لیاری سے تعلق رکھنے والی نوجوان لیڈی باکسر عالیہ سومرو کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں موصول ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی۔

عالیہ سومر کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں ملنے کے معاملے پر ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے لیڈی باکسر سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ترجمان سٹی ڈیویژن پولیس کے مطابق ایس ایس پی سٹی نے باکسر عالیہ سومرو سے پیش آنے والے واقعے پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ایس ایس پی سٹی نے متعلقہ ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او کو فوری طور پر سیکیورٹی کے انتظامات کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

اس موقع پر  ایس ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ اگر متاثرہ باکسر کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی کی خواہاں ہیں تو پولیس انہیں مکمل قانونی معاونت فراہم کرے گی۔

لیڈی باکسر عالیہ سومرو نے پولیس پر اعتماد کا اظہار کیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق پولیس متاثرہ شہریوں کی ہر ممکن مدد کے لیے ہمہ وقت موجود ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: باکسر عالیہ سومرو ایس ایس پی سٹی لیڈی باکسر

پڑھیں:

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

فوٹو: آن لائن 

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔

 تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔

منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
  • اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا