آسٹریلیا؛ چڑیا گھر میں شیر نے خاتون کا بازو چبا ڈالا
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
آسٹریلیا کی ریاست کوئنزلینڈ میں واقع چڑیا گھر ’’ڈارلنگ ڈاؤنز‘‘ میں 50 سالہ خاتون شیر کے حملے میں شدید زخمی ہوگئیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون چڑیا گھر کھلنے سے قبل ہی وہاں پہنچ گئی تھیں اور عملے کو خون خوار جانوروں پنجرے میں کام کرتا دیکھ رہی تھیں۔
خاتون شیر کے پنجرے کے نہایت قریب پہنچ گئیں اور اس دوران بھپرے ہوئے شیر نے ان کا باوز پکڑ کر چبا ڈالا۔ عملے نے بمشکل خاتون کو شیر کے شکنجے سے بچایا۔
خاتون کو شدید زخمی حالت میں چڑیا گھر کے عملے نے ہی ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریاستی دارالحکومت برسبین منتقل کیا جہاں ہنگامی بنیادوں پر کیے گئے آپریشن میں ان کا بازو کاٹنا پڑا۔
چڑیا گھر انتظامیہ نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد نہ تو شیر کو ہلاک کیا جائے گا اور نہ ہی اسے کوئی سزا دی جائے گی۔
حکومت نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ غفلت ثابت ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چڑیا گھر
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