Express News:
2025-07-07@23:23:12 GMT

زمین پر پیش آنیوالا نایاب مظہر خلا سے عکس بند

اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود امریکا کی ایک خلانورد نے خلا سے زمین پر پیش آنے والے ایک نایاب سائنسی مظہر کو عکس بند کر لیا۔

امریکی خلانورد نِکول ’ویپر‘ آئیرز نے 3 جولائی کو خلا میں میکسیکو کے اوپر سے گزرتے ہوئے ایک ایسے مظہر کی نشان دہی کی جس کو سائنسی میدان میں ’اسپرائٹ‘ کہا جاتا ہے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ناسا خلانورد نے بتایا کہ اسپرائٹس ایسے مظاہر ہوتے ہیں جو ’طوفانوں‘ کے سبب ہونے والی ’شدید برقی سرگرمی‘ کی وجہ سے وجود میں آتے ہیں۔

Just.

Wow. As we went over Mexico and the U.S. this morning, I caught this sprite.

Sprites are TLEs or Transient Luminous Events, that happen above the clouds and are triggered by intense electrical activity in the thunderstorms below. We have a great view above the clouds, so… pic.twitter.com/dCqIrn3vrA

— Nichole “Vapor” Ayers (@Astro_Ayers) July 3, 2025

 

نِکول آئیرز نے سوشل میڈیا پوسٹ پر اسپرائٹ کی تصویر بھی شیئر کی جو سائنس دانوں کو یہ عمل سمجھنے میں مدد دے گی۔

نِکول اس وقت انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن ایکسپیڈیشن 73 پر بطور فلائٹ انجینئر موجود ہیں۔ یہ مشن رواں برس 19 اپریل کو شروع ہوا تھا اور نومبر میں ختم ہوگیا۔

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی میں 5 منزلہ عمارت زمین بوس، 12 افراد جاں بحق، 25 ملبے تلے دب گئے

کراچی (نوائے وقت رپورٹ+سٹاف رپورٹر) شہر قائد میں پانچ منزلہ عمارت زمیں بوس ہوگئی، جس کے ملبے تلے 25 افراد دب گئے۔ لیاری کے علاقے بغدادی میں واقع النوید ہوٹل کے قریب 5 منزلہ رہائشی عمارت اچانک زمین بوس ہو گئی، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق عمارت مکمل طور پر منہدم ہو گئی جس کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کر دیگئیں۔ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12 ہو گئی جبکہ کچھ افراد کو زخمی حالت میں نکالا گیا ہے، گرنے والی عمارت میں 6 خاندان رہائش پذیر تھے جبکہ مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ تنگ گلیوں اور راستوں کی بندش کے باعث ہیوی مشینری کو جائے وقوعہ تک پہنچانے میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔ ملبے سے دبے افراد کو نکالنے کے لیے مقامی لوگ بھی اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاموں میں شریک ہیں۔ گرنے والی عمارت کے ساتھ جڑی 2 منزلہ عمارت کو بھی خالی کرالیا گیا جبکہ دیگر ملحقہ عمارتوں کو بھی ممکنہ نقصان کے پیش نظر خطرے میں تصور کیا جا رہا ہے۔ دریں اثنا سول ہسپتال کراچی کے ٹراما سینٹر میں لائی گئی ایک 40 سالہ شدید زخمی خاتون کے جسم پر کئی فریکچر اور زخم پائے گئے۔ پولیس، رینجرز اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں جب کہ ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو بھی جائے حادثہ پر پہنچے۔ سول ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مجموعی طور پر 6 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہبازشریف اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے واقعہ پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریسکیو اداروں کو فوری، مربوط اور مؤثر امدادی کارروائی کی ہدایت جاری کی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  اور امیر حماعت اسلامی حافظ نعیم نے بھی انتہائی افسوسناک قرار دیا۔ انہوں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔ڈی جی ایس بی سی اے ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو نے انکشاف کیا کہ گرنے والی رہائشی عمارت پچاس سال پرانی تھی۔ لیاری میں مزید پچاس کے قریب عمارتیں خستہ حال ہیں۔ دریں اثناء کراچی پولیس نے گرنے والی عمارت کے مالک کی تلاش شروع کر دی۔ ملبے سے تین ماہ کی بچی معجزانہ طور پر بچ گئی۔ متاثرہ خاتون نے دل دہلا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے کہا عمارت کئی دنوں سے مل رہی تھی متاثرہ عمارت کے باہر ایک بھائی چھوٹی بہن اور تین ماہ کی بھانجی کو بچانے کی فریاد کرتا رہا بجکہ ایک شخص نے کہا لوگ ملبے میں دبے تھے ریسکیو کیلئے فون کرتے رہے گاڑیاں تاخیر سے آئیں۔

متعلقہ مضامین

  • روہنگیا تو زمین کا بوجھ ہیں
  • مری میں دلکش موسم، بادل زمین پر اُتر آئے
  • پاکستانی فلمیں ’دیمک‘ اور ’نایاب‘ ایس سی او فلم فیسٹیول 2025 میں نمایاں
  • لاہور: ایک شخص کا اہل خانہ پر تشدد، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن ڈھال بن گیا
  • پاکستان کی فلم ’دیمک‘ اور نایاب نے ایس سی او فلم فیسٹیول میں ایوارڈز حاصل کرلیے
  • دنیا کا نایاب ترین نیا بلڈ گروپ دریافت؛ نام جانیے
  • معروف کالم نگار، شاعراور ریڈیو پاکستان کراچی اسٹیشن کے سابق ڈائریکٹر شکیل فاروقی انتقال کرگئے
  • جسٹس محمد علی مظہر کا سندھ حکومت پر برہمی کااظہار
  • کراچی میں 5 منزلہ عمارت زمین بوس، 12 افراد جاں بحق، 25 ملبے تلے دب گئے