data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی، شمالی وزیرستان (آن لائن) سیکورٹی فورسز نے افغانستان سے در اندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 30 دہشت گرد ہلاک کردیے،سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں مشکوک نقل و حرکت کوبر وقت شناخت کیا،ہلاک شدگان سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا،فتنہ الہندوستان کے عزائم ناکام بنانے پر صدر اور وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم کو سیکورٹی فورسز پر فخر ہے، دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت دہشتگردی میں ملوث اور دہشتگرد افغانستان کے اندر موجود ہیں۔ افغانستان کے ساتھ تعلقات میں بنیادی مسئلہ ہی دہشت گردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں ایک سے 3 جولائی 2025 کی شب سیکورٹی فورسز نے بھارت کی پشت پناہی سے کام کرنے والے گروہ فتنہ الخوارج کے ایک بڑے جتھے کی مشکوک نقل و حرکت کو بروقت شناخت کیا، جو پاکستان میں دراندازی کی کوشش کر رہا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی دستوں نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا۔ مہارت سے بھرپور آپریشن کے نتیجے میں تمام 30 بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ الخوارج جہنم واصل۔ ہلاک شدگان سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں افغان عبوری حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو غیر ملکی پراکسی عناصر کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشتگرد سرگرمیوں کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے۔پاکستان کی سیکورٹی فورسز ملکی سرحدوں کے تحفظ اور بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم اور ہر دم مستعد ہیں۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد جماعت فتنہ الخوارج کی جانب سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کی شاندار کارکردگی کو سراہا ہے۔وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ 30 خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کرکے ایک بڑے خطرے کو بروقت ناکام بنانے والی سیکورٹی فورسز نے وطن کے دفاع میں غیرمعمولی جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کی حفاظت کے لیے پاکستان کی بہادر افواج سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی ہیں۔ پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے جذبہ قربانی اور فرض شناسی کو سلام پیش کرتی ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے فتنہ الخوارج کے 30 دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔صدر مملکت نے کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کامیاب کارروائیاں خوش آئند ہیں، دہشت گرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی 30 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے 30 دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر بہادر سیکورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے، فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا انجام عبرتناک موت ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بھارتی حمایت یافتہ سیکورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی کوشش کہا کہ نے کہا کے لیے

پڑھیں:

بھارتی طبی گولیوں کی بڑی کھیپ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

پاکستان کسٹمز کے ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والی اسمگل شدہ چاندی، ویاگرا ٹیبلٹس اور مسافر بس کی مجموعی مالیت 3 کروڑ 15 لاکھ روپے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے موچکو چیک پوسٹ پر ایک کارروائی میں بلوچستان سے کراچی آنے والی مسافر بس کے ذریعے اسمگل شدہ اشیاء منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ حکام نے بلوچستان سے آنے والی مسافر بس نمبر ایل ای ایس 5724 کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے چھوٹے دانوں کی صورت 9 کلوگرام اسمگل شدہ چاندی اور مختلف برانڈز کی 8 ہزار بھارتی ویاگرا ٹیبلٹس برآمد کرلیں۔ پاکستان کسٹمز کے ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والی اسمگل شدہ چاندی، ویاگرا ٹیبلٹس اور مسافر بس کی مجموعی مالیت 3 کروڑ 15 لاکھ روپے ہے۔ کسٹمز حکام نے مقدمہ درج کرکے بس سمیت برآمد ہونے والی اشیاء کو ضبط کر لیا۔

متعلقہ مضامین

  • افغان حکومت بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کی سرپرست ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • بھارتی طبی گولیوں کی بڑی کھیپ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • بھارتی ویاگرا گولیوں کی بڑی کھیپ کراچی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
  • سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے بھارتی منصوبہ ناکام بنا دیا، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی پریس کانفرنس
  • امریکا: دہشت گردی کی کوشش ناکام، 5 افراد گرفتار
  • امریکا, دہشت گردی کی کوشش ناکام، 5 افراد گرفتار
  • دہشت گردوں کی سرپرستی کاخاتمہ ناگزیر
  • سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں 2کارروائیاں؛ فتنۃ الہندوستان کے 18دہشت گرد ہلاک
  • پاکستان میں دہشتگردی کی پشت پر طالبان حکومت کے حمایت یافتہ افغان باشندے ملوث ہیں، اقوام متحدہ کی رپورٹ نے تصدیق کردی
  • افغانستان سے دراندازی ناکام،  نور ولی کے نائب سمیت 4 خوارج ہلاک: بلوچستان میں 18 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد مارے گئے