2025-07-07@18:40:46 GMT
تلاش کی گنتی: 98
«یکم اگست»:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ محصولات کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا تاہم اب بھی بے یقینی کی صورت حال برقرار ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 9 جولائی کو ختم ہونے والی 90 روزہ معطلی کے بعد نئی محصولات کے بارے میں تجارتی شراکت داروں کو خط بھیجنا شروع کردیں گے۔ صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے 12 یا 15 خطوط بھیج سکتے ہیں اور ساتھ ہی بعض معاملات میں معاہدے بھی کیے جا چکے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے اس امید کا اظہار کیا کہ زیادہ تر ممالک یا تو خط کے ذریعے یا کسی ڈیل کے ذریعے معاملات 9 جولائی تک طے کر...

سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا، اگرتحریک انصاف کا مخصوص نشستوں کا حق نہیں تودیگر جماعتوںکو بھی نہیں لینی چاہیں: حامد میر
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینئر صحافی حامد میر نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ "چلیں اس حدتک مان لیتے ہیں کہ پی ٹی آءی کی قیادت درست فیصلہ نہیں کرسکی ان کا ان نشستوں پر کوئی حق نہیں، اگر ان کا حق نہیں تو کیا مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی، جے یوآئی ایف کا کوئی حق ہے، میرا خیال ہے کہ ان کابھی کوئی حق نہیں، ان کو یہ نشستیں نہیں لینی چاہیں، لیکن وہ لیں گے"۔ان کامزید کہنا تھاکہ اس معاملے سے پاکستان میں آئین، قانون اورعدالتوں سے لوگوں کا اعتماد بری طرح مجروح ہواجو اچھی بات نہیں۔یادرہے کہ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں سے...
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان میں الیکٹرک موٹر سائیکلوں کی فروخت کے لیے مشہور جیگوار نے اب اپنی الیکٹرک سکوٹرز کی رینج میں اضافہ کر دیا ہے۔ کمپنی نے تین نئے الیکٹرک سکوٹر ماڈلز Miso، Bolt، اور MI متعارف کروائے ہیں۔ جیگوار نے اس سے قبل روایتی موٹر سائیکلوں، جیسے کہ CD70 اور CG125، میں پٹرول انجن کی جگہ بیٹریاں لگا کر اور پچھلے پہیوں میں موٹرز فٹ کر کے الیکٹرک موٹر سائیکلوں کا تجربہ کیا تھا۔ اب، الیکٹرک سکوٹرز میں ان کا تازہ ترین اقدام شہروں میں عملی اور موثر الیکٹرک ٹرانسپورٹ کے بڑھتے ہوئے مطالبے کو اجاگر کرتا ہے۔ MS جیگوار M1 (ٹاپ-اسپیک ماڈل) MI جیگوار کا ٹاپ ٹیر سکوٹر ہے۔ تمام ماڈلز میں، اس ماڈل میں سب سے بڑی بیٹری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">معیشت میں شفافیت لانے کیلیے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن سسٹم ناگزیر ہے،شہباز شریفاسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معیشت میں شفافیت لانے کے لیے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن سسٹم ناگزیر ہے، شہریوں اور کاروباری اداروں کے درمیان ادائیگی کو آسان بنانا ضروری ہے۔ کیش لیس اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے حوالے سے وزیراعظم کی زیرصدارت ہفتہ وار اجلاس ہوا، جس میں ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کو معیشت میں شفافیت لانے کا بنیادی ذریعہ قرار دیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ شہریوں اور کاروباری اداروں میں ادائیگیوں کو آسان اور تیز بنانے کے لیے ڈیجیٹل نظام کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے، کیش لیس معیشت سے متعلق قائم کردہ کمیٹیاں تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کر کے...
معیشت میں شفافیت لانے کیلئے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن سسٹم ناگزیر ہے،وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے معیشت میں شفافیت لانے کے لیے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن سسٹم کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے ڈیجیٹل سسٹم کے استعمال سے متعلق آگاہی بڑھانے کو وقت کی ضرورت قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت کیش لیس و ڈیجیٹل معیشت پر ہفتہ وار اجلاس ہوا، اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ شہریوں اور کاروباری اداروں کے درمیان ادائیگیوں کو آسان بنانے، ڈیجیٹل سسٹم کے استعمال کے بارے میں آگاہی بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ کیش لیس اکانومی کے حوالے سے قائم کردہ کمیٹیاں تمام شراکت داروں...
امریکہ(نیوز ڈیسک)مائیکروسافٹ کمپنی نے پھر ہزاروں ملازمین کی برطرف کرنے کا اعلان کر دیا جس کی بڑی وجہ بھی سامنے آگئی ہے۔ ٹیکنالوجی کی دنیا کی بڑی کمپنی مائیکروسافٹ نے رواں سال کی دوسری بڑی برطرفی کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت ہزاروں ملازمین کو فارغ کیا جا رہا ہے۔ کمپنی نے بدھ کے روز ملازمین کو برطرفی کے نوٹس بھیجنے شروع کیے۔ کمپنی کی جانب سے برطرف کیے جانے والے ملازمین کی تعداد تو نہیں بتائی گئی لیکن اطلاعات کے مطابق یہ گزشتہ سال کی افرادی قوت کا 4 فیصد سے کم ہوگا۔ جون 2023 تک مائیکروسافٹ کے پاس 228,000 کل وقتی ملازمین تھے، جس کا مطلب ہے کہ حالیہ برطرفیوں سے تقریباً 9 ہزار افراد متاثر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت کیش لیس و ڈیجیٹل معیشت کے حوالے سے ہفتہ وار اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس، اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ معیشت میں شفافیت لانے کے لیے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن سسٹم ناگزیر ہے؛ شہریوں اور کاروباری اداروں کے درمیان ادائیگیوں کو آسان بنانے، ڈیجیٹل سسٹم کےاستعمال کے بارے میں آگاہی بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کیش لیس اکانومی کے حوالے سے قائم کردہ کمیٹیاں تمام شراکت داروں کے ساتھ مل کر قابل عمل تجاویز پیش کریں۔ وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پچھلے اجلاس قائم کی گئی ڈیجیٹل پیمنٹس انوویشن اینڈ ایڈوپشن کمیٹی،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار، مرکزی رہنما ڈاکٹر رسول بخش خاصخیلی، ایڈووکیٹ اظہار دائودپوٹو اور حسنہ راہوجو نے اپنے مشترکہ پریس بیان میں کہا ہے کہ ڈیموں کا راگ الاپنے والے ملکی سالمیت پر حملہ کر رہے ہیں۔ کالا باغ ڈیم کو تینوں صوبوں کی اسمبلیاں پہلے ہی مسترد کر چکی ہیں۔ دریائے سندھ پر نئے کینال اور ڈیم بنانے کی بات کرنے والے ملک دشمن ہیں۔ ملک کا عوام ایک وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہے اور حکمران ڈیموں اور کینالز پر عوام کی ٹیکس سے اربوں روپے خرچ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ بندی کے وفاقی وزیر احسن اقبال کی...
تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپاہ قدس کے سربراہ نے کہا کہ ہم پوری قوت کے ساتھ اپنے راستے اور منزل کی جانب گامزن ہیں، اور نصرت خداوندی سے یہ سفر جاری رہیگا۔ اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی سپاہ قدس کے سربراہ جنرل اسماعیل قاآنی نے تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پوری قوت کے ساتھ اپنے راستے اور منزل کی جانب گامزن ہیں، اور نصرت خداوندی سے یہ سفر جاری رہیگا۔ سپاہ قدس کے سربراہ نے تہران میں شہدائے اقتدار کے تشیع جنازہ میں 12 روزہ جنگ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر سب رہبر معظم کی آواز پر لبیک کہتے رہیں گے تو کوئی مشکل پیش نہیں...
اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق پاکستان میں 27 جون 2025 کو نئے اسلامی سال 1447 ہجری کا آغاز ہوگا اور یکم محرم الحرام منائی جائے گی۔ سپارکو کے ترجمان نے بتایا ہے کہ فلکیاتی حسابات کے مطابق نیا چاند 25 جون کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 3 بج کر 32 منٹ پر پیدا ہونے کا امکان ہے۔ ترجمان کے مطابق 26 جون کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر قریباً 28 گھنٹے اور 15 منٹ ہوگی، جو چاند نظر آنے کے لیے موزوں عمر ہے۔ اس کے علاوہ ملک کے ساحلی علاقوں میں سورج اور چاند کے غروب ہونے کے درمیانی وقت کا دورانیہ تقریباً 75 منٹ ہوگا، جو رویت کے لیے نہایت سازگار...
