صدر وفاق المدارس الشیعہ کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے، 10 مئی جنگ میں بھارت کو پوری دنیا میں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے، مودی سرکار خفت مٹانے کیلئے پاکستان میں دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی کرر ہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے خضدار میں سکول بس پر خودکش بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، ان کا قلع قمع ضروری ہے۔ شہداء کے ورثا سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے انہوں نے کہا بھارت ایک عرصے سے پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے دہشتگردی کی سرپرستی کر رہا ہے۔ پاکستان نے 10 مئی کی پاک بھارت جنگ میں جس طرح سے شاندار کامیابی حاصل کی ہے، اس سے بھارت کو پوری دنیا میں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے، اس لئے مودی سرکارخفت مٹانے کیلئے پاکستان میں دہشتگرد گروہوں کی سرپرستی کرر ہی ہے۔

میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں حافظ ریاض نجفی کا کہنا تھا کہ بھارت کی بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں دہشتگردی کے ثبوت پاکستانی ادارے منظر عام پر لا چکے ہیں، اب عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ بھارت کی بدمعاشی اور دہشت گردی کو روکنے کے اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا بھارتی قیادت کو بھی سمجھنے کی ضرورت ہے کہ سرحدی اشتعال انگیزی، جنگ اور دہشتگردی سے کبھی کسی ملک کو دبایا نہیں جا سکتا۔ پاکستان کے حوالے سے اب تک بھارت نے جتنے بھی منفی اقدامات کیے ہیں، اسے منہ کی کھانا پڑی ہے۔ لہٰذا مودی کھسیانی بلی کھمبہ نوچے کے مترادف حالات خراب کرنے کیلئے اشتعال انگزی پھیلا رہا ہے لیکن بھارتی عوام سمجھ چکے ہیں کہ مودی کی سازشیں اور چال بازیوں میں مزید آنیوالے نہیں، کیونکہ وہ بی جے پی کی انتہا پسندانہ ہندتوا سیاست کی کو مسترد کر چکے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کی سرپرستی

پڑھیں:

خضدار آپریشن: بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشتگرد انجام کو پہنچ گئے

راولپنڈی: بلوچستان کے علاقے خضدار میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد جہنم واصل کردیے گئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے خضدار میں 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کارروائی بھارتی پراکسی ’فتنہ الہندستان‘ کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی. جس دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے.تاہم علاقے کو کلیئر کرنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ترجمان پاک فوج کی جانب سے کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • خضدار آپریشن: بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشتگرد انجام کو پہنچ گئے
  • خضدار، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، پانچ دہشتگرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کا خضدار میں آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک
  • بے حیائی پر مبنی پروگرامات کی تشہیر قابل مذمت ، ان کا مقصد ن نوجوان نسل کو گمراہ کرنا ہے‘ جاوید قصوری
  • ملکی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں :اسحاق ڈار
  • مودی سرکار کی سرپرستی میں ہندوتوا ایجنڈے کے تحت نفرت اور انتشار کی منظم کوششیں 
  • ریلیف پیکیج آئی ایم ایف کی اجازت سے مشروط کرنا قابل مذمت ہے
  • خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 31 دہشتگرد ہلاک
  • رہنماء کی گرفتاری قابل مذمت، کسی دباؤ میں نہیں آئینگے، جے یو آئی کوئٹہ
  • پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج کے 31 دہشتگرد ہلاک