لاہور میں نائجیرین خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
لاہور کے کالج روڈ پر واقع نجی سوسائٹی میں غیرملکی خاتون کے ساتھ جنسی ہراسانی کا واقعہ پیش آیا تھا جس پر کارروائی کرتے ہوئے لاہور پولیس نے ملزم کو 12 گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا ہے۔
واقعے کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون رات کے وقت اپنے بچے کے ساتھ گھر آرہی تھی جب شلوار قمیض میں ملبوس ملزم نے خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات شروع کردیں۔
یہ بھی پڑھیے: خیبر پختونخوا: مالاکنڈ یونیورسٹی میں طالبہ کو ہراساں کرنے والا پروفیسر نوکری سے فارغ
ملزم خاتون کے شوہر کے گھر سے باہر آنے پر موقع سے فرار ہوگیا تھا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیا جس کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز نے ملزم کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دی تھی۔
ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر گرین ٹاؤن پولیس سپیشل ٹیم کی نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو ہراساں اور نازیبا حرکات کرنے والے ملزم حسن کو گرفتار کرلیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی گرین ٹاؤن پولیس نے ایف ائی آر درج کر کے کاروائی کا اغاز کیا تھا اور سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کو 12 گھنٹے میں گرفتار کر لیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
پڑھیں:
کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا
۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔
گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