی خوشیاں غم میں بدل گئیں
  • قلندر لعل شہباز جانے والی زائرین کی بس تیز رفتاری کے باعث اُلٹ گئی
  • ویتنام: بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں میں اضافہ‘ 11 افراد لاپتا
  • لیبیا میں پھنسے 309 بنگلہ دیشی شہری وطن واپس پہنچ گئے
  • گوجرانوالہ: زہریلے پاپڑ کھانے سے ایک بھائی چل بسا، دو کی حالت تشویشناک
  • سگنل خراب ہے لیکن کیمرے سے ڈر لگ رہا ہے، سڑک پر پھنسے کراچی کے نوجوانوں کی ویڈیو وائرل