لندن: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی سابق خوشدامن اور جمائما گولڈ اسمتھ کی والدہ لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیڈی اینابیل 11 جون 1934 کو لندن میں پیدا ہوئیں۔ ان کے 6 بچے تھے جن میں جمائما گولڈ اسمتھ اور سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ زیک گولڈ اسمتھ شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق، لیڈی اینابیل کے ایک بیٹے کا انتقال مغربی افریقا میں ہوا جبکہ دوسرے بیٹے کو ایک شیر نے ہلاک کر دیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ لیڈی اینابیل کے شوہر سر جیمز گولڈ اسمتھ نے لندن کے مشہور مے فئیر نائٹ کلب کا نام اپنی اہلیہ کے نام پر رکھا تھا، جہاں برطانوی شاہی خاندان کے افراد بھی اکثر آتے تھے۔

لیڈی اینابیل کو صرف 15 سال کی عمر میں "لیڈی" کا خطاب دیا گیا تھا۔ ان کی پہلی شادی مارک برلے سے ہوئی جو 21 برس تک قائم رہی، جب کہ دوسری شادی سر جیمز گولڈ اسمتھ سے 1978 میں ہوئی۔

یاد رہے کہ لیڈی اینابیل کی بیٹی جمائما گولڈ اسمتھ نے 1995 میں عمران خان سے شادی کی تھی، جو بعد میں طلاق پر ختم ہوئی۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گولڈ اسمتھ

پڑھیں:

نیوزی لینڈ کے سابق وزیراعظم جم بولگر 90 برس کی عمر میں آنجہانی ہوگئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ویلنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) نیوزی لینڈ کے سابق وزیراعظم جم بولگر 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ جم بولگرنے 1990 ء کی دہائی میں ملک کو بڑی معاشی اصلاحات کے دور سے گزارا اور اپنی دیانت داری کے باعث شہرت حاصل کی۔ جم بولگر کے خاندان نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں گزشتہ سال گردوں کا عارضہ لاحق ہوا اور وہ زیر علاج تھے۔ انہوں نے 1990 ء سے 1997 ء تک وزیراعظم کے طور پر خدمات انجام دیں۔موجودہ وزیراعظم اور نیشنل پارٹی کے سربراہ کرسٹوفر لکسن نے کہا کہ جم بولگر نے دیانت داری سے ملک کی بھرپور خدمت کی۔وہ 1972 ء میں پہلی بار پارلیمان کے رکن منتخب ہوئے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی سابق خوشدامن اور جمائما کی والدہ 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں
  • عمران خان کی سابق خوشدامن و جمائما کی والدہ اینا بیل گولڈ سمتھ انتقال کر گئیں
  • جمائمہ کی والدہ انیبل گولڈ سمتھ انتقال کر گئیں
  • عمران خان کی سابق خوشدامن لیڈی انیبل گولڈ اسمتھ چل بسیں
  • سابق ٹیسٹ کرکٹر و تجزیہ کار تنویر احمد کی والدہ انتقال کرگئیں۔
  • سابق ٹیسٹ کرکٹر تنویر احمد کی والدہ انتقال کرگئیں
  • جاپان کے سابق وزیراعظم مورایاما تومیچی انتقال کر گئے
  • جماعت اسلامی ضلع غربی کے سابق نائب گل رحیم خان انتقال کر گئے
  • نیوزی لینڈ کے سابق وزیراعظم جم بولگر 90 برس کی عمر میں آنجہانی ہوگئے