ہالی ووڈ کے سپر اسٹار جانی ڈیپ نے بچوں کے لیے جیک اسپیرو کا روپ دھار لیا۔ جانی ڈیپ نے حال ہی میں اپنے مشہور کردار کیپٹن جیک اسپیرو کا روپ دھار کر اسپین کے اسپتال کا دورہ کیا اور بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں۔ اس بار وہ کسی فلم کی شوٹنگ کے لیے نہیں بلکہ اسپین کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج بچوں کو خوش کرنے کے لیے اس روپ میں نظر آئے۔ 62 سالہ ڈیپ نے میڈرڈ کے چلڈرن اسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف کمروں میں جا کر بچوں سے ملاقات کی، وقت گزارا اور انہیں خوش کرنے کی کوشش کی۔ ان کی بچوں سے ملاقات کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو...
ترک شہر استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ کا اجلاس جاری ہے۔ اس دوران خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طٰحٰہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں اتحاد بین المسلمین ناگزیر ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق او آئی سی اجلاس میں غزہ پر اسرائیلی حملوں اور ایران اسرائیل تنازع پر خصوصی سیشن ہوگا۔ عرب میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اجلاس میں موجود ہیں، اجلاس میں مختلف ممالک کے 40 سے زائد سفارتکار شریک ہیں۔ اجلاس میں پاکستانی اور ایرانی وزیر خارجہ ایک دوسرے کے برابر میں بیٹھے ہیں۔ سیکریٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طحہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی دنیا...

بانی پی ٹی آئی اور پارٹی ارکان کے بیانات ،تحریک انصاف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان روابط کا معاملہ رکنے کی وجہ سامنے آگئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)تحریک انصاف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان روابط کا معاملہ رکنے کی وجہ سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق عید کے بعد ہونے والی ممکنہ پیشرفت بانی پی ٹی آئی عمران خان اور پارٹی ارکان کے بیانات کے بعد رک گئی ہے۔ذرائع کے مطابق امریکا میں پی ٹی آئی کے احتجاج کی وجہ سے بھی پیش رفت رک گئی اور بتایا جارہا ہے کہ امریکا میں احتجاج کی وجہ سے حکومت، اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کے سنجیدہ حلقے سخت ناراض ہیں۔(جاری ہے) پی ٹی آئی ارکان نے دعوی کیا کہ مشترکہ حکمت عملی نہ ہونا مسائل حل ہونے میں رکاوٹ ہے۔ذرائع کے مطابق عید سے قبل بیرسٹر گوہر سے اہم حکومتی شخصیت...
عبدالخالق مغیری: جیکب آباد میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ ، جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں ،حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،جعفر ایکسپریس پنجاب سے کوئٹہ جارہی تھی. اٹک: کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے ضلع بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ
--فائل فوٹو لاہور میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی 5 اکتوبر کو احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ریکارڈ پیش نہ ہونے پر عبوری ضمانت میں یکم اگست تک توسیع کردی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر دونوں بہنیں عدالت میں پیش ہوئیں۔تفتیشی افسر نے مقدمے کا ریکارڈ پیش نہ کیا جس پر عدالت نے ناراضگی کا اظہار کیا۔ علیمہ خان نے بیرون ملک جانے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیاپاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بہن علیمہ خان نے بیرون...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250616-01-12 تہران (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں اردوان نے اسرائیلی حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے ایران سے اظہارِ ہمدردی کیا۔ایرانی خبر رساں ادارے ایرنا (IRNA) کے مطابق، صدر پزشکیان نے کہا کہ مسلم ممالک کو چاہیے کہ وہ اپنی دفاعی صلاحیتیں بڑھائیں اور خطے میں امن و ترقی کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنائیں۔ایرانی صدر نے مزید کہا کہ اسرائیل نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی کوئی قدر نہیں کرتا۔ اسرائیل نے عام شہریوں، سائنسدانوں، سرکاری حکام اور فوجی اہلکاروں کو نشانہ بنا کر سنگین جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔...
ملک میں یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوسکتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں یکم جون 2025 سے پیٹرول کی قیمت کم ہوسکتی ہے۔ وفاقی حکومت صارفین کو انتہائی ضروری ریلیف فراہم کرنے کے لیے متوقع اقدام کے تحت یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر سکتی ہے۔ دوسری جانب حکومت کی جانب سے پٹرولیم لیوی وصولیوں کی صورت میں عوام کو مہنگائی کا بڑا جھٹکا لگائے جانے کا بھی امکان ہے کیونکہ حکومت نے پٹرولیم لیوی کی مد میں ریکارڈ اضافی وصولیوں کا منصوبہ آئی ایم ایف کے سامنے رکھ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مالی سال 2025-26 کے دوران پٹرولیم لیوی سے 1 ہزار...
اسلام آباد میں انتظامیہ نے رات گئے انسداد گداگری کے تحت کارروائیاں کرتے ہوئے 23 بھیک مانگنے والے فقیروں کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق انتظامیہ نے بدھ کی شب انسداد گداگری مہم کے تحت وفاقی دارالحکومت کے بلیو ایریا میں کریک ڈاؤن کیا جس کے دوران مجموعی طور پر 23 گداگروں کو حوالات منتقل کر دیا گیا۔ گرفتار کیے گئے گداگروں میں 8 خواتین، 5 بچے اور 10 مرد گداگر شامل ہیں۔ ڈی اسلام آباد کی انسداد گداگری مہم کے تحت کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے شہریوں سے تعاون کی اپیل کردی۔ ڈپٹی کمشنر عرفان میمن نے شہریوں سے کہا کہ اسلام آباد میں جہاں بھی گداگر دیکھیں فی الفور ڈی سی ہیلپ لائن پر اطلاع دیں، پیشہ ور گداگروں کے خاتمے...
کراچی(کامرس ڈیسک)پیٹرول اوتر ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان عوام کا جینا محال ہوچکا ہے، گاڑیوں کے مالکان بھی پیٹرول، ڈیزل کی بجائے اب الیکٹرک گاڑیوں کو ترجیح دے رہے ہیں، الیکٹرک گاڑی خریدنے والوں کے لئے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ پاکستانی مارکیٹ میں انتہائی سسٹی الیکٹرک گاڑیاں آگئی ہیں۔ انوریکس کمپنی نے پاکستانی مارکیٹ کے لیے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی کی قیمتوں کا اعلان کردیا، چینی کمپنی کی جانب سے پہلی الیکٹرک ہیچ بیکXiO EV کی قیمتوں اور تفصیلات کا باضابطہ طور پر انکشاف کردیا گیا ہے۔ انوریکس XiO ایک کمپیکٹ 4 دروازوں والی برقی گاڑی ہے جو چین میں تیار کی گئی ہے۔ یہ 3 مختلف اقسام ( ویریئنٹس) میں پیش کی جائے گی۔ ان گاڑیوں کو...
میکسیکو(نیوز ڈیسک)میکسیکو میں نامور ٹک ٹاک بیوٹی انفلوئنسر کو لائیو اسٹریم کے دوران فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق میکسیکو کے شہر زاپوپان میں 23 سالہ ولیریا مارکیز کو اُس وقت گولی مار دی گئی جب وہ اپنے بیوٹی سلون سے ٹک ٹاک پر لائیو اسٹریم کر رہی تھیں۔ ٹک ٹاکر ولیریا کے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر تقریباً 2 لاکھ سے زائد فالوورز تھے، انہوں نے لائیو اسٹریم کے دوران ایک پارسل وصول کیا اور کیمرے کے سامنے واپس آئیں مگر چند لمحوں بعد وہ اپنی کرسی پر خون میں لت پت گر گئیں اور لائیو ویڈیو جاری رہی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا ایک ملزم سلون میں داخل ہوا اور ولیریا...
— فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل کے حکام کو بھجوا دی گئی ہے۔ عمران خان سے ملاقات کا دن، وکلاء اور فیملی ممبرز کی فہرست سامنے آگئیپی ٹی آئی نے ملاقات کے لیے وکلاء کی فہرست جیل حکّام کو گزشتہ روز بھجوا دی تھی۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے 6 رہنماوں کی فہرست جیل حکام کو بھجوائی ہے۔اس فہرست میں احمد چٹھہ، فردوس شمیم نقوی اور اسامہ حمزہ کا نام شامل ہے۔ان کے علاوہ، میاں غوث، فیصل جاوید اور رانا عاطف کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔
سکولوں میں 40 ہزار اساتذہ کی کمی کا انکشاف، پنجاب حکومت کا اگست میں نئی بھرتی کا فیصلہ۔پنجاب کے سکولوں میں اساتذہ کی قلت کے باعث تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہونے لگیں، ذرائع کے مطابق صوبے کے سرکاری سکولوں میں 40 ہزار اساتذہ کی کمی ہے۔ سیکرٹری سکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے کہا ہے کہ سکولوں میں اساتذہ کی کمی ہے، جسے جلد ہی پورا کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کے بعد اگست میں نئے سکول ٹیچر انٹرن رکھیں گے، جن کی بھرتی سے اساتذہ کی مذکورہ قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ موجودہ سکولز انٹرن کی معیاد تیس مئی کو ختم ہو جائے گی۔جس...
