عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں سزا سنانے والے جج کی تعیناتی چیلنج
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں سزا سنانے والے جج کی تعیناتی چیلنج WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:(آئی پی ایس)
بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں سزا سنانے والے جج کی تعیناتی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔
شہری اسامہ ریاض نے وکیل ریاض حنیف راہی کے ذریعے جج ناصر جاوید رانا کی تعیناتی عدالت میں چیلنج کی۔ رجسٹرار آفس نے درخواست وصول کرکے ڈائری نمبر بھی لگا دیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ درخواست پر فیصلہ ہونے تک جج ناصر جاوید رانا کو کام سے روکا جائے اور سپریم کورٹ کے 19 اکتوبر 2004 ء کے احکامات کی روشنی میں ناصرجاوید رانا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ درخواست کا فیصلہ ہونے سے پہلے ریٹائرمنٹ ہو جانے پر 14 دسمبر 2022 کے بعد کی حاصل کی گئی مراعات اور واجبات کی واپسی کا حکم دیا جائے، ریٹائرمنٹ کے بعد کسی بھی پنشن یا دیگر فوائد کا حق دار نہ قرار دیا جائے۔
واضح رہے کہ ناصر جاوید رانا اس وقت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ تعینات ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعرس مبارک حضرت کلو بابا سرکارؒ، شاندار تقریب، نائب وزیر اعظم اور وفاقی وزیر ریلوے سمیت اہم شخصیات کی شرکت عرس مبارک حضرت کلو بابا سرکارؒ، شاندار تقریب، نائب وزیر اعظم اور وفاقی وزیر ریلوے سمیت اہم شخصیات کی شرکت متنازع ٹویٹ کیس: ایمان مزاری کو آئندہ سماعت پر فرد جرم کا جواب دینے کی ہدایت پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج غزہ جنگ بندی مذاکرات، حماس نے متعدد شرائط رکھ دیں بارشیں: ستلج میں گنڈا سنگھ، راوی میں سدھنائی پر نچلے درجے کا سیلاب پاکستان میں دہشت گردی سے منسلک تشدد کی وارداتوں میں تیسری سہ ماہی کے دوران نمایاں اضافہ ہوا، رپورٹCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی تعیناتی
پڑھیں:
عمران خان کو بتایا گیا ہے کہ انہیں مکمل قید تنہائی میں ڈالا جائے گا، علیمہ خان
عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی کو کسی نے بتایا ہے کہ توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کے بعد ان کو یہاں سے شفٹ کردیا جائے گا، مکمل طور پر قید تنہائی میں ڈال دیا جائے گا۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ آپ کے ذریعے جو بیان دیا اس کا بوجھ کوئی اور اٹھا نہیں سکا۔
انہوں نے کہا کہ ہم یہ جدوجہد بانی کو جیل سے نکالنے کے لیے کرتے ہیں، بانی چئیرمین ہیں اور رہیں گے۔
علیمہ خان نے کہا کہ یہ بھول جائیں کہ بانی اگلے 10 سال جیل میں رہیں گے، بانی جھکیں گے نہیں، بانی کو کسی نے بتایا کہ مجھے گرفتار کیا جائے گا لیکن مجھے اس کی کوئی فکر نہیں، ہم بانی کی رہائی کے لیے کھڑے ہیں، یہ سب کچھ بانی سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ 2 کی صرف تین چار سماعتیں رہ گئی ہیں، بانی کو کسی نے بتایا ہے کہ اس کے بعد ان کو یہاں سے شفٹ کردیا جائے گا، دو تین سماعتوں کے بعد بانی کو مکمل طور پر قید تنہائی میں ڈال دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ دو تین سماعتوں میں میری جگہ میری بہنیں آپ کو بانی کا پیغام دیں گی تاکہ میری وجہ سے توجہ نہ ہٹائی جائے۔