لاہور؛ منشیات فروش کو بچانے پر سب انسپکٹر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
لاہور:
ڈیفنس پولیس نے منشیات فروش کو بچانے کے لیے موقع پر پہنچنے والے سب انسپکٹر ارشاد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ڈیفنس پولیس نے منشیات فروش ایلیا مسیح کی گرفتاری کے لیے باووالا میں چھاپہ مارا لیکن ملزم کی گرفتاری پر علاقے کے سب انسپکٹر نے پولیس پارٹی سے مزاحمت شروع کر دی۔
سب انسپکٹر کے مزاحمت کرنے پر منشیات فروش موقع سے فرار ہوگیا، جس پر تھانیدار اشفاق کی مدعیت میں سب انسپکٹر ارشاد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
گرفتار سب انسپکٹر ارشاد پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں تعینات تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: منشیات فروش سب انسپکٹر
پڑھیں:
خوشاب ، پسند کی شادی پرمیاں بیوی کا گلہ اورکان کاٹ دیئے گئے
خوشاب /لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)خوشاب میں پسند کی شادی پر لڑکی کے گھر والوں نے تیز دھار آلے سے میاں بیوی کا گلہ اور کان کاٹ دیئے۔(جاری ہے)
پولیس کے مطابق پسند کی شادی کرنے والے عبدالخالق کا تعلق راجن پور سے ہے،زخمیوں کو تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق میا ں بیوی کو زخمی کرنے کاواقعہ سرفرازٹائون میں پیش آیا۔ڈی پی اوخوشاب ڈاکٹر عمارہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔ دوسری جانب چیئر پرسن ویمن پروٹیکشن حنا پرویز بٹ نے بھی واقعہ کا نوٹس لے لیا ۔