لندن (ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق خوشدامن اور جمائما گولڈ سمتھ کی والدہ لیڈی اینابیل گولڈ سمتھ 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 11 جون 1934 کو لندن میں پیدا ہونے والی لیڈی اینا بیل گولڈ سمتھ کے 6 بچوں میں جمائما گولڈ سمتھ کے علاوہ رچمنڈ پارک سے سابق ایم پی زیک گولڈ سمتھ بھی شامل تھے۔

لیڈی اینا بیل کا ایک بیٹا مغربی افریقا میں انتقال کرگیا تھا اور دوسرے کو شیر نے ہلاک کردیا تھا، لیڈی اینا بیل کے شوہر نے اپنی اہلیہ کے نام پر مے فئیر نائٹ کلب کا نام رکھا تھا جہاں شاہی خاندان کے افراد بھی آتے تھے۔

اینا بیل نے صرف 15 برس کی عمر میں لیڈی اینا بیل کا خطاب حاصل کیا تھا، لیڈی اینا بیل کی پہلی شادی مارک برلے سے 21 برس تک قائم رہی اور پھر سر جیمز گولڈ سمتھ سے 1978 میں دوسری شادی کی۔

لیڈی اینا بیل کے بیٹے زیک گولڈ سمتھ کو اب برطانیہ میں لارڈ بنا دیا گیا ہے، انہوں نے 2016 میں میئر لندن بننے کیلئے صادق خان کا مقابلہ بھی کیا تھا۔

واضح رہے کہ لیڈی انابیل کی بیٹی جمائمہ گولڈ سمتھ نے 1995 میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے شادی کی تھی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: گولڈ سمتھ

پڑھیں:

جماعت اسلامی ضلع غربی کے سابق نائب گل رحیم خان انتقال کر گئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق نائب امیر جماعت اسلامی ضلع غربی گل رحیم خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے، گل رحیم خان گزشتہ عرصے سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ امیر جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی ڈاکٹر نورالحق‘ امیر جماعت اسلامی ضلع غربی مدثرحسین انصاری اور نظم ضلع نے مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت، بلندیِ درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔جماعت اسلامی کے رہنماؤں اور کارکنان نے مرحوم کو ایک مخلص، تحریکی اور محنتی ساتھی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات کو دیر تک یاد رکھا جائے گا۔مرحوم گل رحیم خان کی نمازِ جنازہ آج (جمعہ) کی نماز کے بعد ڈسلوا ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد بلاک 3 میں ادا کی جائے گی ۔للہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی سابق خوشدامن اور جمائما کی والدہ 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں
  • جمائما کی والدہ کا انتقال، عمران خان کے سابق سسرالی خاندان میں سوگ
  • جمائمہ کی والدہ انیبل گولڈ سمتھ انتقال کر گئیں
  • عمران خان کی سابق خوشدامن لیڈی انیبل گولڈ اسمتھ چل بسیں
  • سابق ٹیسٹ کرکٹر و تجزیہ کار تنویر احمد کی والدہ انتقال کرگئیں۔
  • ابھی تو گھر کے ڈھیروں کام پڑے ہیں؛ نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کا انتقال کی افواہوں پر ردعمل
  • سابق ٹیسٹ کرکٹر تنویر احمد کی والدہ انتقال کرگئیں
  • پی ٹی وی کی معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ انتقال کر گئیں  
  • جماعت اسلامی ضلع غربی کے سابق نائب گل رحیم خان انتقال کر گئے