لیاقت بلوچ---فائل فوٹو نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت آنے والے بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرے۔ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ٹیکس کٹوتی میں خاطر خواہ کمی کی جائے۔ جنگ بندی برقرار رکھنا بھارت کیلئے ناگزیر تو ہے، مگر وہ مکار دشمن ہے، لیاقت بلوچ لیاقت بلوچ نے کہا کہ غزہ پر قیامت بیت رہی ہے، عالمی قوتیں اسرائیلی مظالم روکیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کو دہشت گرد تحریک قرار دینا یو این چارٹر کے خلاف ہے، پہلگام کے جھوٹ سے بھارت کی انتخابی جیت کے لیے جنگی حکمت عملی ناکام ہوئی۔ان کا کہنا ہے کہ پاک بھارت جنگی معرکے میں...
لاہور(نیوز ڈیسک) محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے موسم گرما کی تعطیلات کے لیے حتمی شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق صوبے بھر کے اسکول یکم جون سے 9 اگست 2025 تک بند رہیں گے۔ محکمے کے مطابق یہ فیصلہ بچوں، والدین اوراساتذہ کی صحت کو مدنظررکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ شدید گرمی کے موسم میں تعلیمی سرگرمیوں کے دوران کسی بھی قسم کی پریشانی یا بیماری سے بچا جا سکے۔ محکمہ اسکولز ایجوکیشن نے واضح کیا ہے کہ اگر درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافہ ہوا توموسم گرما کی تعطیلات ایک ہفتہ پہلے، یعنی مئی کے آخری ہفتے میں بھی شروع کی جا سکتی ہیں۔ والدین اور اساتذہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر...

کیا یہ واقعی اوکاڑہ میں گرائے گئے بھارتی ڈرون کی ویڈیو ہے؟ کئی صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے شیئر ہونیوالی ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی
اوکاڑہ (ویب ڈیسک) بھارت کی طرف سے اسرائیلی ساختہ چھوڑے گئے 77 ڈرونز اب تک پاکستان نے مار گرائے ہیں اور اس سلسلے میں صحافی بھی ویڈیوز شیئر کررہے ہیں، انہی ویڈیوز میں سے ایک ویڈیو کو اس واقعے سے جوڑا جا رہا ہے جس میں اوکاڑہ کی حدود میں ایک ڈرون کو مار گرایا گیا حالانکہ حقیقت میں یہ ڈرون کی نہیں بلکہ سپننگ ٹاپ فائر کریکر کی ویڈیو ہیں جنہیں غیرذمہ دارانہ رویہ اپناتے ہوئے ڈرون واقعے سے جوڑ دیا گیا۔ آئندہ چند دن میں بتائیں گے کہ کس طرح ملک کا دفاع کر سکتے ہیں،خواجہ آصف تفصیل کے مطابق کئی صحافیوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور کئی نشریاتی اداروں نے اپنی ویڈیوز میں اس...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم مئی ۔2025 )تحریک انصاف کی سیاسی اور کور کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اس وقت ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے جبکہ بھارت کی طرف سے مسلسل دھمکیوں کے پیش نظر ملک بھر میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے ایسے وقت میں قومی اتحاد اورقابل اعتماد قیادت ناگزیر ہے ،عمران خان کا واضح پیغام ہے امن ہماری ترجیح ہے لیکن اسے بزدلی نہیں سمجھنا چاہیے تحریک انصاف کی سیاسی اور کور کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کے بعدجاری اعلامیہ میں بھارت کی جنگی تیاریوں اور تسلط پسند عزائم کی شدید مذمت کی گئی.(جاری ہے) اعلامیہ میں کہا گیا کہ مودی سرکار کے تحت چلنے والا بھارت نہ صرف پاکستان...
سورج بھی آگ برسانے لگا، گرمی کی شدید لہر آنے کا امکان، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں ہفتہ 26 تا 30 اپریل کے دوران گرمی کی لہر کی پیش گوئی کی ہے ۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق ہو ا کا زیادہ دبائو 26 اپریل کو ملک میں داخل ہوگا جو 27 اپریل کو بیشتر علاقوں پر اثر انداز ہو گا۔26 اپریل تا یکم مئی کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں بشمول سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 5 تا 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے ۔ اسی طرح 27 تا30...
کراچی: کراچی: کورنگی کریک میں 28 اور 29 مارچ کی شب پانی کی بورنگ کے دوران لگنے والی آگ ایک بار پھر خود بہ خود بجھ گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کورنگی کریک میں ترقیاتی کام کے دوران لگنے والی آگ جمعرات کی شام تک شدت سے جاری تھی تاہم رات کے وقت اچانک بجھ گئی۔ ماہرین کا اندازہ ہے کہ زیر زمین گیس کے ذخیرے کا پاکٹ ختم ہونے کے باعث آگ بجھ گئی ہے تاہم حتمی تعین اور جانچ کے بعد رپورٹ جاری کی جائے گی۔ اس سے قبل پندرہ اپریل کو بھی آگ بجھ گئی تھی تاہم حفاظتی نکتہ نظر کے تحت گیس کے اخراج کو پھیلنے سے روکنے کیلیے پندرہ اپریل کو گیس دوبارہ شعلہ دہکا...
سینیئر سیاست دان و ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر کسی نے واردات نہ ڈالی تو عمران خان 45 روز میں جیل سے باہر آ جائیں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بیک ڈور مذاکرات جاری ہیں، جن میں عمران خان کو 60 روز کے لیے چپ رہنے اور سوشل میڈیا کو لگام ڈالنے کا کہا گیا تھا۔ بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان 60 دنوں میں سے 15 دن گزر چکے ہیں، اور صرف 45 دن باقی رہ گئے ہیں۔ شیر افضل مروت نے کہاکہ اگر کسی نے کوئی اور واردات نہ ڈال دی تو عمران خان کی 45 روز بعد جیل سے...
—فائل فوٹو چیف فائر افسر ہمایوں خان نے کورنگی کریک پر لگی آگ بجھنے کی تفصیلات جاری کر دیں۔’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں خان نے بتایا کہ کورنگی میں لگنے والی آگ کی جگہ گیس پاکٹ موجود تھا اور اس قسم کے واقعات سوئی میں بھی پیش آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آگ آج خود ہی بجھ گئی اور آگ لگنے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم جائے وقوع پر فائر بریگیڈ کی ٹیم موجود ہے اور متاثرہ علاقے کے اطراف میں گیس کی بو پھیلی ہوئی ہے۔ کورنگی میں گڑھے میں لگی آگ 17 روز بعد بجھ گئیکراچی کے علاقے کورنگی کریک میں گڑھے میں لگنے والی آگ 17 روز بعد بجھ گئی۔ دوسری جانب...
کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں لگی آگ 18 روز کے بعد اچانک بجھ گئی۔ دنیا نیوز کے مطابق آگ بجھنے کے بعد گیس کا اخراج جاری ہے، جس کے باعث علاقے میں بو پھیل گئی ہے، انتظامیہ کی جانب سے گیس اخراج کے باعث غیر متعلقہ افراد کو قریب جانے سے روکا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ 29 مارچ کو نجی تعمیراتی کمپنی کے منصوبے کیلئے خالی پلاٹ میں پانی کیلئے بورنگ کئے جانے کے دوران 1200 فٹ گہرا گڑھا کھودا گیا تھا، اس دوران کھدائی کے مقام پر گیس کے اخراج کے بعد اچانک آگ لگ گئی تھی۔ گزشتہ روز چیف سیکرٹری سندھ کے ترجمان نے کہا تھا کہ کورنگی کریک میں آئل...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں گڑھے میں لگنے والی آگ 17 روز بعد بجھ گئی۔آگ بجھانے کے لیے امریکی ماہرین کی ٹیم کی خدمات حاصل کی گئی تھیں جبکہ گڑھے میں سیمنٹ بھرنے کی حکمتِ عملی پر بھی غور کیا گیا تھا۔ کورنگی میں پلاٹ میں لگی آگ کا دائرہ مزید پھیل گیا کراچی کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں پلاٹ میں لگی... گڑھے سے گیس کا اخراج ابھی بھی جاری ہے۔گڑھے سے گیس کے اخراج کے ساتھ پانی ابھی بھی ابل رہا ہے۔واضح رہے کہ کورنگی کریک میں گڑھے میں پر اسرار آگ 29 مارچ کو لگی تھی۔
اٹامک انرجی کمیشن کا غیر معمولی گہرائی میں کھدائی کے دوران لگنے والی آگ کا سروے مکمل آگ کے اطراف 500 میٹر علاقہ ممنوعہ ہے، 6کنٹونمنٹ بورڈ کے فائر ٹینڈرز موجود ہیں سربراہ کنٹونمنٹ بورڈ کورنگی کریک نے کہا ہے کہ کورنگی کریک میں چند روز قبل اچانک بھڑکنے والی آگ اب بھی شدت کے ساتھ جاری ہے۔سربراہ کینٹونمنٹ بورڈ کورنگی کریک فیصل وٹو کے مطابق آگ کے پھیلا کو روکا جا چکا ہے۔ آگ کے اطراف 500 میٹر کے علاقے کو کورڈن آف کردیا گیا ہے۔ تمام 6 کنٹونمنٹ بورڈز کے فائر ٹینڈرز موقع پر موجود ہیں۔ شہری غیرضروری طور پر آگ لگنے والی جگہ کے قریب نہ جائیں۔سربراہ کینٹونمنٹ بورڈ کورنگی کریک کا مزید کہنا تھا کہ کورنگی...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے لیے کپتانوں کی کانفرنس میں 6 میں سے 5 فرنچائز کپتانوں نے شرکت کی جبکہ کراچی کنگز کے ڈیوڈ وارنر نمایاں طور پر غیر حاضر رہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 2025 کے لیے ڈیوڈ وارنر کراچی کنگز کے کپتان مقرر کانفرنس میں ملتان سلطانز کے محمد رضوان، لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی، پشاور زلمی کے بابر اعظم، اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سعود شکیل نے اپنی اپنی ٹیموں کی نمائندگی کی۔ وارنر کی غیر موجودگی میں کراچی کنگز کی نمائندگی ان کے نئے نائب کپتان حسن علی نے کی۔ جہاں تک یہ سوال ہے کہ وارنر کیوں نہیں آئے، آسٹریلوی اسٹار نے رضاکارانہ طور...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اپریل2025ء) شیخ وقاص اکرم نے حکومت سے کہا ہے کہ گندم کی قیمت آپ 5 ہزار پر لے جائیں، اگر نہ لے گئے تو بہت بڑی تحریک شروع ہونے والی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گندم کی قیمت کے حوالے سے کسانوں کی حمایت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کسان کو تو آپ نے ہندوستانی فوج کا سپاہی سمجھ لیا ہے، گندم کی قیمت آپ 5 ہزار پر لے جائیں، اگر نہ لے گئے تو بہت بڑی تحریک شروع ہونے والی ہے، کسان باہر نکلنے کے لیے تیار ہیں، وہ سیاست کے لیے نہیں، اپنے پیٹ کے لیے نکلیں گے، جب لوگ...
ایپل کے آئی فون 17 پرو اور 17 پرو میکس کے ممکنہ ڈیزائن کی تصویر سامنے آئی ہے۔ 9 ٹو 5 میک کی رپورٹ کے مطابق فرنٹ سے تو آئی فون 17 پرو ماڈلز گزشتہ سال کے آئی فون 16 پرو سیریز جیسے ہی ہوں گے۔یعنی فرنٹ پر کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی، جبکہ اس سے قبل مختلف لیکس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایپل کی جانب سے فرنٹ پر ڈائنامک آئی لینڈ کا حجم کم کیا جاسکتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ البتہ آئی فون 17 اور 17 پرو میکس بیک سے گزشتہ سال کے ماڈلز سے بالکل مختلف ہوں گے۔ خیال رہے کہ 2020 میں آئی فون 11 کو متعارف کرائے جانے کے بعد سے ایپل...

پی ٹی آئی کے روپوش رہنما مراد سعید منظر عام پر آگئے،کارکنوں کو احتجاجی تحریک کے لیے تیار رہنے کی ہدایت
9 مئی واقعات میں مطلوب پی ٹی آئی کے روپوش رہنما مراد سعید منظر عام پر آگئے، نشتر ہال پشاور میں خطاب کے دوران انہوں نے پارٹی کارکنوں کو احتجاجی تحریک کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق 9 مئی کے واقعات میں مطلوب اور طویل عرصے سے روپوش پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید بالآخر منظر عام پر آگئے، انہوں نے نشتر ہال پشاور میں ورکرز کنونشن کے دوران بڑے اسکرین پر ویڈیو خطاب کیا۔ روپوش رہنما مراد سعید نے اپنے خطاب میں پارٹی کارکنوں کو احتجاجی تحریک کے لیے تیار رہنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی...
کراچی: کورنگی کریک میں لگنے والی آگ سے اُبلنے والے پانی کے نمونوں کی ابتدائی کیمیائی تجزیاتی رپورٹ آگئی۔ ابتدائی کیمیائی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق آگ کے مقام سے لی گئی پانی کے نمونوں کی کیمیائی تجزیاتی رپورٹ میں ہائیڈرو کاربن کی مقدار طے شدہ حد سے کم نکلی ہے۔ پانی میں بینزین (Benzene)، ٹولوین (Toluene)، اور ٹیٹرا کلوروتھین (Tetrachloroethane) کی زائد مقدار پائی گئی ہے جبکہ او زائلین (o-Xylene) بھی معمولی مقدار میں زائد پایا گیا۔ ذرائع کے مطابق پانی میں بینزین، ٹولوین اور ٹیٹرا کلورو ایتھین کی زائد مقدار پائی گئی ہے۔ ٹیٹرا کلورو ایتھین 5 کے بجائے 33 مائیکرو گرام فی لیٹر نکلی ہے جبکہ بینزین کی مقدار 5 مائیکرو گرام کے بجائے 19 مائیکرو...
کراچی کے علاقے کورنگی کریک کے قریب گڑھے میں لگی آگ سے ابلنے والے پانی کے نمونے کی ابتدائی کیمیائی تجزیاتی رپورٹ آگئی۔ پی پی ایل ذرائع کا کہنا ہے کہ پانی میں بینزین، ٹولین، ٹیٹرا کلورو ایتھین کی زائد مقدار پائی گئی ہے۔ ابتدائی کیمیائی رپورٹ کے مطابق ٹیٹرا کلورو ایتھین 5 کے بجائے 33 مائیکرو گرام فی لیٹر نکلی ہے جبکہ بینزین کی مقدار 5 مائیکرو گرام کے بجائے 19 مائیکرو گرام فی لیٹر پائی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق فی لیٹر پانی میں ٹولین 5 کے بجائے 15 مائیکرو گرام برآمد ہوئی، او زائلین بھی معمولی مقدار سے زائد پایا گیا۔ پی پی ایل ذرائع کا بتانا ہے کہ پانی سیمپل سے ہائیڈروکاربن کی مقدار طے...
حویلی لکھا: ون ویلنگ کے دوران بائیک بے قابو ہوکر بس کے نیچے آگئی، ایک نوجوان ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نوجوانوں کی جان لیوا ون ویلنگ کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، حویلی نولکھا کا نوجوان ابو سفیان جان کی بازی ہار گیا۔ اطلاعات کے مطابق ون ویلنگ کے دوران موٹر سائیکل بے قابو ہونے سے بائیک بس کے نیچے آگئی، ٹائر تلے آنے سے نوجوان ابوسفیان جاں بحق ہوگیا جب کہ پیچھے بیٹھا دوسرا نوجوان شدید زخمی ہوگیا، لاش اور زخمی دونوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ Post Views: 2
فوٹوز بشکریہ ایکس اکاؤنٹ ڈی سی اسلام آباد اسلام آباد میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مختلف پوائنٹس سے 56 گداگروں کو گرفتار کر کے حوالات میں منتقل کردیا۔ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ ایف 6 سے 9 اور سیکٹر ایف 7 سے 4 گداگر گرفتار کیے۔ راولپنڈی: پیشہ ور گداگری کا بڑا نیٹ ورک چلانیوالے 2 ملزمان گرفتارراولپنڈی کے علاقے تھانہ کینٹ میں پیشہ ور گداگری کا بڑا نیٹ ورک چلانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے بلیو ایریا سے 7، مارگلہ روڈ سے 6 گداگر گرفتار کر کے حوالات منتقل کیے۔آئی 8 سے بھی مجموعی طور پر 8 گداگر گرفتار کیے گئے۔شہریوں کی شکایات...
