اورنگی میں ڈاکوئوں کی اندھادھند فائرنگ سے ساتھی چل بسا
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اورنگی ٹاؤن سیکٹر 14، شاہ فیصل چوک کے قریب لوٹ مار کے دوران شہری کی جوابی فائرنگ سے ایک مبینہ ڈاکو28سالہ طلحہ ولد محمد زاہد علی ہلاک ہو گیا، جبکہ اس کا ساتھی محمد اظہر زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ یہ واقعہ پاکستان بازار تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق، دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح ڈاکوؤں نے ایک پولیس اہلکار شعیب اور اس کے دوست کو لوٹ مار کا نشانہ بنایا۔ لوٹ مار کے بعد جب ملزمان فرار ہونے لگے تو پولیس اہلکار شعیب نے ان کا تعاقب کیا۔تعاقب کے دوران ملزمان نے پولیس اہلکار اور اس کے ساتھی پر فائرنگ کر دی۔ پولیس اہلکار شعیب نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ ڈاکوؤں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ان کا اپنا ہی ایک ساتھی طلحہ گولی لگنے سے موٹر سائیکل سے گر کر ہلاک ہو گیا۔فائرنگ کی آواز سن کر مقامی شہری بھی موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے ایک اور ڈاکو محمد اظہر کو گھیر کر پکڑ لیا، جو فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوا تھا۔ تاہم دو دیگر ڈاکو فرار ہو گئے۔پولیس نے ہلاک ہونے والے ڈاکو طلحہ کی لاش کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا ہے، جبکہ زخمی ڈاکو محمد اظہر کو گرفتار کر کے علاج کے لیے ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے پستول ، گولیاں اور پولیس اہلکار شعیب اور اس کے دوست سے چھینا گیا سامان برآمد کر لیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق، ہلاک اور زخمی ہونے والے دونوں ڈاکوؤں کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی موجود ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پولیس اہلکار شعیب
پڑھیں:
موٹروے پر پولیس وین کی ٹرک سے ٹکر، 2 اہلکار جاں بحق
فیصل آباد (ویب ڈیسک) موٹروے پر پولیس کی وین ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ فیصل آباد کی تحصیل سمندری کے قریب موٹروے پر پیش آیا، حادثے میں جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کا تعلق ملتان پولیس سے ہے۔
پولیس اہلکار لاہور میں میچ سکیورٹی کی ڈیوٹی کے بعد واپس آ رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے، جاں بحق پولیس اہلکاروں کی لاشوں اور زخمی اہلکاروں کو ہسپتال متنقل کر دیا گیا ہے۔