صنم جاوید کے مبینہ اغوا کے مقدمہ کی تفتیش میں حیرت ناک پیش رفت
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
سٹی42: پشاور پولیس نے پی ٹی آئی کی مفرور کارکن صنم جاوید کے اغوا کا مقدمہ درج کرنے کے بعد مبینہ اغوا کی "تفتیش" غیر معمولی رفتار سے کرنا شروع کر دی۔ چند گھنٹوں میں تمام "گواہوں کے بیان ریکارڈ کر لئے۔
پولیس نے حیرت انگیز رفتار کے ساتھ تفتیش شروع کی اور مبینہ اغوا کے مبینہ گواہوں کے بیانات قلم بند کر لئے۔
اب پولیس کو سی سی ٹی وی کی فوٹیج چاہئے جس پر آ کر تفتیش رک گئی ہے۔ اب تک یہ سامنے نہیں آیا کہ اس مبینہ واقعہ کی کوئی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود بھی ہے یا نہیں۔
پشاور میں پولیس نے پی ٹی آئی کی خاتون کارکن صنم جاوید کے مبینہ اغوا سے متعلق تفتیش شروع کردی۔
صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا
تفتیشی ٹیم نے مبینہ اغوا کے واقعے کی جگہ کا ملاحظہ کیا اور سول آفیسرز میس کے گیٹ پر تعینات اپنے اہلکاروں اور ایف آئی آر میں بننے والی صنم جاوید کی دوست خاتون وکیل کے بیانات قلم بند کر لئے۔
پشاور پولیس کی تفتیشی ٹیم کے مطابق صنم جاوید کے آج آفیسرز میس کے سامنے مبینہ اغوا کے واقعے سے متعلق وہاں موجود پولیس اہلکاروں سے تفتیش کی گئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے حصول کے لیے متعلقہ ادارے سے درخواست کی گئی ہے۔
سولر پاور کے بجلی نرخ میں 2 روپے فی یونٹ کمی
پشاور پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئی تو تفتیش میں پیش رفت کا امکان ہے۔
لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت سے دو مقدمات میں سزا یافتہ پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید کو عدالت نے مفرور قرار دے رکھا ہے۔اس کے بارے میں قیاس آڑائیاں کی جا رہی تھیں کہ وہ پشاور میں روپوش تھی، آج صنم جاوید کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج ہوا تو یہ بات سامنے آئی کہ صنم جاوید واقعی پشاور میں روپوش تھی۔
لاہور؛ سی سی ڈی کیساتھ مبینہ مقابلے میں 3 ملزمان مارے گئے
صنم جاوید کے مبینہ اغوا کا مقدمہ صنم جاوید کی دوست خاتون وکیل کی مدعیت میں تھانہ شرقی پشاورمیں درج کیاگیا۔
درخواست کے مطابق صنم جاوید کو پشاور کی مصروف شاہراہ پر روکا گیا اور 5 افراد انہیں زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس واقعے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے۔
تفتیشی ٹیم نے مقدمہ درج کرنے والی صنم جاوید کی خاتون دوست کا بیان بھی قلمبند کیا۔
سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی رہائی سے متعلق بڑی خبر آگئی
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ترجمان فراز مغل نے اعتراف کیا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے صنم جاوید کے مبینہ اغوا کی ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات دیئے تھے۔ ایف آئی آر ایڈووکیٹ حِرا بابر کی مدعیت میں تھانا شرقی پشاور میں درج کی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
صنم جاوید پنجاب پولیس کو مطلوب
صرف 13 ہزار روپے ماہانہ میں ہونڈا موٹر سائیکل حاصل کریں
صنم جاوید کو 9 ئی 2023 کو لاہور میں گھیراؤ جلاؤ اور سرکاری اداروں کے اہلکاروں پر تشدد، سرکاری تنصیبات کو نقصٓن پہنچانے کے واقعات میں ملوث ہونے کی وجہ سے دو مقدمات مین پانچ پانچ سال قید کی سزائیں ہوئیں تو وہ روپوش ہو گئیں۔ اس سے پہلے صنم جاوید 10 مئی 2023 کو لاہور میں گرفتار ہو گئی تھیں۔ بعد میں ان کی ضمانتین ہو گئیں اور وہ لاہور میں اپنے گھر مین رہتی رہیں، جب نو مئی کے مقدمات کے فیصلہ کا وقت قریب آیا تو وہ روپوش ہو گئی تھیں۔ مقدمات میں سزائیں ان کی غیر موجودگی میں سنائی گئیں۔ اب پنجاب پولیس ان کو تلاش کر رہی ہے۔ صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کو پلویس نے گزشتہ دنوں اچھرہ کے علاقہ سے گرفتار کیا، وہ بھی نو مئی کے کئی مقدمات میں مفرور تھیں۔ فلک جاوید اس وقت پولیس کی تفتیش سے گزر رہی ہیں۔
Waseem Azmet.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: صنم جاوید کے مبینہ اغوا مبینہ اغوا کے صنم جاوید کی سی سی ٹی لاہور میں پشاور میں جاوید کو ہو گئی
پڑھیں:
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سینئر عہدیدار ایریکا گویرا روزاس نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی گرفتاری اور ان پر بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کا احترام کرتے ہوئے عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنانا چاہیے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سینئر ڈائریکٹر برائے تحقیق، وکالت، پالیسی اور مہمات، ایریکا گویرا روزاس نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی گرفتاری اور ان کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
Instead of waging a campaign against the @IntlCrimCourt and continuing to arm a government committing genocide, US authorities should uphold human rights and respect the rule of law. @NYCMayor Mamdani is right: @netanyahu should be arrested, and brought before the International… pic.twitter.com/mai4rtENAh
— Erika Guevara Rosas (@ErikaGuevaraR) July 23, 2026
ایریکا گویرا روزاس نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں نیویارک کے میئر زوہران ممدانی کے حالیہ مؤقف کی حمایت کی، جنہوں نے کہا تھا کہ اگر بنیامین نیتن یاہو نیویارک کا دورہ کریں تو انہیں گرفتار کیا جانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیے نیتن یاہو جنگی مجرم، اس کی جگہ جیل ہے، ظہران ممدانی ستمبر میں اسرائیلی وزیراعظم کو گرفتار کرنے پر بضد
روزاس نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی حکام کو انسانی حقوق کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی کا احترام کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) نے 2024 میں بنیامین نیتن یاہو کے خلاف غزہ میں جنگی جرائم کے الزامات کے تحت گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔ عدالت کا مؤقف ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے دوران مبینہ جنگی جرائم کے الزامات کی باقاعدہ تحقیقات اور قانونی کارروائی ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیے نیتن یاہو کو گرفتار کریں گے، ہنگری کے نومنتخب وزیراعظم کا بڑا اعلان
اسرائیل آئی سی سی کے الزامات کو مسترد کرتا ہے، جبکہ غزہ میں جاری جنگ اور انسانی بحران کے تناظر میں اسرائیلی قیادت کے خلاف بین الاقوامی سطح پر قانونی اور سفارتی دباؤ مسلسل بڑھ رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایمنسٹی انٹرنیشنل جنگی جرائم نیتن یاہو