کانفرنس سے خطاب میں صدر جمعیت علماء پاکستان (نورانی) نے کہا کہ امام حسینؑ نے دربار یزید کو ٹھکرا کر ہمیں یہ سکھایا کہ باطل کے سامنے سر جھکانا غلامی ہے، چاہے وہ مالی ہو یا فکری، ہماری نجات نہ مغرب کے نظام میں ہے، نہ سرمایہ دارانہ معیشت میں بلکہ صرف اور صرف نظامِ مصطفیﷺ میں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ امام حسینؑ نے ظلم، جبر، استبداد اور فاشزم کے خلاف جدوجہد کی، آج کا ''یزیدی نظام'' بھی وہی ہے جو حق کو دبانے، عدل کو مٹانے اور عوام پر ظلم مسلط کرنے میں مصروف ہے، حسینیت کا پیغام ظلم کے ہر نظام کے خلاف عملی جہاد ہے۔ وہ ''ذکرِ سلطانِ کربلا کانفرنس'' سے خطاب کر رہے تھے جو شہدا و اسیرانِ کربلا کی یاد اور پیغام کو اجاگر کرنے کے لئے منعقد کی گئی۔ صاحبزادہ محمد زبیر نے کہا کہ آج ہمیں حسینی کردار کو اپنانا ہوگا، کیونکہ یزید صرف 61 ہجری کا کردار نہیں بلکہ ہر دور کا ظلم، سود، استبداد اور دین دشمنی کا نمائندہ ہے، ملک میں جاری سودی معیشت، آئی ایم ایف کی غلامی اور اسلامی احکامات سے متصادم قانون سازی دراصل جدید یزیدیت کی شکلیں ہیں۔

حکومت کی جانب سے 18 سال سے کم عمر شادی پر پابندی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صاحبزادہ زبیر نے کہا کہ اسلام میں نکاح کی بنیاد بلوغت ہے، عمر کی حد نہیں، یہ قانون مغربی دبا اور سیکولر نظریات کا نتیجہ ہے، جو ہمارے دینی، معاشرتی اور خاندانی نظام کو برباد کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج معاشی غلامی کا سب سے بڑا ذریعہ سودی قرضے ہیں، جو ملک کو خودمختاری سے محروم کر رہے ہیں، امام حسینؑ نے دربار یزید کو ٹھکرا کر ہمیں یہ سکھایا کہ باطل کے سامنے سر جھکانا غلامی ہے، چاہے وہ مالی ہو یا فکری۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نجات نہ مغرب کے نظام میں ہے، نہ سرمایہ دارانہ معیشت میں بلکہ صرف اور صرف نظامِ مصطفیﷺ میں ہے، جو عدل، اخوت، غیرت اور روحانیت کا علمبردار ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ میں ہے

پڑھیں:

اسپیکر تنخواہ تنازع،حنیف عباسی کی خواجہ آصف پر تنقید،ڈسپلن کی خلاف ورزی کا الزام

اسلام آباد(ممتاز نیوز) وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے اپنی ہی پارٹی کے سینئر رہنما خواجہ آصف کو تنقیدکا نشانہ بنایا ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف عمر میں مجھ سے بڑے ہیں، خواجہ آصف کے ساتھ نہ میرے کبھی آئیڈیل تعلقات رہے ہیں اور نہ ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف سے دیگر لوگوں کے بھی ناراض ہونے کا مجھے علم نہیں، خواجہ آصف سینئر رہنما ہیں اپنی ہی پارٹی کو ہائبرڈ نظام کا طعنہ دے رہے ہیں۔
حنیف عباسی نے کہا ہے کہ یہ ہائبرڈ نظام نہیں ہے، خواجہ آصف کبھی ہائبرڈ نظام کے حوالے سے بات کرتے ہیں تو کبھی دیگر بیانات دیتے ہیں، جو فیصلے ہوتے ہیں وہ پارٹی کرتی ہے، پھر خواجہ آصف کہتے ہیں کہ پارٹی کے ضابطے کی پاسداری بھی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ آپ کو اختلاف کرنا ہو تو تب کرنا چاہیے جب پالیسی آتی ہے، اگر کوئی سینئر رہنما پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرے تو اس کا بھی احتساب ہونا چاہیے، اس وقت ذاتی عناد کو پیچھے رکھنا چاہیے۔
وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ فیصلے پارٹی کرتی ہے، خواجہ آصف کہتے ہیں کہ پارٹی کے ضابطے کی پاسداری بھی کریں گے، شہباز شریف اتحادیوں اور پارٹی کے اندر کے اختلافات کو بھی ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • امام حسین کا پیغام ہر دور کیلئے مشعل راہ ہے، سردار عتیق
  • امام حسینؑ کا پیغام رہتی دنیا تک مظلوموں کی آواز ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • ہمیں بطور قوم حسینی کردار کی سخت ضرورت ہے، صدر مملکت
  • واقعہ کربلا باطل کے خلاف ایک ابدی جدوجہد کی علامت ہے: صدر مملکت
  • ملک کو چیلنجز درپیش، بطور قوم حسینی کردار کی ضرورت ہے: صدر مملکت
  • عاشور ہمیں صبر، استقامت اور حق و سچ کی راہ میں ڈٹ جانیکا درس دیتا ہے، سرفراز بگٹی
  • محرم الحرام عظمت ،حرمت اور قربانی کا درس دیتا ہے،ابوالخیر زبیر
  • اسپیکر تنخواہ تنازع،حنیف عباسی کی خواجہ آصف پر تنقید،ڈسپلن کی خلاف ورزی کا الزام
  • امام حسین علیہ السلام کا فلسفہ حق، ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا پیغام ہے ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان