ڈنمارک سے تعلق رکھنے والی ایک غیرملکی انفلوئنسر فریڈریکا نے بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کو پاپڑ فروش سمجھ لیا۔

فریڈریکا نے حال ہی میں نیپال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مقامی بازار سے مزیدار مونگ دال پاپڑ خریدے لیکن جب وہ واپس ڈنمارک پہنچیں اور ان پاپڑوں کو استعمال کیا، تو انہیں یہ تجسس ہوا کہ آخر پیکٹ پر یہ کن صاحب کی تصویر ہے، جنہوں نے دنیا کے بہترین پاپڑ بنائے ہیں؟

View this post on Instagram

A post shared by Frederikke (@bhukkad_bidesi)


فریڈریکا نے انسٹاگرام پر ایک دلچسپ ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ ان پاپڑوں کو الیکٹرک چولہے پر سینکتی ہیں اور اسے مزے لے کر کھاتی ہیں، ساتھ ہی وہ اپنے فالورز سے پوچھتی ہیں کہ ‘یہ آدمی کون ہے؟ اور یہ دنیا کے بہترین پاپڑ کیسے بناتا ہے؟’

انہوں نے بتایا کہ ‘میں یہ پاپڑ نیپال سے لائی تھی اور مجھے کوپن ہیگن (ڈنمارک) میں یہ پاپڑ کہیں نہیں مل رہے، اگر کوئی بتا سکے کہ یہ ‘لیجنڈری پاپڑ والا’ کون ہے یا کہاں سے یہ پاپڑ دوبارہ مل سکتے ہیں تو مدد کریں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پاپڑ کے پیکٹ پر چھپی تصویر کسی اور کی نہیں بلکہ بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی تھی، جنہیں فریڈریکا نے شاید پہچانا نہیں، یا ممکن ہے کہ انہوں نے مذاق میں یہ سوال کیا ہو، کیونکہ ان کا انسٹاگرام ہینڈل ‘bhukkad_bidesi’ (بھوکّڑ بدیسی) ہے اور وہ کھانے کے بارے میں مزاحیہ انداز میں پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین اور میمرز نے یہ موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا اور ان کی اس ویڈیو پر مزاحیہ تبصروں کی بارش کر دی۔

ایک صارف نے لکھا کہ ‘جی ہاں، یہ صاحب اپنے ممبئی میں واقع بنگلے میں ایک ایک پاپڑ خود اپنے ہاتھوں سے بناتے ہیں’۔

دوسرے نے مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ ‘جی ہاں، انہوں نے انڈیا گیٹ، دہلی میں باسمتی چاول کی بھی کھیتی کی ہے’۔

اسی طرح کئی دیگر صارفین نے بھی امیتابھ بچن کے پرانے اشتہارات کا حوالہ دیتے ہوئے مزاحیہ کمنٹس کی بھرمار کردی، جن میں پولیو ڈراپس، پائپ، سون پاپڑی اور ہاجمولا کے اشتہارات کا تذکرہ بھی شامل تھا۔

ایک صارف نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ‘اگر پاپڑ زیادہ کھا لیے اور ہضم نہیں ہوئے تو ہاجمولا بھی بچن صاحب سے ہی لے لینا، فائدہ ہی فائدہ’۔

اسی دوران کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ایشوریا رائے اور شاہ رخ خان کے اشتہاروں کو بھی اپنے مزاحیہ تبصروں میں گھسیٹ لیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ‘ان کی بہو ایشوریا بہترین ہیئر ڈائی اور اینٹی ایجنگ کریم بناتی ہیں، لوریل کے نام سے، وہ بھی استعمال کرنا’۔

جبکہ ایک اور صارف نے کہا کہ ‘ابھی شاہ رخ خان کے اچار بھی چکھنا، وہ میرے رشتہ دار ہیں’۔

یاد رہے کہ امیتابھ بچن نہ صرف 60 کی دہائی سے بھارتی فلم انڈسٹری کا بڑا نام ہیں بلکہ وہ ایک کامیاب برانڈ ایمبیسیڈر بھی ہیں۔

انہوں نے انڈیا گیٹ چاول، جسٹ ڈائل، کیڈبری، کلیان جیولرز اور پیپسی سمیت کئی بڑے برانڈز کے اشتہارات کیے ہیں۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: فریڈریکا نے امیتابھ بچن انہوں نے

پڑھیں:

ملک بھر کے انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر غیر ملکی مسافروں کیلئے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر امیگریشن نظام میں بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان، سیالکوٹ ائرپورٹ پر نئے کاؤنٹر قائم کردیے گئے۔ نئے کاؤنٹرز سے غیرملکی مسافروں کو امیگریشن کلیئرنس میں غیر ضروری تاخیر کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے نے کراچی سمیت ملک کے تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پر غیرملکی مسافروں کے لیے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم کردیے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر امیگریشن نظام میں بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان، سیالکوٹ ائرپورٹ پر نئے کاؤنٹر قائم کردیے گئے۔ نئے کاؤنٹرز سے غیرملکی مسافروں کو امیگریشن کلیئرنس میں غیر ضروری تاخیر کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، نئے کاؤنٹرز کے قیام سے غیرملکی سیاحوں، سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود کو سہولت ملے گی۔

اس اقدام کا مقصد پاکستان میں سیاحت، تجارت اور غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے، وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کے لیے بھی امیگریشن کا عمل مزید تیز اور آسان ہوجائے گا، تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پر بہترین امیگریشن سروس کو یقینی بنایا جا رہا ہے، اقدامات کا مقصد امیگریشن سروسز کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بہتر بنانا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سب سے بڑا منشیات فروش؛ ٹرمپ کا وینزویلا کے صدر کی گرفتاری پر 50 ملین ڈالر انعام کا اعلان
  • ٹائی ٹینک میں ‘جیک’ کا مرکزی کردار لیونارڈو سے پہلے کس کو آفر ہوا تھا؟
  • صدر آصف علی زرداری کا میجر طفیل محمد شہید کو خراجِ عقیدت، قربانی کو قوم کے لیے مشعلِ راہ قرار
  • خواجہ آصف اپنے قریبی شخص اقبال سنگھیڑا کی گرفتاری سے پریشان ہیں: جنید سلیم کا دعویٰ 
  • گلوکارہ آئمہ بیگ فیشن برانڈ کے مالک زین احمد کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک
  • ملک بھر کے انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر غیر ملکی مسافروں کیلئے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم
  • دیار غیر میں اوورسیز پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، سفیر پاکستان ڈاکٹر ظفر اقبال
  • ملک بھر کے تمام ایئرپورٹ پر غیر ملکی مسافروں کیلئے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم
  • زیارت امام حسینؑ عبادت ہے، ہمارا احتجاج سیاسی نہیں، ریمدان بارڈر کیلئے ضرور روانہ ہوں گے، علامہ راجہ ناصر عباس
  • پیرس میں 73 سالہ پاکستانی اخبار فروش کو فرانس کا اعلیٰ سول اعزاز ملے گا