Express News:
2025-11-02@17:35:54 GMT

بھارتی فضائیہ کے دو اہلکار جھیل میں ڈوب کر ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں شدید بارشوں کے دوران بھیم تال جھیل میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث بھارتی فضائیہ (IAF) کے دو اہلکار ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ جھیل سے دونوں لاشیں نکال لی گئیں جن کی شناخت 22 سالہ پرنس یادو اور 23 سالہ ساہل کمار کے ناموں سے ہوئی۔

دونوں اہلکار بالترتیب ریاست پنجاب اور بہار کے رہائشی تھے اور اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سیاحت کی غرض سے نینی تال آئے ہوئے تھے۔

اہلکاروں کے ساتھ آئے ہوئے دیگر 6 افراد محفوظ ہیں جن میں 4 خواتین شامل ہیں۔ اہل خانہ نے شکوہ کیا کہ ریسکیو آپریشن تاخیر سے شروع کیا گیا۔

ریسکیو ٹیم کے پہنچنے سے پہلے لاشیں نکالنے کے لیے مقامی افراد نے دونوں اہلکاروں کو نکالنے کی کوششں کی لیکن ناکام رہے۔

ریاستی پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کردیں۔

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث دریاؤں میں طغیانی ہے اور 100 سے زائد مرکزی شاہراہیں زیر آب آگئیں۔


 

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں گھر میں آتشزدگی، 2 خواتین جاں بحق

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن شاہ فیصل چوک کے قریب گھر میں آگ لگ گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق گھر میں آگ لگنے سے جھلس کر 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی خواتین کی لاشیں عباسی اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

ریسکیو حکام نے کہا کہ فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی فضائی حدودکی پابندی سےپاکستان سےبراہ راست فضائی رابطوں میں تاخیرکاسامنا ہے،ہائی کمشنربنگلادیش
  • کراچی: اورنگی ٹاؤن میں گھر میں آتشزدگی، 2 خواتین جاں بحق
  • بھارت، آندھرا پردیش میں مندر میں بھگدڑ، 9 افراد ہلاک
  • بھارت ریاست آندھرا پردیش میں مندر میں بھگدڑ سے 9 افراد ہلاک، متعدد زخمی
  • بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے وینکٹیشور سوامی مندر میں بھگدڑ، 10 افراد ہلاک
  • سابق کرکٹر اظہر الدین بھارتی ریاست تلنگانہ کی کابینہ کے پہلے مسلم وزیر بن گئے
  • امریکا اور بھارت نے 10 سال کے لیے دفاعی معاہدہ کرلیا
  • قومی ائیرلائن کے پرسیشن انجینیئرنگ شعبے کو پاک فضائیہ کے ذیلی ادارے کے حوالے کرنے کی منظوری دیدی گئی
  • افغانستان سے دراندازی ناکام،  نور ولی کے نائب سمیت 4 خوارج ہلاک: بلوچستان میں 18 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد مارے گئے
  • اسرائیل میں لاکھوں الٹرا آرتھوڈوکس یہودیوں کا فوجی بھرتی کے خلاف احتجاج، 15 سالہ نوجوان ہلاک