ہنزہ میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
اسلام ٹائمز: امامیہ کمپلکس سے برآمد ہونے والا جلوس شاہراہ قراقرم سے ہوتا ہوا ڈورکھن پہنچا جہاں نماز ظہرین ادا کی گئی۔ بعد ازاں مسجد علی پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ یوم عاشور کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایل اے انجم
یوم عاشور کے موقع پر ہنزہ میں مرکزی جلوس امامیہ کمپلکس گنش سے برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مسجد علی، علی آباد میں اختتام پذیر ہوا۔ امامیہ کمپلکس سے برآمد ہونے والا جلوس شاہراہ قراقرم سے ہوتا ہوا ڈورکھن پہنچا جہاں نماز ظہرین ادا کی گئی۔ بعد ازاں مسجد علی پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ یوم عاشور کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ عزاداروں کیلئے سبیلیں بھی لگائی گئیں، میڈیکل کیمپ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ یوم عاشور کے جلوس میں اسماعیلی کمیونٹی کے عمائدین بھی شریک ہوئے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: یوم عاشور کے
پڑھیں:
اسلام آباد میں نویں محرم کا مرکزی جلوس پر خصوصی رپورٹ
جلوس کے موقع پر نیاز و سبیل کا خصوصی انتظام کیا گیا جبکہ عزاداروں کی سہولت کے لیے بلڈ کیمپ بھی لگائے گئے۔ نذر و نیاز کے اہتمام کے ساتھ ساتھ مختلف سیکیورٹی اور رضاکار تنظیموں نے بھی انتظامات سنبھالے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام آباد میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ اثنا عشری سے برآمد ہوا، جس میں بڑی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔ ماتمی دستوں نے امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سینہ کوبی کی اور نوحہ خوانی کے ذریعے پرسہ دیا۔ جلوس کے موقع پر نیاز و سبیل کا خصوصی انتظام کیا گیا جبکہ عزاداروں کی سہولت کے لیے بلڈ کیمپ بھی لگائے گئے۔ نذر و نیاز کے اہتمام کے ساتھ ساتھ مختلف سیکیورٹی اور رضاکار تنظیموں نے بھی انتظامات سنبھالے۔ اس موقع پر سینئر صحافی نادر بلوچ نے ایک خصوصی وڈیو رپورٹ بھی تیار کی ہے جو پیش خدمت ہے۔ ادارہ