باجوڑ، پاک فوج کے حق میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریلی نکالی گئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251014-08-6
باجوڑ(آن لائن)باجوڑ میں پاک فوج کے حق میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔واک میں ضلعی انتظامیہ، قبائلی عمائدین، سول ڈیفنس اور شہریوں نے شرکت کی۔واک کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔ واک ڈپٹی کمشنر آفس سے شروع ہوکر گورنر ماڈل اسکول کے گیٹ کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔ شرکا کا کہنا تھا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ملک کی دفاع کے لیے ہر محاذ پر لڑنے کے لیے تیار ہے۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان کی جارحیت کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔دشمن کے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ملک کے تمام سرحدوں پر ہم اپنے کی خاطر قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاک فوج
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