نیٹلی بیکر نے کہا کہ بچوں کا قتل ناقابل فہم ہے، اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، کسی بھی بچے کو اسکول جاتے ہوئے خوف کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے خضدار میں اسکول بس پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی رہنماؤں کی طرح امریکا بھی اسکول بس پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتا ہے۔ نیٹلی بیکر نے کہا کہ بچوں کا قتل ناقابل فہم ہے، اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، کسی بھی بچے کو اسکول جاتے ہوئے خوف کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اُن لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں جو تشدد کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں۔ علا وہ ازیں اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی ترجمان نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بچے کے لیے اسکول جانا کبھی خطرناک عمل نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کہ پاکستان میں بہت سے بچوں کے لیے یہی تلخ حقیقت بن چکی ہے، بس بہت ہوچکا، یہ الم ناک تشدد اور بے معنی تکلیف ختم ہونی چاہیے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

کالا باغ ڈیم پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، ڈیم اور بیراج بننے چاہئیں، سعد رفیق

حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، ڈیم اور بیراج بننے چاہئیں۔

مظفر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ دورے کا مقصد سیاسی لوگوں کو فیلڈ میں نکالنا ہے، جماعتوں سے بالاتر ہوکر سیاسی لوگوں کو متاثرین کی مدد کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو پیسے نہیں ملتے، شوگر ملز مالکان مافیا بن گئے ہیں، گنے کے کاشتکاروں کے 2 سال سے رکے واجبات دلوائے جائیں۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ سیلاب سے فصلوں، فش فارمز اور باغات کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے، ہر سیاستدان کی ذمے داری ہے کہ آفت میں لوگوں کے کام آئیں۔

سعد رفیق نے یہ بھی کہا کہ دریا کے بیٹ میں تعمیرات کرنے والوں کے ساتھ رعایت نہیں ہونی چاہیے، میرا خیال ہے اب حکومت کسی سے رعایت نہیں کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • اراکین پارلیمنٹ عوام کے ووٹ سے آتے ہیں، انہیں عوامی مسائل کا علم ہونا چاہیے، جج سپریم کورٹ
  • ’بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بند ہونا چاہیے‘، رانا ثنا اللہ نے ایسا کیوں کہا؟
  • سزاؤں کا اتوار بازار ختم ہونا چاہیے، نفرتوں سے پاکستان کا نقصان ہوگا‘ بیرسٹر گوہر
  • کالا باغ ڈیم پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، ڈیم اور بیراج بننے چاہئیں، سعد رفیق
  • سزاؤں کا اتوار بازار ختم ہونا چاہیے، نفرتوں سے پاکستان کا نقصان ہوگا، بیرسٹر گوہر
  •  اب سزاؤں کا اتوار بازار ختم ہونا چاہیے، نفرتوں سے حکومت کرنے سے پاکستان کا نقصان ہوگا:چیئرمین پی ٹی  آئی
  • سزاؤں کا اتوار بازار ختم ہونا چاہیے، نفرتوں سے پاکستان کا نقصان ہوگا: بیرسٹر گوہر
  •  اسرائیل کی مذمت کافی نہیں، دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہوگا: نائب وزیراعظم
  • عرب اسلامی سربراہی اجلاس،قطر پر اسرائیلی حملے کا جواب واضح اور فیصلہ کن ہونا چاہیے، مسلم ممالک کی تجویز
  • قطر پر اسرائیلی حملے کا جواب واضح اور فیصلہ کن ہونا چاہیے، دوحہ اجلاس میں تجویز