اسحاق ڈار کی بیجنگ میں چین کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں، اسٹریٹجک تعاون پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے بینجنگ میں چین کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کیں اور اس دوران دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی شعبے کے وزیر لیو جیانچاؤ سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات، سیاسی روابط اور تزویراتی تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسحاق ڈار نے دورہ چین کے دوران پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اہم قومی مفادات پر چین کی مستقل حمایت کو سراہا۔
چینی وزیر لیو جیانچاو نے کہا کہ چین پاکستان کا آہنی دوست اور ہر موسم کا آزمودہ شراکت دار ہے اور وہ ہمیشہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اولین ترجیح دیتا رہے گا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی سیاسی جماعتوں اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے مابین روابط کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سے تفصیلی ملاقات کی، جس میں جنوبی ایشیا کی بدلتی ہوئی صورت حال اور باہمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاک چین دوستی، سی پیک کے دوسرے مرحلے اور ہمہ موسمی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا۔
فریقین نے علاقائی امن، ترقی اور استحکام کے لیے دو طرفہ تعاون کے تسلسل کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پر تبادلہ خیال اسحاق ڈار نے چین کے
پڑھیں:
پاکستان چین کے تعاون سے پی اے آر سی میں جامع اصلاحات کرے گا: رانا تنویر
وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے تعاون سے پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (پی اے آر سی) میں اسٹریٹیجک ریفارم اینڈ کوآپریشن پلان کے تحت جامع اصلاحات متعارف کرائے گا۔جمعہ کو اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت پی اے آر سی کو ایک جدید، مؤثر اور جدت پر مبنی ادارے میں تبدیل کرنے کے لیے پُرعزم ہے جو ملک کے غذائی تحفظ کے ایجنڈے کی قیادت کر سکے۔
وفاقی وزیر نے چینی وزارت زراعت و دیہی امور اور چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کی کوششوں کو سراہا جنہوں نے پاکستان کے زرعی تحقیقاتی شعبے کے لیے ایک جامع اور مستقبل پر نظر رکھنے والا اصلاحاتی روڈمیپ تیار کرنے میں بھرپور معاونت فراہم کی۔رانا تنویر حسین نے ہدایت کی کہ اصلاحاتی منصوبے پر بروقت عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی نفاذی کمیٹی تشکیل دی جائے جو واضح اہداف اور جوابدہی کے نظام کے تحت کام کرے۔