وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ایرانی سفارتخانے کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دارالحکومت اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا، جہاں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم اور دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا۔
وزیرِ اعظم آفس کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ساتھ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ بھی تھے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تعزیتی کتاب میں تاثرات قلم بند کیے، ایران کے شہداء اور زخمیوں سے اظہارِ یکجہتی کیا اور ایرانی عوام اور حکومت سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیرِ اعظم نے ایران کے حوصلہ مند اور بہادر عوام کو خراجِ تحسین پیش کیا، وزیرِ اعظم نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای اور صدر مسعود پزیشکیان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ مسلسل حمایت اور یک جہتی جاری رکھے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف نے ایران کے
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف کا بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے کمی کا ریلیف ختم
وزیر اعظم شہباز شریف کا بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے کمی کا ریلیف ختم ہوگیا۔چار دن کی چاندنی کے بعد پھر اندھیری رات آگئی، آج سے میٹر گزشتہ سال کی گرمیوں والی قیمت پر چلے گا۔شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے تو یہ تاثر دیا گیا تھا کہ یہ کمی بجلی کے بینادی ٹیرف میں کی گئی ہے مگر یہ تو عارضی ایڈجسٹمنٹ ثابت ہوئی ہے، بجلی کی قیمت میں مستقل بنیادوں پر کمی کی جائے۔
شہریوں کے مطابق کمی بنیادی ٹیرف کے بجائے فیول کوسٹ، سرچارجز اور دیگر ایڈجسٹمنٹس میں کی گئی جبکہ اس کا اطلاق بھی صرف اپریل، مئی اور جون تک محدود تھا، دو کمروں کے گھر کے بل بھی 8 سے 10 ہزار روپے آرہے ہیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری کا کہنا ہے کہ حکومت نے مستقل ریلیف دیا ہے، فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز میں تبدیلی آتی ہے، باقی تبدیلی نہیں ہوگی۔مہنگی بجلی پر کے الیکٹرک کا موقف ہے کہ یہ وفاقی حکومت کا معاملہ ہے، بجلی کی قیمت نیپرا میں طے کی جاتی ہے۔