بمبئی (نیوزڈیسک)آج کے جدید دور میں لوگ بینک سے رقم نکلوانے کے بجائے اے ٹی ایم پر زیادہ انحصار کرتے ہیں، مگر اب بھارت میں اے ٹی ایم سے بار بار پیسے نکالنے کے عادی افراد کے لئے ایک بری خبر سامنے آگئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم مئی 2025 سے اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے پر زیادہ چارجز کاٹے جائیں گے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی جانب سے بھی بینکوں کو اے ٹی ایم انٹرچینج فیس میں اضافے کو منظوری دے دی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق اب ہوم بینک نیٹ ورک کے علاوہ اے ٹی ایم سے پیسہ نکالنا یا بیلنس چیک کرنا پہلے کے مقابلے میں مہنگا ثابت ہونے والا ہے۔ پہلے جب...
آج کے جدید دور میں لوگ بینک سے رقم نکلوانے کے بجائے اے ٹی ایم پر زیادہ انحصار کرتے ہیں، مگر اب بھارت میں اے ٹی ایم سے بار بار پیسے نکالنے کے عادی افراد کیلئے ایک بری خبر سامنے آگئی ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم مئی 2025 سے اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے پر زیادہ چارجز کاٹے جائیں گے، ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی جانب سے بھی بینکوں کو اے ٹی ایم انٹرچینج فیس میں اضافے کو منظوری دے دی گئی ہے،رپورٹس کے مطابق اب ہوم بینک نیٹ ورک کے علاوہ اے ٹی ایم سے پیسہ نکالنا یا بیلنس چیک کرنا پہلے کے مقابلے میں مہنگا ثابت ہونے والا ہے۔ پہلے...
صادق آباد میں لنڈا بازار میں آگ لگ گئی، آگ نے ریلوے ٹریک پرکھڑی خالی بوگی کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے، ریکسیو کی تین گاڑیاں آگ بجھانےمیں مصروف ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یارخان کی تحصیل صادق آباد کے لنڈا بازار میں لگی آگ بے قابو ہوگئی، جس نے ریلوے ٹریک پرکھڑی خالی بوگی کوبھی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ریکسیو کی 3گاڑیاں آگ بجھانےمیں مصروف ہیں۔ صادق آباد میں ریلوے اسٹیشن کے قریب قائم لنڈا بازار میں آگ لگی اور آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے بازار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ لنڈا بازار میں اچانک آگ لگنے سے سیکڑوں پتھارے اور ٹھیلے جل گئے۔ریسیکو ٹیمیں اور پولیس اہلکاروں نے جائے حادثہ...
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مخصوص حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے انٹرنیٹ سروسز کو ریگولیٹ کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔ انٹرنیٹ جہاں تعلیم و تربیت کے لیے ایک اہم ذریعہ ہے، وہیں بعض ریاست مخالف عناصر سوشل میڈیا کو نوجوانوں کی منفی ذہن سازی کے لیے بطور ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے گمراہ کرنے کی کوششوں کا سدباب کرنا ضروری ہے تاکہ انہیں مثبت سمت میں رہنمائی فراہم کی جا سکے۔ یہ بھی پڑھیےگورننس کی خرابی کو ریاست سے جوڑنا درست نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ اور سیلولر آپریٹرز کے اجلاس کی صدارت...
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی یکجہتی اور باہمی اتحاد ناگزیر ہے۔ یوم پاکستان کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان ہمارے آباؤ اجداد کی بے مثال قربانیوں اور طویل جدو جہد کا ثمر ہے جسے ہم نے سنبھالنا ہے اور اس کی ترقی کے لیے کام کرنا ہے۔ یوم پاکستان پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے بانیانِ پاکستان کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ 23 مارچ 1940ء کو برصغیر کے مسلمانوں نے علحیدہ وطن کے قیام کا عزم کیا تھا۔ انہوں نے کہا...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کے لیے قومی یکجہتی اور باہمی اتحاد ناگزیر ہے ،پاکستان ہمارے آباؤ اجداد کی بے مثال قربانیوں اور طویل جدوجہد کا ثمر ہے، جسے ہمیں دل و جان سے سنبھالنا اور اس کی ترقی و استحکام کے لیے کام کرنا ہوگا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پرجاری پیغام میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے بانیانِ پاکستان اور اسلاف کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارے آباؤ اجداد کی بے...
بالی ووڈ کی سب سے مشہور جوڑیوں میں سے ایک، سلمان خان اور ایشوریا رائے، جنہوں نے فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ میں اپنی جادوئی کیمسٹری سے مداحوں کے دل جیت لیے تھے، ان کی محبت کی کہانی کا انجام اتنا تلخ تھا کہ ایشوریا آج بھی اس کا ذکر سننا پسند نہیں کرتیں۔ لیکن اب، برسوں بعد، اس بریک اپ کی اصل کہانی سامنے آگئی ہے۔ 90 کی دہائی کے آخر میں، سلمان اور ایشوریا کی جوڑی نے نہ صرف پردے پر بلکہ حقیقی زندگی میں بھی چرچے بنائے۔ دونوں کے درمیان محبت کا رشتہ اتنا گہرا تھا کہ مداحوں کو لگنے لگا تھا کہ یہ جوڑی ہمیشہ کےلیے اکٹھی ہو جائے گی۔ لیکن زندگی کی کہانی...
لاہور: پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ اگر ہم مسلمان ایک ہو جائیں گے تو کوئی ہمیں فٹ بال کی طرح لات نہیں مارے گا۔ لاہور میں ڈاکٹر ذاکر نائیک سے صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور ملک سیف الملوک کھوکھر اور صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ مسلم امہ کے لیے 15نکات ہیں جن میں فلسطین کا حل موجود ہے، ہم دیکھتے ہیں کئی جگہ مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چاہے فلسطین ہو کشمیر یا چین...

قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس جاری، وزیراعظم، آرمی چیف سمیت اہم عسکری و سیاسی قیادت شریک،اجلاس کی اہم کارروائی سامنے آگئی
سٹی 42: قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس جاری، وزیراعظم، آرمی چیف سمیت اہم عسکری و سیاسی قیادت شریک ہیں ،ان کیمرہ اجلاس میں آرمی چیف نے پچاس منٹ بریفنگ دی، ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بھی اجلاس کو آگاہی دی پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس کی صدارت اسپیکر ایاز صادق کر رہے ہیں، اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، عسکری قیادت اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شریک ہیں۔ قومی سلامتی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں آرمی چیف نے پچاس منٹ بریفنگ دی جبکہ ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بھی اجلاس کو آگاہی دی۔ اجلاس میں بلاول بھٹو، اراکین کابینہ، وزرائے اعلیٰ، گورنرز بھی موجود ہیں۔ اپوزیشن ارکان اور وزیرداخلہ...
اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بھی شریک ہوں گے۔ فہرست میں مولانا فضل الرحمٰن، عمر ایوب، مولانا غفور حیدری، صاحبزادہ حامد رضا، فاروق ایچ نائیک، سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس، محمود خان اچکزئی، سردار اختر مینگل، اسد قیصر اور زرتاج گل کے نام شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کیلئے مدعو کیے گئے رہنماؤں کی فہرست سامنے آگئی ہے، جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور گورنرز کو بھی دعوت دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم میاں شہباز شریف سمیت 122 ارکان شریک ہوں گے، فہرست کے علاوہ کوئی بھی شخص غیر متعلقہ قرار دیا جائے گا۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ اور...
اسلام آباد: قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے لیے مدعو کیے گئے رہنماؤں کی فہرست سامنے آگئی جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور گورنرز کو بھی دعوت دی گئی ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم میاں شہباز شریف سمیت 122 ارکان شریک ہوں گے، فہرست کے علاوہ کوئی بھی شخص غیر متعلقہ قرار دیا جائے گا۔ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بھی شریک ہوں گے۔ فہرست میں مولانا فضل الرحمٰن، عمر ایوب، مولانا غفور حیدری، صاحبزادہ حامد رضا، فاروق ایچ نائیک، سینیٹر راجا ناصر عباس، محمود اچکزئی، اختر مینگل، اسد قیصر اور زرتاج گل کے نام شامل ہیں۔ ایمل ولی خان، خالد مقبول صدیقی، خالد مگسی، فاروق ستار اور مصطفیٰ...
امریکا کے ڈینور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امریکن ایئرلائنز کی پرواز میں خوفناک واقعہ پیش آیا، جب بوئنگ 737-800 کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث مسافروں کو ہنگامی طور پر طیارے سے نکالا گیا۔ حادثے میں 12 افراد معمولی زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ یہ واقعہ جمعرات کی شام مقامی وقت کے مطابق 5:15 پر پیش آیا، جب کولوراڈو اسپرنگز سے ڈلاس جانے والی AA Flight 1006 کو پرواز کے دوران انجن میں خرابی کے باعث ڈینور ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا۔ لینڈنگ کے بعد جب طیارہ گیٹ کی طرف جا رہا تھا تو اچانک انجن میں آگ لگ گئی، جس سے دھواں پورے رن وے پر پھیل گیا۔ امریکن ایئرلائنز کے مطابق طیارے...

