data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251014-08-2
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب میں کل نجی وسرکاری سکول معمول کے مطابق کھلیں گے، احتجاج کے باعث آج بروز منگل کو ا سکولوں کی بندش سے متعلق خبریں افواہیں ہیں۔ وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت پنجاب کی واضح ہدایات کے تحت آج بروز منگل کو پنجاب بھر کے تمام نجی و سرکاری سکولوں میں تعلیمی سلسلہ معمول کے مطابق جاری رہے گا۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

شہر قائد میں سردی بڑھ گئی، تیز ہوائیں اتوار تک چلنے کا امکان

کراچی:

جمعہ کو شہر کی فضاؤں پر ہلکی دھند کے سبب حدنگاہ کم ہو کر 3 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی، ہواؤں کی رفتار 36 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی معمول سے تیز ہوائیں اتوار تک چل سکتی ہیں۔

ایکسپریس کے مطابق شہر میں چلنے والی معمول سے تیز شمال مشرقی ہواؤں کے سبب خنکی میں اضافہ ہوگیا جس کی وجہ سے گرم ملبوسات کا استعمال بڑھ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو دوسرے روز معمول سے تیز ہوائیں ریکارڈ ہوئیں جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 36 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی، صبح کے وقت شہر کی فضاؤں پر ہلکی دھند چھانے کے سبب حدنگاہ کم ہوکر 3 کلومیٹر رہ گئی تھی تاہم دھوپ نکلنے کے بعد حدنگاہ بہترہوئی۔

ارلی وارننگ سینٹرکے مطابق شمال مشرقی سمت سے چلنے والی خنک اور خشک ہواؤں کے نتیجے میں موسم دن کے وقت خشک اور صبح و رات کے اوقات میں خنک رہنے کی توقع ہے، معمول سے قدرے تیز ہوائیں اتوار تک برقراررہ سکتی ہیں۔

جمعہ کو شمال مشرقی ہواؤں کے سبب مجموعی درجہ حرارت (صبح ورات ) میں معمولی کمی رہی جمعہ کو سب سے کم درجہ حرارت خیرپور میں 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • شہر قائد میں سردی بڑھ گئی، تیز ہوائیں اتوار تک چلنے کا امکان
  • پنجاب آٹزم سکول اینڈ ریسورس سینٹر کا نام تبدیل کرنےکا فیصلہ
  • پنجاب میں اساتذہ کو تدریس کیلئے لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ
  • کاغان: آتشزدگی سے 50 کمروں کا ہوٹل جل کر راکھ
  • پنجاب اسمبلی کا 35واں اجلاس آج ہوگا، اہم مسودہ قوانین ایجنڈے میں شامل
  •  ایف بی آرکاہفتہ وارچھٹی کےباوجودٹیکس دفاترکھلےرکھنےکافیصلہ
  • لاہور: وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری پریس کانفرنس کررہی ہیں
  • صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
  • کلفٹن بلاک 2 اتوار بازار کے قریب گرائونڈ سے نامعلوم خاتون کی لاش برآمد
  • بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے،خوف وہراس پھیل گیا