راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کے علاقے میں 7ویں جماعت کی طالبہ الیکڑانک سگریٹ میں استعمال ہونے والا (فلیورڈ لیکویڈ) اسکول لے آئی جسے مبینہ طور  پر  پینے سے ایک  طالبہ بے ہوش ہوگئی۔ 

رپورٹ کے مطابق اسکول انتظامیہ نے لیکویڈ اور چھوٹا چاقو تحویل میں لیکر والدین کو طلب کرکے شکایت کی تو انھوں نے اسکول پر دھاوا بول دیا۔

اسکول منتظم کی درخواست پر پولیس نے اسکول پر دھاوا بولنے والوں پر مقدمہ درج کرلیا، مدعیہ میمونہ عباسی  نے کہا کہ  دختران اسلام سکنڈری سکول خالص بچیوں کی تعلیم کا ارادہ ہے، 19 مئی کو سکول کی ساتویں جماعت کی طالبہ بیگ میں  ایک چھوٹا چاقو اور ایک لیکویڈ کی بوتل اسکول لائی، جسکے پینے سے طالبات  بے ہوش ہوگئیں جس پر اس کے والدین کو اسکول بلایا۔

مقدمے کے متن کے مطابق 20 مئی کو اسکول میں موجود تھی کہ اچانک تین مرد تین خواتین اور ایک بچی میرے دفتر آگئے، ان میں  سے ایک سکول کی طالبہ بھی  رھی تھی نے مجھ پر تشدد شروع کردیا کپڑے پھاڑ ڈالے اور پیٹ میں لاتیں  ماریں۔

ایف آئی آر کے مطابق دیگر مرد سکول میں سامان کی  توڑ پھوڑ  کرتے رہے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، اس سے پہلے فون پر بھی دھمکیاں دیں، تمام واقعہ کے ثبوت اور سی سی ٹی و وڈیو فٹیجز بھی موجود ہیں۔

ایس ایچ او  صادق آباد احسن تنویر کیانی  نے کہا کہ اسکول انتظامیہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تفتیش میں مصروف ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں دفعہ 144 نافذ

فائل فوٹو۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں دفعہ 144 نافذ ہے، دفعہ 144 کا نفاذ صوبائی حکومت کے احکامات پر کیا گیا۔ 

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہر قسم کے جلسے، جلوسوں، ریلیوں اور مظاہروں پر پابندی ہے۔ 

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ہائی الرٹ ہیں۔ تمام ادارے باہمی تعاون سے امن و امان یقینی بنائیں گے، خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق قانون کی خلاف ورزی پر مقدمات درج اور گرفتاریاں ہوں گی۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں آج نجی وسرکاری سکول معمول کے مطابق کھلیں گے، وزیرتعلیم
  • تین یونیورسٹیوں میں آن لائن کلاسز، سکول معمول کےمطابق کھلیں گے
  • ہونہار طالبہ رشیکا گریجویشن تقریب میں شان سے ڈگری کیوں نہ وصول کرسکی؟  
  • راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں دفعہ 144 نافذ
  • ٹی ایل پی ملین مارچ، جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس چوتھے روز بھی بند رہی
  • ٹی ایل پی ملین مارچ؛ جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس چوتھے روز بھی بند
  • سوشل میڈیا کے مثبت استعمال سے ہزاروں زندگیوں کو بدلنے والا سندھ کا نوجوان
  • مذہبی جماعت کا احتجاج: اسلام آباد پنڈی کے راستے نا کھل سکے، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا
  • راولپنڈی:پولیس مقابلے میں انتہائی مطلوب ملزم مارا گیا
  • کراچی: دسویں جماعت کی مغوی طالبہ بازیاب، ملزم گرفتار