اگر نیکسز نہیں بھی بنتا تب بھی سیکشن ٹوون ڈی ٹو کالعدم قرار کیسے دیا جا سکتا ہے، جسٹس امین الدین خان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس میں جسٹس امین الدین خان نے کہاکہ اگر نیکسز نہیں بھی بنتا تب بھی سیکشن ٹوون ڈی ٹو کالعدم قرار کیسے دیا جا سکتا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینزکے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث جواب الجواب دیتے ہوئے کہاکہ آئین پاکستان میں درج ہے آرمی ایکٹ آرمڈ فورسز کے ڈسپلن اور فرائض کی انجام دہی کیلئے ہے،میں آپ کے سامنے بتا دوں 9مئی واقعات میں انسداد دہشتگردی کا کوئی جرم نہیں...
اے این پی کے رہنما کی گاڑی کھائی میں جاگری، موقع پر جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری متوکل خان شانگلہ کے علاقے سانگڑئی میں روڈ حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق متوکل خان تعزیت سے واپس آرہے تھے کہ سانگڑئی کے مقام پر ان کی کار گہری کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں متوکل خان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ ان کا ڈرائیور شدید زخمی ہوا۔ متوکل خان عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری رہے اور پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری کے عہدے پر بھی فائز رہے، انہوں نے گزشتہ جنرل الیکشن میں اے این...
پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور سوشل میڈیا ٹیم کی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ تحریک انصاف کے طلب کردہ افراد سے سوشل میڈیا ہینڈلنگ سے متعلق سوالات کیے گئے جبکہ پاک فوج اور ریاستی اداروں سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس پر بھی سخت سوالات کیے گئے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کو سوشل میڈیا پر پوسٹس سے متعلق سب کچھ دکھایا گیا اور بیرسٹر گوہرعلی خان و دیگر سے پارٹی فنانسنگ سے متعلق بھی سوالات پوچھے گئے۔ تحریک انصاف کے فنانس ڈپارٹمنٹ کے 2 افراد بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے۔ عالیہ حمزہ اور کنول شوذب کی جانب سے ان کے وکیل ڈاکٹر علی عمران جے آئی ٹی میں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور سوشل میڈیا ٹیم کی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔جیو نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے طلب کردہ افراد سے سوشل میڈیا ہینڈلنگ سے متعلق سوالات کیے گئے جبکہ پاک فوج اور ریاستی اداروں سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس پر بھی سخت سوالات کیے گئے۔پی ٹی آئی رہنماؤں کو سوشل میڈیا پر پوسٹس سے متعلق سب کچھ دکھایا گیا اور بیرسٹر گوہرعلی خان و دیگر سے پارٹی فنانسنگ سے متعلق بھی سوالات پوچھے گئے۔ تحریک انصاف کے فنانس ڈپارٹمنٹ کے 2 افراد بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے۔ عالیہ حمزہ اور کنول شوذب کی جانب سے ان کے وکیل ڈاکٹر علی عمران...
دبئی پولیس نے رمضان کے مقدس مہینے کے دوران شہر بھر میں بھیک مانگنے کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں اور اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے خصوصی ٹاسک فورسز کو تعینات کیا ہے اور نگرانی میں اضافہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات نے منظم گداگری کی سزائیں واضح کردیں مقامی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق حکام نے فعال طور پر بھکاریوں کے خلاف کارروائی شروع کی ہے کیوں کہ ان کی موجودگی نے رمضان کے آغاز سے ہی کافی خلل پیدا کیا ہے. ایک حالیہ کارروائی میں پولیس نے عوامی مقامات پر بھیک مانگتے ہوئے 9 افراد کو گرفتار کیا۔ یہ گرفتاریاں شہر کے مختلف علاقوں میں تعینات خصوصی ٹیموں نے کیں۔ حکام نے...
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ اگر کوئی ٹرمپ کے آنے پر خوش تھا یا اب ان کی جانب سے کی گئی تعریف پر پر خوش ہے تو یہ بچگانہ حرکت ہے۔ نہ پہلے ایسی کوئی وجہ تھی نہ ہی اب خوش ہونے کی کوئی وجہ ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملکوں کے باہمی تعلقات دوستی یاری کے بجائے مفادات پر چلتے ہیں۔ انہیں ایک شخص مطلوب تھا، سی آئی اے نے نشاندہی کی اور ہم نے اسے پکڑ کر ان کے حوالے کیا اور انہوں نے شکریہ ادا کر دیا۔ مزید پڑھیں: کہتے تھے ٹرمپ آئیں گے تو بانی پی ٹی آئی باہر آ...
ویب ڈیسک : قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد سینٹرل جیل سے بفرزون میں گزشتہ ہفتے ڈمپر کی ٹکر سے ہلاک 10 سالہ بچے صائم کی رہائش گاہ پہنچے اور اہلخانہ خانہ سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران متوفی بچے کے والدین آبدیدہ ہوگئے۔ مہاجر قومی مومہاجر ومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ جیل سے گھر جانے کے بجائے ان لوگوں کے گھر آیا ہوں، یہاں کے شہریوں کو انسان نہیں بھیڑ بکری سمجھا جارہا ہے، حالات کچھ بھی ہوں ، میں اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔ میں نے جو جدوجہد شروع کی ہے اس سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ میں پریس کانفرنس کے ذریعے اپنی آئندہ کی حکمت عملی بتاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ اس شہر...
اسلام آبا((طارق محمودسمیر)پی ٹی آئی سے نکالے جانے والے شیر افضل مروت نواز شریف کے حق میں بول پڑے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیرافضل مروت نے کہاکہ ماضی میں وزیراعظم نواز شریف کو جس الزام کے تحت عہدے سے ہٹایا گیا وہ الزام غلط تھا کہ بیٹے سے تنخواہ کیوں نہیں لے رہے،انہوں نے کہاکہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثاراورسابق آرمی چیف جنرل ر قمرجاویدباجوہ نے نوازشریف کونکلوایاتھایوں نوازشریف کی بے گناہی اور ثاقب نثار،باجوہ گٹھ جوڑکے حوالے سے ایک اور گواہی سامنے آگئی ہے،شیرافضل مروت کوپارٹی سے نکالاجاناپی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات کاثبوت ہے اوراس بات کاقوی امکان ہے کہ آنے والے دنوں میں قیادت کے رویے سے دلبرداشتہ شیرافضل مروت باجوہ ،ثاقب نثار،عمران گٹھ جوڑپربھی...
پشاور،ملک بھر میں جاری پولیو مہم کے سلسلے میں لیڈی ہیلتھ ورکر سیکورٹی کی موجودگی میں بچے کو قطرے پلارہی ہیں عالمی پابندیوں سے بچنے کیلیے پولیو پر قابو پانا ناگزیر ہے‘ چیف سیکرٹری بلوچستانکوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان پولیو پر قابو پانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فوری طور پر مہلک مرض پولیو پر قابو نہ پایا گیا تو ہمیں بین الاقوامی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کےچیف سیکرٹری نے بِگ کیچ اپ حفاظتی ٹیکہ جات مہم سے متعلق بتایا کہ کیونکہ رقبے کے حساب سے ملک کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات کی بگ کیچ اپ مہم کا آغاز ہوچکا ہے، لہٰذا...
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ اگر کسی کی لڑائی ہے تو پارٹی کے اندر رہنی چاہیے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فیصل چوہدری نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج بغیر وجہ 27 فروری تک ملتوی کی گئی۔ بانی نے عید کے بعد احتجاج کی تجویز دی ہے، فیصل چوہدریبانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نےانکشاف کیا ہے کہ عید الفطر کے بعد احتجاج تجویز دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر ملاقات کےلیے عدالت سے رجوع کیا، آج عدالتی احکامات کے باوجود بانی تک رسائی نہیں دی گئی۔بانی...
کراچی: اورنگی ٹاون فٹبال چوک کے قریب بیکری میں ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، دوران واردات ملزمان ڈیڑھ لاکھ روپے کیش اور 5 قیمتی موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق مومن آباد تھانے کے علاقے اورنگی ٹاون فٹبال چوک کے قریب بیکری میں ہفتے کو ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، 3 موٹر سائیکلوں پر سوار 5 ملزمان لوٹ مار کرنے آئے تھے۔ فوٹیج میں دیکھا گیا کہ تین مسلح ملزمان نے بیکری کے اندر لوٹ مار کی اور دو ملزمان بیکری کے باہر کھڑے رہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کے چہرے واضح ہیں جنہیں بآسانی شناخت کیا...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاون فٹبال چوک کے قریب بیکری میں ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، دوران واردات ملزمان ڈیڑھ لاکھ روپے کیش اور 5 قیمتی موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق مومن آباد تھانے کے علاقے اورنگی ٹاون فٹبال چوک کے قریب بیکری میں ہفتے کو ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، 3 موٹر سائیکلوں پر سوار 5 ملزمان لوٹ مار کرنے آئے تھے۔فوٹیج میں دیکھا گیا کہ تین مسلح ملزمان نے بیکری کے اندر لوٹ مار کی اور دو ملزمان بیکری کے باہر کھڑے رہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کے چہرے واضح ہیں جنہیں با?سانی شناخت کیا جا سکتا ہے۔پولیس...

مسلم لیگ ن کی پارلیمانی سیکریٹری برائے انسانی حقوق سونیا عاشر کیخلاف بھی پیکا قانون کے تحت اندراج مقدمہ کی درخواست آگئی
لاہور(ویب ڈیسک)رہنما مسلم لیگ (ن) اور رکن پنجاب اسمبلی سونیا عاشر مبینہ طورپر فیک نیوز پھیلانے پر متنازع پریوینشن آف الیکٹرونک کرائمز ایکٹ(پیکا قانون) کی زد میں آگئیں اور مریم نواز کو کریڈٹ دینے کے چکر میں مبینہ طور پر جھوٹی خبر شیئر کردی جس پر پیکا قانون کے تحت اندراج مقدمہ کی درخواست آگئی۔ تفصیل کے مطابق پالیمانی سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور سونیا عاشر کے خلاف پیکا قانون کے تحت ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کروا دی گئی،درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ میری نابالغ بیٹی اغوا اور زیادتی کا نشانہ بنی جسکا مقدمہ تھانہ فیصل ٹاؤن میں درج ہے ، گزشتہ ماہ 21 تاریخ کو عدالت نے ملزموں...
کراچی:پاکستان ایگریکلچرل کولیشن (PAC) ورلڈ بینک گروپ کے تعاون سے 12 اور 13 فروری کو کراچی ایکسپو سینٹر میں ایگری کنیکشنز 2025 کی میزبانی کرے گا۔ یہ دو روزہ کانفرنس زرعی ماہرین، پالیسی سازوں، مالیاتی اداروں اور زرعی کاروبار کے رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرے گی تاکہ پاکستان کے زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع اور جدید حل تلاش کیے جا سکیں۔ تقریب سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ایگریکلچرل کولیشن کے سی ای او کاظم سعید نے ایگری کنیکشنز 2025 کی پاکستان کی زرعی معیشت کے لیے اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا، “پاکستان کا زرعی شعبہ عالمی سطح پر ایک نمایاں مقام حاصل کر سکتا ہے، لیکن اس کے لیے اسٹریٹجک...
دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ 5 فروری کو کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہاکہ آج پاکستان کی حکومت اور عوام ’یوم یکجہتی کشمیر‘ منا رہے ہیں، ہم اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے ان کی منصفانہ جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آج کے دن کے موقع پرصدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم نےخصوصی پیغامات جاری کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں کشمیر ایک دن ضرور آزاد ہوگا، 10 جنگیں بھی لڑنا پڑیں تو لڑیں گے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر انہوں نے کہاکہ قومی قیادت نے اپنے پیغامات میں کشمیر کاز...
لاہور: لاہور سے کراچی جانے والی 28 ڈاؤن شالیمار ایکسپریس ٹرین حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ شاہدرہ ریلوے اسٹیشن کے قریب آج صبح لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کی تین کوچز پٹڑی سے اتر گئی تھیں جس کے باعث ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر بند ہوگئی۔ مزید پڑھیں؛ لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو حادثہ، ٹرینوں کا شیڈول متاثر فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرین لاہور سے روانہ ہو کر کراچی جا رہی تھی کہ شاہدرہ ریلوے اسٹیشن کے قریب اچانک پٹڑی سے اتر گئی جبکہ ٹرین کی ایک کوچ ٹیڑھی بھی ہوگئی۔ حادثے کے بعد ریلوے افسراں اور عملے نے موقع پر پہنچ کر...

واشنگٹن،مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر دریا میں جاگرا، 30 لاشیں نکال لی گئیں، امدادی آپریشن جاری
واشنگٹن : واشنگٹن ائرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ائیرلائن کی پرواز کینساس کے شہر وکیٹا سے واشنگٹن پہنچی تھی جہاں طیارے کو دریائے پوٹومیک کے اورپر رن وے کے قریب حادثہ پیش آیا۔ عالمی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ تصادم کے بعد جہاز کے کئی ٹکڑے ہو گئے جو ہیلی کاپٹر سمیت دریائے پوٹومیک میں جا گرے۔ اس تصادم میں ہیلی کاپٹر کا بیشتر حصہ سلامت رہا، حادثے کے بعد دریائے پوٹومیک میں غوطہ خوروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔ فلائٹ ریڈار کے مطابق طیارے کو حادثہ مقامی وقت کے مطا ق شام 8 بجکر 48 منٹ پر پیش آیا،...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں رواں سال 2025 میں یکم رمضان المبارک اور عیدالفطر کی ممکنہ تاریخیں منظرعام پر آگئی ہیں۔ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 28 فروری یا یکم مارچ کو نظر آئے گا۔ اس طرح یکم رمضان المبارک یکم مارچ یا 2 مارچ کو ہوگا۔اسی طرح عیدالفطر کا چاند 29 یا 30 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے۔ یوں عیدالفطر 30 یا 31 مارچ کو منائی جائے گی۔ چاند کی رویت کے حوالے سے اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کرے گی۔دوسری جانب شعبان المعظم 1446ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (جمعرات) کو ہو گا۔شعبان المعظم 1446ہجری کا...
ملکہ کوہسار کے متعدد جنگلات میں بیک وقت آگ بھڑک اٹھی۔ مانگا، پھری،ڈنہ،کاسیری کے جنگلات میں میں آگ لگی ہوئی ہے۔ محکمہ جنگلات کے اہلکار تمام جنگلات میں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں ، ریسکیو کی ٹیمیں بھی جنگلات میں آگ پر قابو پانے کیلیئے بیک اپ دے رہی ہیں. ڈیجٹل کانٹنٹ بنانے والوں کیلئے گولڈن ویزا، بڑی خبر آ گئی
حیدر علی : ملکہ کوہسار کے متعدد جنگلات میں بیک وقت آگ بھڑک اٹھی۔ مانگا، پھری،ڈنہ،کاسیری کے جنگلات میں میں آگ لگی ہوئی ہے۔محکمہ جنگلات کے اہلکار تمام جنگلات میں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں ، ریسکیو کی ٹیمیں بھی جنگلات میں آگ پر قابو پانے کیلیئے بیک اپ دے رہی ہیں
23 جنوری جمعرات شام اسلامی جمعیت طلبہ لاہور نے سائنس کالج وحدت روڈ میں ایک خوبصورت مجلس کا اہتمام کیا۔ لاہور میں جمعیت میں زندگی گزارنے والے بہت سارے ناظمین و ارکان جمع تھے۔ ہزار ایک سے تو زیادہ ہوں گے۔ ماضی کی خوبصورت یادیں، دلچسپ واقعات، کٹھن مراحل، عزیمت و شہادت سے جڑی تصویریں، جس جس کے پاس جو کچھ تھا، وہ انہیں سنا اور دکھا رہا تھا۔ رات قدرے ٹھنڈی مگر خوش گوار تھی اور جمعیت کے فدائین اسے اپنے نعروں اور ترانوں سے مسلسل گرما رہے تھے۔ ماضی کی یادیں تلخ بھی ہوں تب بھی ہمیشہ خوش گوار لگتی ہیں اور اگر وہ جیلوں کے تذکروں اور شہادتوں کے خون سے دھو کر مزین کی گئی ہوں...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجا نے حکومت کو مذاکرات میں تعطل کا ذمہ داری ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملک کو ترقی کرنا ہے تو بات کرنی پڑے گی۔ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے طویل ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی اپنی جگہ کھڑے ہیں، مذاکرات پاکستان کی بہتری کے لیے کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم پر ظلم ہوا، ان کی کوشش تھی کہ پی ٹی آئی کو اتنا کمزور کر دیا جائے، کہ وہ انتخابات میں حصہ نہ لے سکے، اپنی مہم نہ چلا...
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجا نے حکومت کو مذاکرات میں تعطل کا ذمہ داری ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملک کو ترقی کرنا ہے تو بات کرنی پڑے گی۔ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے طویل ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی اپنی جگہ کھڑے ہیں، مذاکرات پاکستان کی بہتری کے لیے کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم پر ظلم ہوا، ان کی کوشش تھی کہ پی ٹی آئی کو اتنا کمزور کر دیا جائے، کہ وہ انتخابات میں حصہ نہ لے سکے، اپنی مہم نہ چلا سکے لیکن پھر...
