کندھ کوٹ: سول اسپتال میں لیڈی ڈاکٹرز کی غیرحاضری، ڈی ایچ او پر کرپشن کا الزام
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کندھکوٹ(نمائندہ جسارت) سول اسپتال کندھکوٹ میں لیڈی ڈاکٹروں کی غیر حاضری، ڈی ایچ او اور ایم ایس پر کرپشن کے سنگین الزامات۔ باخبر ذرائع کے مطابق سول اسپتال کندھکوٹ میں ڈی ایچ او اور ایم ایس کی مبینہ کرپشن اور منتھلی ڈیلنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ہر لیڈی ڈاکٹر اور دیگر میڈیکل اسٹاف سے مبینہ طور پر ماہانہ 40 ہزار روپے جبکہ ایم ایس 30 ہزار روپے ماہانہ وصول کر کے اْن کی حاضری کمپلیٹ کروا رہے ہیں، چاہے وہ ڈاکٹر ڈیوٹی پر موجود ہوں یا بیرون ملک ویزے پر ہوں۔ دوسری جانب افسوسناک واقعہ میں آج ایک خاتون کی لاش سول اسپتال میں 4 گھنٹے تک پوسٹ مارٹم کے انتظار میں پڑی رہی، مگر کوئی لیڈی ڈاکٹر موجود نہ تھی۔ شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے کہ اس حساس معاملے پر نہ ڈی ایچ او متحرک ہوا نہ ہی ڈپٹی کمشنر نے نوٹس لیا۔ ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ سندھ کے دیگر سرکاری اسپتالوں کی طرح کندھ کوٹ میں بھی لیڈی ڈاکٹرز اور ڈاکٹروں کی بڑی تعداد بیرون ملک ویزوں پر ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سول اسپتال ڈی ایچ او
پڑھیں:
امریکا کی کولمبیا کے صدر پر پابندیاں، منشیات کی غیرقانونی سرگرمیوں کا الزام
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: امریکا نے منشیات کی غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کولمبیا کے صدر گستاؤ پیٹرو پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ ان پابندیوں کے تحت کولمبیا کے صدر کے امریکا میں موجود تمام اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں جب کہ امریکی شہریوں اور اداروں کو ان کے ساتھ کسی بھی مالی یا تجارتی لین دین سے روک دیا گیا ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام خطے میں منشیات کی اسمگلنگ اور بدعنوانی کے خلاف واشنگٹن کے عزم کا حصہ ہے ، صدر پیٹرو نے اپنے ملک میں منشیات فروش نیٹ ورکس کو غیر اعلانیہ طور پر سہولت دی ہے، جس سے منشیات کی ترسیل شمالی امریکا تک پہنچی۔
دوسری جانب کولمبیا کے صدر نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے منشیات فروشوں کے خلاف سخت ترین کارروائیاں کی ہیں اور گزشتہ برسوں کے دوران ریکارڈ مقدار میں منشیات ضبط کی گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ الزامات سیاسی مقاصد کے تحت لگائے گئے ہیں تاکہ کولمبیا کی خودمختار پالیسیوں پر دباؤ ڈالا جا سکے، امریکا چاہتا ہے کہ دنیا میں اس کی حکمرانی قائم رہے۔
ادھر کولمبیا کی حکومت نے بھی امریکی فیصلے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے ملک کے داخلی امور میں کھلی مداخلت قرار دیا ہے، واشنگٹن کا یہ اقدام دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی پیدا کرے گا اور باہمی اعتماد کو نقصان پہنچائے گا۔