2025-10-14@00:34:57 GMT
تلاش کی گنتی: 5
«لیڈی اینا بل»:
ایبٹ آباد میں لیڈی گارڈن کے پاس ڈمپر نے اسکول کے 8 بچوں کو کچل ڈالا جس کے باعث 3 بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے اور ایک بچی شامل ہے جبکہ 5 بچے شدید زخمی ہیں۔ حادثہ ایف بی آر آفس کے ساتھ لیڈی گارڈن کے سامنے پیش آیا، کنٹونمنٹ بورڈ اسکول کے بچے سڑک عبور کر رہے تھے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو میڈیکل ٹیم کو فوری طور پر جائے حادثہ پر روانہ کیا گیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بچوں کے جسد خاکی اور زخمی ہونے والے بچوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا۔
لیاری سے تعلق رکھنے والی نوجوان لیڈی باکسر عالیہ سومرو کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں موصول ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی۔ عالیہ سومر کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں ملنے کے معاملے پر ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے لیڈی باکسر سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ترجمان سٹی ڈیویژن پولیس کے مطابق ایس ایس پی سٹی نے باکسر عالیہ سومرو سے پیش آنے والے واقعے پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ایس ایس پی سٹی نے متعلقہ ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او کو فوری طور پر سیکیورٹی کے انتظامات کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔ اس موقع پر ایس ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ...
پشاور میں برقعہ پہن کر لیڈی ریڈنگ اسپتال کے گائنی وارڈ میں گھسنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کے گائنی وارڈ میں عورتوں کے لباس میں ملبوس شخص کو سیکیورٹی اہلکاروں نے شک کی بنیاد پر پکڑا۔ ہسپتال انتظامیہ نے پکڑے جانے والے شخص کو پولیس کے حوالے کردیا، ترجمان ہسپتال محمد عاصم نے بتایا کہ گائنی او پی ڈی میں آنے والا شخص چوری کی نیت سے وارڈ میں داخل ہوا تھا، ہسپتال میں گائنی وارڈ و ایمرجنسی میں سی سی ٹی وی اور کیمرے لگائے گئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ تاکہ ایسے واقعات پر نظر رکھی جاسکے، سیکیورٹی اہلکاروں کو خاص طور پر تربیت بھی دی گئی ہے، ایسے کیسز پر نظر...
سندھ پولیس — فائل فوٹو کراچی کے علاقے گارڈن تھانے کی لیڈی پولیس کانسٹیبل سویرا میمن کو ساتھی پولیس ملازمین پر سنگین الزام تراشی اور میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔ متاثرہ لیڈی پولیس کانسٹیبل نے انکوائری رپورٹ اور برطرفی کے احکامات کو زیادتی قرار دیتے ہوئے ان احکامات کو چیلنج کرنے کا کہا ہے۔ ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے سینیئر سُپرنٹنڈنٹ پولیس سٹی کراچی عارف عزیز کے مطابق گارڈن تھانے میں تعینات لیڈی پولیس کانسٹیبل سویرا میمن نے اسی تھانے کے ہیڈ محرر شاہد حمید اور منشی کانسٹیبل شہروز پر جنسی ہراسانی اور دونوں پولیس ملازمین پر ڈیوٹی کے دوران دیگر خواتین عملے کی نسبت ان سے امتیاز برتنے کا الزام عائد...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی کی واحد بخش آڈیٹوریم میں لیڈیز پولیس اہلکاروں سے میٹنگ میں ایس ایچ او تھانہ وومن سکینہ بھٹی، انچارج ہیومن رائٹس سیل ماریہ ساریو سمیت ضلع کی تمام خواتین پولیس اہلکار موجود تھی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی نے کہا کہ آج آپ تمام کو بلانے کا مقصد آپ تمام خواتین پولیس اہلکاروں کے مسائل کو سننا اور ان کو فوری حل کرنے کے ساتھ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ آپ تمام اپنے فرائض کی ادائیگی بھرپور انداز سے ادا کریں گی، مرد پولیس اہلکاروں کی نسبت خواتین پولیس اہلکاروں کی کارکردگی غیر اطمینان ہے، لہذا اس بات کو واضح کر لیں کہ آپ...