شہرت یافتہ اداکارہ اور ڈانسر نورا فتحی نے اپنے لکھے اور گائے ہوئے گانے ’’اسنیک‘‘ کے ساتھ گلوکاری کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔ نورا فتحی نے امریکی مین اسٹریم میوزک انڈسٹری میں مشہور سنگر جیسن ڈیرولو کے ساتھ گلوکاری میں ڈیبیو کیا ہے۔ 16 جنوری کو ریلیز ہونے والا یہ گانا پہلے ہی یوٹیوب پر 21 ملین ویوز حاصل کرچکا ہے۔ ’’اسنیک‘‘ گانے کی ڈانس ویڈیو میں نورا فتحی کے خود ناگن بننے اور سانپ کی ڈولتے ہوئے رقص کو مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔ گانے کی ہدایت کاری مراکش کے ہداہت کار عبدالرافیہ ال عبدوئی نے کی ہے جب کہ اس کے کوریو گرافر بھارت سے تعلق رکھنے والے راجیت دیو...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز —فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی نے این آر او مانگنا ہوتا تو 2 سال پہلے مانگتے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مسائل حل ہوں، ماضی میں ہوئے واقعات کی تفتیش ہونا ضروری ہے۔شبلی فراز کا کہنا ہے کہ 9 مئی واقعات سمیت دیگر واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہیے، پاکستان کی تاریخ میں اتنے زیادہ سیاسی قیدی نہیں رہے۔ سیاسی جماعتوں کے سر کاٹے جا رہے ہیں: شبلی فرازپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ملک کا...
لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے متعلق نئی معلومات نے پچھلے تمام دعوے اور اندازے غلط ثابت کردیئے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق آتشزدگی کی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ آگ کا آغاز 7 جنوری سے نہیں بلکہ یکم جنوری سے ہو گیا تھا۔ تحقیق کاروں سے گفتگو میں متاثرہ علاقے کے رہائشیوں نے بتایا کہ انہی پہاڑوں پر ایک جگہ بھی یکم جنوری کو آگ لگی تھی تاہم اس آگ سے مختصر رقبہ متاثر ہوا تھا۔ رہائشیوں نے شکوہ کیا کہ انتظامیہ نے اس آگ پر توجہ نہیں دی اور اسے بڑھنے سے روکنے کے لیے کوئی خاص قدم نہیں اُٹھایا گیا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ بعد ازاں لگنے والی آگ کو بجھانے میں پیشہ ورانہ طریقہ کار اختیار کرنے...
مری (نیوزڈیسک) پاکستان کے معروف سیاحتی مقام ملکہ کوہسار کے3 بڑے جنگلات میں بیک وقت آگ اٹھی۔ آگ نے مری میونسپل فارسٹ، گھوڑاگلی اور ساملی رینج کے جنگلات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ج. علاقے کے رہائشیوں میں اضطراب کی لہر دوڑ گئی ۔ آگ کی شدت کے باعث ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر امدادی کاموں میں مصروف تاہم روڈ تک رسائی نہ ہونے کے باعث، امدادی ٹیموں کو پیدل ہی ریسپانس کرنا پڑ رہا ہے, یہ مشکل صورتحال امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ کا باعث بن گئی تاہم ریسکیو ذرائع کے مطابق مسلسل چھ گھنٹے کی تگ و دو کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر آگ پر قابو پانے کی کوششیں...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر تحریک انصاف چاہتی ہے کہ مذاکرات میں سے کچھ نکلے تو اپنے سائیڈ شو بند کرے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پارلیمنٹ ہاوس کے باہر گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ جو کچھ کل قومی اسمبلی میں کیا گیا وہ مذاکرات سے ان کی وابستگی اور نیت پر سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہا کہ جب بھی مذاکرات ہوتے ہیں تو فریقین جارحیت بند کر دیتے ہیں، انہوں نے جو زبان استعمال کی ہے اس سے عیاں ہے کہ مذاکرات صرف ایک سموک سکرین ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو حکومت نے کبھی ڈیل کی...
قومی اسمبلی نے امریکا کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی ہولناک آگ اور اس واقعے کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کی مشترکہ قرارداد منظور کرلی۔ نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد پیپلز پارٹی کے نوید انور جیوا نے پیش کی جس پر 13سے زائد ارکان نے دستخط کئے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عالمی ادارے امداد کیلئے آگے آئیں اور متاثرہ لوگوں کی مدد کریں۔ بعد ازاں قومی اسمبلی نے لاس اینجلس میں لگنے والی خوفناک آگ، درجنوں افراد کے جاں بحق ہونے اور ہزاروں افراد کے متاثر ہونے پر ان سے اظہار ہمدردی کے...

سیکرٹ ایکٹ میں ترمیم 11اگست ، واقعہ 9مئی کوہوا : سپریم کورٹ : قانون ماضہ سے لاگو کیا : وکیل وزارت دفاع
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ میں کئی جرائم کا ذکر ہے، ایکٹ کے مطابق تمام جرائم کا اطلاق فوجی افسران پر ہوگا۔ کیا سویلین کا ملٹری ٹرائل کورٹ مارشل کہلاتا ہے۔ جبکہ جسٹس مسرت ہلالی نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر کوئی آرمی آفیسر آئین کو معطل کرتا ہے تو کیا سزا ہے؟۔ سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بینچ نے کی۔ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کا آغاز ہوا تو وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے...

آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترمیم 11اگست 2023میں ہوئی، واقعہ مئی 2023کا ہے،کیا قانون کااطلاق ماضی سے کیاگیا،جسٹس حسن اظہر رضوی کا استفسار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف اپیل پر جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہاکہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترمیم 11اگست 2023میں ہوئی، واقعہ مئی 2023کا ہے،کیا قانون کااطلاق ماضی سے کیاگیا،وکیل وزارت دفاع نے کہاکہ جی آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترمیم کا اطلاق ماضی سے کیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی بنچ نے سماعت کی، وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ایف بی علی کیس میں جسٹس انوارالحق کا نوٹ موجود ہے،اس وقت آرٹیکل 10اے نہیں تھا،وکیل کا حق دینا، شواہد پر...
پارلیمنٹ ہاؤس میں ایک اور آئینی ترمیم کی باز گشت،تحریک انصاف آئینی ترمیم کے لیے میدان میں آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پارلیمنٹ ہاؤس میں ایک اور آئینی ترمیم کی باز گشت،، تحریک انصاف آئینی ترمیم کے لیے میدان میں آگئی، جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کے لیے آئینی ترمیم بل سینیٹ میں جمع کرادیا، بل میں کہا گیا کہ بہاولپور ڈویژن، ڈیرہ غازی خان اور ملتان ڈویژن کو صوبہ پنجاب سے الگ کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں ایک اور آئینی ترمیم کی گونج تحریک انصاف آئینی ترمیم کے لیے میدان میں آگئی ،جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کے لیے آئینی ترمیم بل سینیٹ میں جمع بہاولپور ڈویژن ،...
راولپنڈی:تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹی کاکہنا ہےکہ حکومت نے اگر 31 جنوری تک جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا تو مذاکرات ختم ہوجائیں گے، اس کے بعد ہم اپنا آئند ہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان صاحبزادہ حامد رضا نے کہاکہ ابھی تک مذاکرات میں پیشرفت نہیں ہوسکی، حکومت کو مذاکرات کے تیسرے راؤنڈ میں پیش رفت کرنا ہوگی، مذاکرات میں ہم دو مطالبات تحریری شکل میں فراہم کردیں گے، اس کے بعد منطقی انجام تک پہنچانےکی گیند حکومت کے کورٹ میں ہوگی۔ مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہماری خواہش کے مطابق نہ ہوئی، ملاقات کے وقت ہماری نگرانی کی...
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا سے متعلق شیرافضل مروت کی بیان بازی پرپارٹی قیادت سلمان اکرم راجا کے ساتھ کھڑی ہوگئی ۔ پی ٹی آئی کے رہنما و ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے سلمان اکرم راجا پر تنقید کی۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے شیر افضل مروت کے بیان پر برہمی کا اظہار کیا گیا ہےجبکہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سلمان اکرم راجا کی بطور سیکرٹری جنرل تقرری پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔ سلمان اکرم راجہ کی تقرری براہ راست بانی چئیرمین نے کی ہے بانی کی ہدایات ہی پارٹی کا آئین ہوتا ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ ابھی تک ڈسپلنری کارروائی کی...