Nawaiwaqt:
2025-11-03@11:12:15 GMT

پنجاب اسمبلی: عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بننے پر مبارکباد

اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT

پنجاب اسمبلی: عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بننے پر مبارکباد

 لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کی قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی گئی ہے۔ اجلاس میں وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمن کی اپوزیشن رکن سے جھڑپ، سردار علی خان نے مجتبیٰ شجاع الرحمن کو آڑے ہاتھوں لیا۔  شیخ امتیاز محمود نے پنجاب اسمبلی کے سامنے مودی کا پتلا جلانے کا اعلان کیا۔ اجلاس 2 گھنٹہ 18منٹ کی تاخیر سے پینل آف چیئرمین سمیع اللہ خان کی صدارت میں شروع ہوا۔ حزب اختلاف ایوان میں شدید نعرے بازی کے ساتھ داخل ہوئی۔ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کے متعلق قرارداد پنجاب اسمبلی میں متفقہ طورپر منظور کر لی گئی ہے۔ ایوان میں قرارداد حکومتی رکن عظمیٰ کاردار نے پیش کی۔ چیف وہپ رانا ارشد، حکومتی رکن آمنہ شیخ اور عظمیٰ کاردار نے  عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بننے پر مبارکباد پیش کی۔ آمنہ شیخ کا کہنا تھا کہ عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بننے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ رانا ارشد کا کہنا تھا کہ ہمارے سپاہی بندوق اٹھا کر دشمن کے سینے میں گولی چلاتے ہیں۔ نریندر مودی کے خطہ میں بدمعاشی کے خواب کو سپہ سالار نے چکنا چور کر دیا۔ بھارت کے خلاف پاکستان نے بہترین خارجہ پالیسی اختیار کی۔ چین کی لازوال دوستی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ اعظمیٰ کاردار نے کہا کہ آرمی چیف نے بھارت کو دھول چٹائی اس پر فیلڈ مارشل کا عہدہ دینا بھی کم ہے۔ مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ وفاق کی گندم کی خریداری یا قیمتوں کا اعلان نہ کرنے کی پالیسی پر پنجاب حکومت نے عمل درآمد کیا۔ حکومت پنجاب نے کسان کارڈ، کسان پیکیج اور ای ڈبلیو آر سسٹم سے کسانوں کو فائدہ پہنچایا۔ وزیر اعلیٰ نے کسانوں کو گندم کیلئے مفت سٹوریج کی سہولت دی۔ ای ڈبلیو آر سے پانچ سے چار سو ٹن گندم کی سہولت ہوتی ہے۔ یہ قرارداد جمعہ تک موخر کردی گئی۔ پینل آف چیئرپرسن سمیع اللہ خان نے کہا کہ مائیک کھولنے کیلئے کوئی ایم پی اے سٹاف کو نہیں کہہ سکتا۔ ڈائریکٹ مائیک کھولنے کے احکامات سپیکر ہی  دے سکتا ہے۔ اگرسردار علی خان سیٹ پر بیٹھ جاتے تو بات اس حد تک نہ بڑھتی۔ وقفہ سوالات کے بعد حزب اختلاف کے شیخ امتیاز محمود بھارت کے خلاف ریلی نکالنے اور مودی کا پتلا جلانے پر اپنے خلاف مقدمہ درج کرنے پر سیخ پا ہوگئے، اور پنجاب اسمبلی کے سامنے مودی کا پتلا جلانے کا اعلان کردیا۔ پینل آف چیئرپرسن سمیع اللہ خان نے شیخ امتیاز کو سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے مائیک نہ دینے کا اعلان کیا۔ وزیر قانون صہیب بھرتھ نے شیخ امتیاز پر مودی کا پتلا جلانے پر مقدمہ درج کرنے کا معاملہ حل کروانے کی یقین دہانی کروائی تو شیخ امتیاز نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے سامنے مودی کا پتلا جلائوںگا۔ وزیر قانون صہیب بھرت کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں مودی، بھارت کے خلاف ریلیاں نکالیں۔ اگر انہوں نے  نکالیں تو شکریہ ادا کرتے ہیں۔ مودی کا پتلا اپوزیشن نہیں بلکہ پورا پاکستان جلائے گا۔ افواج پاکستان نے جس طرح جواب دیا اس پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے اگر پچاس پتلے جلائے تو ن لیگ نے پچاس ہزار پتلے جلائے ہیں، اگر پتلا جلانے پر مقدمہ درج ہوا ہے تو اس پر تحقیقات کرائوں گا اور اس کا حل نکالیں گے۔  محکمہ ہائر ایجوکیشن کے بارے میں سوالوں کے جوابات پارلیمانی سیکرٹری محمد اجمل نے دیے۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے حنبل ثنا کریمی کے سوال کے جواب میں کہا کہ یونیورسٹی آف ویٹرنری اینیمل سائنسز میں حکومت میں آتے ہی 16ڈسپلن متعارف کروائے۔ حکومتی رکن امجد علی جاوید ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ ہیڈ کوارٹرز سے یونیورسٹی ڈراپ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاجاً اپنے بقیہ بزنس سے دست بردار ہوگئے۔ امجد علی جاوید نے پنجاب اسمبلی میں محکمہ ہائر ایجوکیشن کے متعلق احتجاجاً تمام سوالات ڈراپ کرنے کا اعلان کردیا۔ سردار سکندر حیات نے گورنمنٹ کوئین میری کالج میں بس کا کرایہ چار سو روپے فی طلبہ لینے کا معاملہ نمٹانے کی یقین دہانی کروا دی۔ حکومتی رکن سمیع اللہ خان کی پنجاب اسمبلی میں لاہور میں کرائم ریٹ کم ہونے پر وزیر اعلی مریم نواز، آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشن کو خراج تحسین کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی۔ قرارداد میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایک اندازے کے مطابق لاہور شہر میں کرائم کم ہوا ہے۔ لاہور نے کم کرائم ریٹ میں دنیا کے ترقی یافتہ شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ کرائم کی شرح میں کمی کا اعتراف انٹرنیشنل ایجنسیاں اور میڈیا بھی کررہا ہے۔ یہ ثمرات وزیر اعلیٰ کی بہترین قیادت کی وجہ سے سامنے آیا ہے۔ پنجاب اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا مکمل ہونے پر پینل آف چیئرمین راجہ شوکت عزیز بھٹی نے اجلاس آج دوپہر دو بجے تک ملتوی کردیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

