ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی نے مکہ مکرمہ میں طبی خدمات میں جدت پیدا کرتے ہوئے پہلی مرتبہ روبوٹک سرجری کی سہولت فراہم کردی۔اردو نیوز کے مطابق مکہ مکرمہ ہیلتھ کمپلیکس کی جانب سے سینے کے پیچیدہ آپریشنز کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہاں پہلی مرتبہ روبوٹک سرجری کے دائرہ کار کو وسیع کرتے ہوئے مختلف بیماریوں کے آپریشنز کیے جائیں گے۔

ان آپریشنز میں مختلف اقسام کے ٹیومرز، یورولوجیکل آپریشنز اور اعضا کی پیوند کاری وغیرہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

روبوٹک ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے سرجری کے لیے جدید ترین سسٹم کو اپنایا گیا ہے جس سے آپریشن آسان اور مزید محفوظ ہوں گے۔جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے انتہائی حساس اورمحفوظ ترین تھری ڈی کیمروں کے ذریعے سرجری کی جاتی ہے جس سے آپریشن انتہائی محفوظ ہوتا ہے اور وقت بھی روایتی سرجری سے کم لگتا ہے۔سینے کی روایتی سرجری کے لیے 10 سینٹی میٹر تک کا سوراخ کیا جاتا ہے جبکہ روبوٹک سرجری میں ہونے والا سوراخ ایک سینٹی میٹر سے زیادہ نہیں ہوتا۔علاوہ ازیں اس آپریشن کے بعد صحت یاب ہونے کا دورانیہ بھی بہت کم ہو جاتا ہے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے روبوٹک سرجری کرتے ہوئے

پڑھیں:

پڈعیدن، ریلوے لائن عبورکرتے ہوئے بچہ ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پڈعیدن( نمائندہ جسارت) لاکھاروڈ کے قریب ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے بارہ سالہ بچہ ٹرین کی زد میں آکر جاںبحق،لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔تفصیلات کے مطابق پڈعیدن ریلوے تھانہ کی حدود لاکھاروڈ کے قرین ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے گاوں ستار ڈنو منگریو کا رہائشی بارہ سالہ بچہ باھنو والد سلیمان منگریو کراچی سے فیصل آباد جانے والی ملت ایکسپریس کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا اطلاع پر اہلے علاقہ نے فوری طورپر اسپتال منتقل کردیا جہاں وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔

متعلقہ مضامین

  • ایرانی سپریم لیڈر جنگ کے بعد پہلی مرتبہ منظر عام پر آگئے
  • رہبر انقلاب اسلامی ایران اسرائیل جنگ کے بعد پہلی مرتبہ منظر عام پر آگئے
  • پڈعیدن، ریلوے لائن عبورکرتے ہوئے بچہ ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق
  • نواز شریف اور عمران خان کی ملاقات کی خبریں بے بنیاد ہیں، اسحاق ڈار
  • یاسر حسین کا طنزیہ حملہ: نادیہ خان کی قانونی دھمکیوں کو ہوا میں اڑا دیا
  • امریکی صدر ٹرمپ نے ٹیکس و اخراجات کے ’’بگ بیوٹی فل بل‘‘ پر دستخط کر دیے
  • یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد شروع
  • غزہ میں صیہونی قتل عام میں برطانیہ کی سہولت کاری بے نقاب
  •  کویت:4 اقسام کے ویزوں کیلئے نیا الیکٹرانک نظام متعارف  
  • اسد قیصر کی سعودی سفیر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال