آج بھی لاہور کے اے کیو آئی سطح میں مزید اضافہ متوقع
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
مشرقی سمت سے چلنے والی ہواؤں، بھارتی پنجاب اور ہریانہ سے آلودہ ہوا کا لاہور اور وسطی پنجاب کی فضا میں مسلسل داخلے کیوجہ سے مجموعی اے کیو آئی کی سطح میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
اسموگ نگرانی و پیشگی نظأم کے مطابق لاہور میں آج فضائی معیار غیر صحت بخش زمرے میں رہنے کا امکان ہے۔ اوسط اے کیو آئی سطح 240 سے 275 کے درمیان متوقع ہے۔
صبح کے وقت درجہ حرارت کم، ہوائیں ہلکی (4 تا 9 کلومیٹر فی گھنٹہ) اور بارش نہ ہونے کے باعث فضائی آلودگی کے پھیلاؤ کے امکانات نہایت محدود رہیں گے۔ کم ہوا کی رفتار اور کم درجہ حرارت کی وجہ سے آلودہ ذرات زمین کے قریب جمع رہیں گے، جس سے دھند اور حدِ نگاہ میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔
رات گئے، صبح سویرے اور شام کے اوقات میں آلودگی کی شدت سب سے زیادہ رہے گی کیونکہ اس دوران درجہ حرارت کم اور ہوا کا بہاؤ کمزور ہوتا ہے۔ شام کے اوقات میں ٹریفک کا دباؤ، تجارتی سرگرمیاں، سڑکوں کی دھول اور مقامی جلاؤ عمل PM2.
PM2.5 اور PM10 ذرات آج کے بنیادی آلودگی کے ذرائع ہوں گے، جو دھند، کم حدِ نگاہ اور شہریوں کی صحت کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔
لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے 16 مکینیکل واشرز، 50 واشر رکشے اینٹی سموگ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ سڑکوں کی واشنگ اور پانی کا چھڑکائو کرنے کیلئے 200 صفائی اہلکار دن کی شفٹ میں اور 200 ورکرز رات کی شفٹ میں تعینات کئے گئے ہیں۔
سینٸر صوباٸی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نائٹ شفٹ میں لاہور کی تمام داخلی خارجی راستوں پر مکینیکل واشنگ اور پانی کا چھڑکائو یقینی جا رہا ہے۔ شہریوں کا اگر باہر جانا ناگزیر ہو تو حفاظتی ماسک کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ صحت کے خطرات کو کم کیا جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے
سٹی 42: آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے ۔
علی رضاکوڈی ایس پی انٹیلی جنس سپیشل برانچ لاہورتعینات کردیاگیا،عامر اقبال ڈی ایس پی انکوائری لاہور سے ڈی ایس پی صدر سپیشل برانچ لاہور ریجن تعینات کیا ۔ محمد خالد کاایس ڈی پی او فورٹ عباس بہاولنگر سے تبادلہ کرکے ڈی ایس پی انٹیلی جنس سپیشل برانچ گوجرانوالہ تعینات کردیا گیا
انعام الحق منتظر تقرری سے ڈی ایس پی سٹی سپیشل برانچ لاہور ریجن تعینات کیا گیا ۔ ناصر محمود کا ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم ننکانہ صاحب سے تبادلہ کرکے ڈی ایس پی انٹیلی جنس سپیشل برانچ شیخوپورہ تعینات کردیا ۔
محمد اکبر محمود ڈی ایس پی صدر لیہ سے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن مظفرگڑھ تعینات ،محمد بشیر کوڈی ایس پی آئی اے بی شیخوپورہ ریجن تعینات کردیاگیا۔رائے عبدالغفار ڈی ایس پی ایچ پی حافظ آباد تعینات ہوگئے ۔ اشفاق احمد ڈی ایس پی سی سی ڈی مظفرگڑھ سے ڈی ایس پی سی سی ڈی کوٹ ادوتعینات ہوگئے ۔ محمد دانش ضلعی ٹریفک افسر اوکاڑہ سے ٹریفک افسر رنگ روڈ پولیس لاہورتعینات جبکہ وحید اسحاق ڈی ایس پی صدر مقام ڈولفن سکواڈ لاہورتعینات ہوگئے ۔
منصور احمد کا ایس ڈی پی او صدر بھکر سے تبادلہ کر دیا گیامنصور احمد ڈی ایس پی وی آئی پی سکیورٹی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری تعینات ہوگئے ۔محمد سعید ضلعی ٹریفک افسر سرگودھا سے ٹریفک افسر صدر سٹی ٹریفک پولیس فیصل آبادتعینات ہوئے ۔ مسعود احمد ٹریفک افسر صدر سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد سے ضلعی ٹریفک افسر سرگودھاتعینات ہوگئے ۔
توصیف احمد ڈی ایس پی فسادات پولیس سرگودھا سے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن تھری فیصل آبادتعینات ،محمد ارحم ڈی ایس پی تفتیش چار انوسٹی گیشن شاخ پنجاب لاہور سے ڈی ایس پی آپریشنز سول لائنز لاہورتعینات اورعبدالواحد کو ڈی ایس پی آپریشنز کینٹ لاہورتعینات کردیاگیا
بابر علی ڈی ایس پی پریژن اسکارٹ لاہور سے ڈی ایس پی دو بٹالین پانچ پنجاب کانسٹیبلری لاہورتعینات ہوگئے ۔ محمد آصف خان ڈی ایس پی صدر مقام چنیوٹ سے ڈی ایس پی پریژن اسکارٹ لاہورتعینات کیے گئے ۔ محمد احسان اشرف ڈی ایس پی آپریشنز مزنگ لاہور سے سی پی او پنجاب لاہورتعینات کردیے گئے راؤ دلشاد علی ایس ڈی پی او سٹی رحیم یار خان سے ڈی ایس پی آپریشنز مزنگ لاہورتعینات ہوگئے ۔
آج شام و رات سے 27 جولائی تک مزید بارشوں کی پیشگوئی