انڈیپنڈنٹ گروپ کی اسلام آباد و پنجاب بار انتخابات میں برتری، وزیرِ اعظم کی مبارکباد

وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وکلاء برادری نے سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر اصولی مؤقف اپنایا ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں وزیرِ اعظم نے انڈیپنڈنٹ گروپ کو اسلام آباد بار کونسل اور پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں برتری پر مبارک باد دی۔

شہباز شریف نے گروپ، احسن بھون اور جیتنے والے تمام وکلاء کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری جمہوریت کی مضبوطی، انصاف کی فراہمی اور حقوق کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی ہے، یقین ہے نو منتخب نمائندے دیانت داری، پیشہ وارانہ مہارت سے خدمات انجام دیتے رہیں گے۔

وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ اصول پر ووٹ دینے کا ثمر کامیابی کی صورت میں ملا، امید ہے کہ آپ عدلیہ اور قانون کی سر بلندی کے لیے بھی اپنا اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔

اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ قانون وکلاء کے مسائل کے حل کے لیے سرگرمِ عمل ہیں، وکلاء برادری کے مسائل کے حل کے لیے وزیرِ قانون مسلسل کوشاں اور رابطے میں رہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکہ نے فیلڈ مارشل کی تعریفیں بہت کیں لیکن دفاعی معاہدہ ہندوستان کیساتھ کرلیا، پروفیسر ابراہیم
  • انڈیپنڈنٹ گروپ کی اسلام آباد و پنجاب بار انتخابات میں برتری، وزیرِ اعظم کی مبارکباد
  • سیریز جیتنے پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو مبارکباد
  • وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو سیریز جیتنے پر مبارکباد
  • فیلڈ مارشل کو سلام، گلگت بلتستان کو ترقی کے تمام مواقع دیئے جائینگے: صدر زرداری
  • فیلڈ مارشل ایوب خان کے پڑپوتے کے گھر چوری، سابق صدر کی یادگار اشیاء بھی غائب
  • خالد مقبول صدیقی کا اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کیلئے پنجاب اسمبلی کی حمایت کا اعلان
  • سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد، مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے،وزیراعظم
  • پنجاب اسمبلی :وفاق سے مقامی حکومتوں کو بااختیار بنانے کیلیے27ویں آئینی ترمیم کا مطالبہ
  • سہیل آفریدی کو وزیراعلی بننے پر مبارکباد، ملکر دہشت گردی کا مقابلہ کرینگے، وزیراعظم