لاہور: غیرملکی خاتون کو جنسی ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار، واردات کی ویڈیو سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
لاہور میں غیرملکی خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جب کہ نامعلوم شخص غیرملکی خاتون کو اس کے بیٹے کے سامنے ہراساں کرتا رہا جسے لاہور پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر ہی گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں غیرملکی خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نامعلوم شخص غیرملکی خاتون کو اس کے بیٹے کے سامنے ہراساں کرتا کررہا ہے، خاتون کا کمسن بیٹا خوفزدہ ہوکر آگے کی جانب بھاگا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ کلوز سرکٹ کیمرے کی فوٹیج کے ذریعے ملزم کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں، واقعے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
بعد ازاں پولیس نے غیر ملکی خاتون سے بدتمیزی کرنے والے ملزم کو چند گھنٹوں میں ہی گرفتار کرلیا، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیا تھا۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے ملزم کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دی تھی، ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر گرین ٹاؤن پولیس اسپیشل ٹیم نے نائجیرین لیڈی کو ہراساں اور نازیبا حرکات کرنے والے اوباش شخص کو گرفتار کرلیا۔
سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم حسن کو 12 گھنٹے میں گرفتار کر لیا گیا،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ خواتین ہراسگی پر زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈی آئی جی آپریشنز
پڑھیں:
سرگودھا: محنت کش پر تشدد کا مقدمہ درج، 10ملزمان گرفتار
فائل فوٹوصوبۂ پنجاب کے شہر سرگودھا میں محنت کش پر مبینہ تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس نے 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق سرگودھا کے چک 54 جنوبی میں گزشتہ جمعے کو معمولی تلخ کلامی پر محنت کش کو دو درجن سے زائد افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
ملزمان نے بدترین تشدد کے دوران محنت کش کی مونچھیں، بھنویں اور سر کے بال مونڈ دیے تھے، ملزمان نے ہی تشدد کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔
پولیس کے مطابق متاثرہ شخص کے خوف زدہ ہونے کے باعث ڈی پی او سرگودھا نے واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کروایا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 10 نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