علامہ علی حسنین حسینی کی خضدار اسکول بس دھماکے کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
اپنے جاری کردہ بیان میں علامہ علی حسنین حسینی نے خضدار میں آرمی پبلک اسکول کی بس پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کے طلباء کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی رہنماء و امام جمعہ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ معصوم بچوں کے قتل عام سے شدت پسند عناصر کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ پاکستانی قوم بلوچستان میں بدامنی پھیلانے اور معصوموں کو قتل کرنے والے عناصر کے خلاف ہیں۔ اپنے جاری کردہ بیان میں علامہ علی حسنین حسینی نے خضدار میں آرمی پبلک اسکول کی بس پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کے طلباء کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا انتہائی افسوس ناک ہے۔ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد ظاہراً اس گناؤنے فعل میں بھارت کا ہاتھ ہے۔ پاکستانی قوم کو شعور کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔ ایم ڈبلیو ایم رہنماء نے واقعہ میں شہید ہونے والوں کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جلد از جلد زخمیوں کو صحت اور متاثرین کو صبر عطا فرمائے۔ علامہ علی حسنین نے کہا کہ بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال اور شدت پسندی کے واقعات ہمارے اداروں پر بھی سوالات چھوڑتے ہیں۔ ہمارے اداروں کے پاس تمام تر سہولیات ہونے کے باوجود ان واقعات کی روک تھام میں ناکامی باعث افسوس ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ علی حسنین حسینی کرتے ہوئے کہا کہ
پڑھیں:
خضدار میں اسکول بس کے قریب دھماکا، 4 بچے جاں بحق، متعدد زخمی
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)خضدار میں قومی شاہراہ پر زیرو پوائنٹ کے قریب اسکول بس پر دھماکے کے نتیجے میں 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔
مقامی حکام کے مطابق خضدار زیرو پوائنٹ کے قریب اسکول بس پر دھماکے میں متعدد بچے زخمی بھی ہوگئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دھماکا کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ پر زیروپوائنٹ کے قریب ہوا، دھماکا خیز مواد سڑک کنارے گاڑی میں نصب تھا۔
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود مزید ایک ماہ بند رکھنے کا فیصلہ