راولپنڈی: گھریلو جھگڑوں کا افسوسناک انجام،27 سالہ خاتون نے خود کو آگ لگالی
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
راولپنڈی کی قائد اعظم کالونی میں خانگی جھگڑوں کا افسوس ناک انجام ہوا جہاں 27 سالہ خاتون نے خود کو آگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
افسوسناک واقعہ تھانہ دھمیال کی حدود میں پیش آیا، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھجوا دی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات دونوں کے درمیان زیادہ جھگڑا ہونے پر خاتون نے خود کو تیل چھڑک کر آگ لگائی اور دم توڑ گئی۔
دوسری جانب راولپنڈی تھانہ چکلالہ ایریا کی حدود میں تیز رفتار ٹرین نے راہ گیر کو کچل دیا، ٹرین گزرتے وقت 40 سالہ نامعلوم شخص نے لائن کراس کرنے کی کوشش میں کچلا گیا۔
ادھر راولپنڈی چک لالہ پولیس اسٹیشن کی حدود ریلوے پل رحیم آباد سے 30 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی، متوفی کی فوری طور پر شناخت نہ ہو سکی۔
رپورٹ کے مطابق پولیس کارروائی کے بعد ایمرجنسی سروس نے متوفی کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔
کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔
مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