بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق خوشدامن اور جمائما گولڈ اسمتھ کی والدہ لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 11 جون 1934 کو لندن میں پیدا ہونے والی لیڈی اینا بیل گولڈ اسمتھ کے 6 بچوں میں جمائما گولڈ اسمتھ کے علاوہ رچمنڈ پارک سے سابق ایم پی زیک گولڈ اسمتھ بھی شامل تھے۔لیڈی اینا بیل کا ایک بیٹا مغربی افریقا میں انتقال کرگیا تھا اور دوسرے کو شیر نے ہلاک کردیا تھا۔میڈیا رپورٹ کےمطابق  لیڈی  اینا بیل کے شوہر نے اپنی اہلیہ کے نام پر مے فئیر نائٹ کلب کا نام رکھا تھا جہاں شاہی خاندان کے افراد بھی آتے تھے۔اینا بیل نے صرف 15 برس کی عمر میں لیڈی اینا بیل کا خطاب حاصل کیا تھا۔میڈیا رپورٹ  کے مطابق لیڈی  اینا بیل کی پہلی شادی مارک برلے سے 21 برس تک قائم رہی اور پھر  سر جیمز گولڈ اسمتھ سے 1978 میں دوسری شادی کی۔لیڈی  اینا بیل کے بیٹے زیک گولڈ اسمتھ کو لارڈ بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے 2016 میں میئر لندن بننے کیلئے صادق خان کا مقابلہ بھی کیا تھا۔واضح رہےکہ لیڈی انابیل کی بیٹی جمائمہ گولڈ اسمتھ نے 1995 میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے شادی کی تھی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

سرگودھا: پانچ ماہ کی جڑواں بچیاں دودھ پی کر سوتے ہوئے انتقال کرگئیں

فائل فوٹو

سرگودھا کے چک 71 عبداللہ ٹاؤن میں 2 کم سن بچیوں کی پُراسرار موت کا واقعہ پیش آیا ہے۔

اہلخانہ کے مطابق پانچ ماہ کی جڑواں بچیاں دودھ پی کر سوتے ہوئے انتقال کر گئیں، لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق آج میڈیکل بورڈ موت کی وجہ کا تعین کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • جمائما کی والدہ کا انتقال، عمران خان کے سابق سسرالی خاندان میں سوگ
  • عمران خان کی سابق خوشدامن و جمائما کی والدہ اینا بیل گولڈ سمتھ انتقال کر گئیں
  • جمائمہ کی والدہ انیبل گولڈ سمتھ انتقال کر گئیں
  • عمران خان کی سابق خوشدامن لیڈی انیبل گولڈ اسمتھ چل بسیں
  • سابق ٹیسٹ کرکٹر و تجزیہ کار تنویر احمد کی والدہ انتقال کرگئیں۔
  • دو کمسن بچیاں پراسرار طورپر انتقال کرگئیں
  • سابق ٹیسٹ کرکٹر تنویر احمد کی والدہ انتقال کرگئیں
  • سرگودھا: پانچ ماہ کی جڑواں بچیاں دودھ پی کر سوتے ہوئے انتقال کرگئیں
  • مشہور ماڈل رومیسہ سعید انتقال کرگئیں