لیڈیز پولیس اہلکار اپنی کارکردگی بہتر بنائیں، ایس ایس پی
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی کی واحد بخش آڈیٹوریم میں لیڈیز پولیس اہلکاروں سے میٹنگ میں ایس ایچ او تھانہ وومن سکینہ بھٹی، انچارج ہیومن رائٹس سیل ماریہ ساریو سمیت ضلع کی تمام خواتین پولیس اہلکار موجود تھی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی نے کہا کہ آج آپ تمام کو بلانے کا مقصد آپ تمام خواتین پولیس اہلکاروں کے مسائل کو سننا اور ان کو فوری حل کرنے کے ساتھ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ آپ تمام اپنے فرائض کی ادائیگی بھرپور انداز سے ادا کریں گی، مرد پولیس اہلکاروں کی نسبت خواتین پولیس اہلکاروں کی کارکردگی غیر اطمینان ہے، لہذا اس بات کو واضح کر لیں کہ آپ تمام نے پولیس ڈپارٹمنٹ میں نوکری اپنی رضا مندی سے حاصل کی ہے، اپنی کارکردگی کو متاثر کن بنائیں، دوران ڈیوٹی مناسب یونیفارم پہنیں، ڈیوٹی اوقات کی پابندی کریں۔ انہوں نے کہا کہ میرے لیے آپ تمام یکساں اہمیت رکھتی ہیں، آپ تمام کے مسائل سنیں جس پر فوری عملدرآمد کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ اُمید کرتا ہوں کہ آپ تمام اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گی، اس کے علاوہ اگر کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو آپ براہِ راست ایس ایچ او وومن اور انچارج ہیومن رائٹس سے رابطہ کر سکتی ہیں یا میرے آفس آسکتی ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پولیس اہلکاروں
پڑھیں:
کراچی میں پولیس پر حملوں میں ایک ہی گروپ کے ملوث ہونے کا شبہ
اسکرین گریبکراچی میں پولیس پر حملوں میں ایک ہی گروپ ملوث ہونے کا شبہ ہے، 6 مختلف حملوں میں استعمال گولیوں کے خول میچ کرگئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں دہشت گردوں نے ایک ہی ہتھیار استعمال کیا، یہ تمام واقعات ڈھائی سے تین ماہ کے دوران پولیس پرحملوں کے دوران پیش آئے۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں خیابانِ بخاری پر پولیس موبائل پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، واقعے کی جگہ سے گولیوں کے 11خول برآمد ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس، کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی تحقیقات جاری ہیں، مائی کلاچی روڈ پر ٹریفک پولیس چوکی میں اہلکار پر فائرنگ کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ منگھوپیر میں اہلکار فائرنگ سے جاں بحق ہوا، بن قاسم کے علاقے میں اہلکار فائرنگ سے جاں بحق ہوا تھا، شاہ لطیف ٹاؤن میں ہیڈ کانسٹیبل فائرنگ سے جاں بحق ہوا۔
قیوم آباد میں چوکی پر فائرنگ سے اہلکار زخمی اور شہری جاں بحق ہوا تھا، ڈیفنس فیز ٹو میں فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوا تھا۔