عمران خان کا سابق سسرالی خاندان صدمے سے دوچار، جمائما کی والدہ انتقال کرگئیں
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
لندن میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی سابق خوشدامن اور جمائما گولڈ اسمتھ کی والدہ، لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شہزادہ ولیم اور روز ہینبری کے تعلقات کی افواہوں پر جمائما خان بھی بول پڑیں
میڈیا رپورٹس کے مطابق لیڈی اینابیل 11 جون 1934 کو لندن میں پیدا ہوئیں۔ ان کے 6 بچے تھے جن میں جمائما گولڈ اسمتھ اور سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ زیک گولڈ اسمتھ شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ان کے ایک بیٹے کا انتقال مغربی افریقا میں ہوا، جب کہ دوسرے بیٹے کو ایک شیر نے ہلاک کر دیا تھا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لیڈی اینابیل کے شوہر سر جیمز گولڈ اسمتھ نے لندن کے معروف مے فئیر نائٹ کلب کا نام اپنی اہلیہ کے نام پر رکھا تھا۔ یہ کلب برطانوی شاہی خاندان اور سماجی شخصیات کی تقریبات کے لیے مشہور رہا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے متعلق صورتحال تشویش ناک ہے، بیٹوں کو بھی بات نہیں کرنے دی جا رہی، جمائما گولڈ اسمتھ
لیڈی اینابیل کو صرف 15 برس کی عمر میں “لیڈی” کا خطاب دیا گیا تھا۔ ان کی پہلی شادی مارک برلے سے ہوئی جو 21 برس تک قائم رہی، جبکہ دوسری شادی سر جیمز گولڈ اسمتھ سے 1978 میں ہوئی۔
یاد رہے کہ لیڈی اینابیل کی بیٹی جمائما گولڈ اسمتھ نے 1995 میں عمران خان سے شادی کی تھی جو بعد ازاں طلاق پر منتج ہوئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انتقال پاکستان جمائما خان ساس عمران خان لندن لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انتقال پاکستان لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ جمائما گولڈ اسمتھ
پڑھیں:
سرگودھا: پانچ ماہ کی جڑواں بچیاں دودھ پی کر سوتے ہوئے انتقال کرگئیں
فائل فوٹوسرگودھا کے چک 71 عبداللہ ٹاؤن میں 2 کم سن بچیوں کی پُراسرار موت کا واقعہ پیش آیا ہے۔
اہلخانہ کے مطابق پانچ ماہ کی جڑواں بچیاں دودھ پی کر سوتے ہوئے انتقال کر گئیں، لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
اسپتال ذرائع کے مطابق آج میڈیکل بورڈ موت کی وجہ کا تعین کرے گا۔