Daily Ausaf:
2025-07-01@22:05:11 GMT

سونے کی فی تولہ قیمت میں 6ہزار600 روپےکا اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT

کراچی(نیوز ڈیسک)نئے مالی سال کے پہلے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا ہے ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 6ہزار600 روپےکا اضافہ ہوا جس کے بعد ایک تولہ سونا 3لاکھ 56 ہزار 800روپے ہو گیا۔

اسی طرح 10گرام سونا 5ہزار658 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 5 ہزار858 روپے کا ہو گیا۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 52روپے اضافے سے 3ہزار 834روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 45روپے اضافے سے 3ہزار 287روپے کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 66ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی عالمی قیمت 3ہزار 348ڈالر فی اونس کی سطح پر جا پہنچی۔
مزیدپڑھیں:حکومت فی الفور پیٹرول کی قیمت میں 70 روپے فی لیٹر کمی کرے، شہباز شریف کی ویڈیو وائرل

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کی قیمت سونے کی

پڑھیں:

گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں بڑا اضافہ

 

پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین پر ماہانہ 600، نان پروٹیکٹڈ کے لیے ماہانہ 1500روپے فکسڈ چارجز
گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت 200تا 4200روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر، نوٹیفکیشن

اوگرا نے گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے بری خبر یہ ہے کہ اوگرا نے صارفین کے لیے گیس مہنگی کردی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔نوٹی فکیشن کے مطابق گیس کے نئے نرخوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔نوٹی فکیشن کے مطابق گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت 200 تا 4200روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے ۔ پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے لیے گیس کے نرخ 200 سے 350 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیے گئے ہیں۔اسی طرح نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے لیے گیس کے نرخ 500 سے 4200 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین پر ماہانہ 600روپے فکسڈ چارجز، نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے لیے ماہانہ 1500روپے فکسڈ چارجز ہوں گے ۔اس کے علاوہ 1.5میٹر سے زائد گیس استعمال کرنے والے نان پروٹکیٹڈ صارفین کے لیے 3 ہزار روپے فکسڈ چارجز عائد کردیے گئے ۔ نوٹی فکیشن کے مطابق سرکاری،سیمی گورنمنٹ،اسپتال،تعلیمی اداروں کے لیے گیس کے نرخ مقرر کردیے گئے ۔ ان اداروں کے لیے گیس کے نرخ 3ہزار175 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیے گئے ہیں۔روٹی کے تندروں کے لیے گیس کے نرخ 110 روپے سے 700 روپے تک فی ایم ایم بی ٹی یو، کمرشل صارفین کے لیے گیس کے نرخ 3900 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو، جنرل انڈسٹری کے لیے گیس کے نرخ 2300روپے فی ایم ایم بی ٹی یو نرخ مقرر کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ کیپٹو پاور کے لیے گیس کے نرخ 3500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو، سی این جی کے لیے 3750،سیمیٹ فیکٹریوں کے لیے 4400 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو، کھاد فیکٹریوں کے لیے ایک ہزار597 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ کے الیکڑک سمیت تمام بجلی گھروں کے لیے 1225 روپے فی ایم ایم بی ٹی مقرر کیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کاروباری ہفتے کے دوسرے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
  • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
  • ملک میں فی تولہ سونا 6600 روپے مہنگا ہوگیا
  • سونا خریدنا خواب بن گیا؛ قیمت میں عالمی اور مقامی سطح پر ایک بار پھر بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوگیا
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ، مگر کتنا؟جانئے
  • ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ
  • عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ
  • گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں بڑا اضافہ