برطانیہ کے ساحلی علاقے پیس ہیون میں شرپسندوں نے مسجد کو آگ لگادی
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جنوب مشرقی انگلینڈ کی مسجد میں شرپسندوں نے آگ لگا دی، پولیس نے نفرت پر مبنی جرم قرار دیا
عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعرات کو مانچسٹر میں یہودی عبادت گاہ پر حملے میں دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے تھے۔ اس کے ٹھیک دو دن بعد جنوب مشرقی انگلینڈ کے علاقے سسیکس میں شرپسندوں نے ایک مسجد میں آگ لگادی۔
پیس ہیون مسجد کے ترجمان نے کہا کہ یہ نفرت انگیز عمل ہماری کمیونٹی یا ہمارے قصبے کی نمائندگی نہیں کرتا۔ انھوں نے کہا، “پیس ہیون ہمیشہ ہی مہربانی، احترام اور باہمی تعاون کا مقام رہا ہے، اور ہم ان اقدار کو مجسم کرتے رہیں گے۔”
انگلش ساحلی قصبے میں مسجد کو آگ لگانے کے واقعے کی پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس نے اسے نفرت انگیز جرم قرار دیا ہے۔
برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے مسجد پر حملے کی مذمت کی۔ اسٹارمر کے ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم “پیس ہیون میں آتش زنی کے حملے سے خوفزدہ ہیں۔” ترجمان نے مزید کہا کہ “برطانیہ میں مسلم مخالف نفرت کی کوئی جگہ نہیں ہے۔”
ہنگامی خدمات نے رات تقریباً 9:45 بجے پیس ہیون مسجد میں آگ لگنے کی اطلاعات پر ردعمل ظاہر کیا۔ سسیکس پولیس کے مطابق، مسجد کے سامنے کے دروازے اور باہر کھڑی گاڑی کو نقصان پہنچا، لیکن اس شرپسندانہ کارروائی میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔
پولیس کی طرف سے اتوار کو جاری ہونے والی اس واقعے کی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ دو بالاکلوا پوش لوگ مسجد کے سامنے والے دروازے کے قریب آتے ہیں، اس سے پہلے کہ داخلی دروازے پر ایکسلرنٹ چھڑکیں اور آگ بھڑکائیں۔
ایسٹ سسیکس فائر اینڈ ریسکیو سروس کے مطابق جائے وقوعہ سے جو شواہد ملے ہیں اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ جان بوجھ کر کیا گیا عمل ہے۔
پولیس کے مطابق ، جنوب مشرقی انگلینڈ کے علاقے سسیکس میں جائے وقوعہ اور دیگر عبادت گاہوں پر پولیس کی نفری میں اضافہ کیا گیا ہے۔
سیاسی اور مذہبی رہنماؤں نے حملے کی مذمت کی ہے اور لوگوں سے متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔
برطانیہ کی ہوم سکریٹری شبانہ محمود نے کہا کہ یہ حملہ تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا، “اس ملک کی سب سے بڑی طاقت یہ ہے کہ وہ کئی برادریوں سے ایک قوم کی تعمیر کر سکتا ہے۔” “برطانیہ کے مسلمانوں کے خلاف حملے تمام برطانویوں اور خود اس ملک کے خلاف حملے ہیں۔”
برطانوی یہودیوں کے نائبین کے بورڈ کے صدر فل روزن برگ نے بھی اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ “ہر مذہبی کمیونٹی کو خوف کے بغیر عبادت کرنے کا حق ہے۔”
یہ حملے غزہ میں اسرائیل اور حماس کی جنگ پر شدید تناؤ کے درمیان ہوا ہے۔
غزہ میں اسرائیل کے فوجی حملے کے آغاز کے بعد سے پورے برطانیہ میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے باقاعدگی سے جاری ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے مطابق پیس ہیون نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
الاقصیٰ کے امام شیخ عکرمہ صبری پر ’اشتعال انگیزی‘ کا مقدمہ؛ الزامات من گھڑت قرار
الاقصیٰ مسجد کے 87 سالہ امام شیخ عکرمہ صبری منگل کے روز یروشلم کی ایک اسرائیلی عدالت میں پیش ہوئے، جہاں ان کے خلاف 2022 کی 2 تعزییتی تقاریر اور 2024 میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر اظہارِ افسوس کے حوالے سے ’اشتعال انگیزی‘ کے الزامات پڑھ کر سنائے گئے۔
مزید پڑھیں:سعودی عرب کا اسرائیلی وزیر کی مسجد الاقصیٰ میں اشتعال انگیزی پر شدید ردعمل
شیخ صبری نے اسرائیلی اقدامات کو غیرقانونی، غیرانسانی اور الاقصیٰ کی حرمت کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ مقصد فلسطینیوں کو خوفزدہ کرنا ہے۔
دفاعی وکیل خالد زبارکہ نے الزامات کو مکمل طور پر من گھڑت قرار دیتے ہوئے مزید شواہد طلب کرنے کا اعلان کیا۔ عدالت نے اگلی سماعت 6 جنوری کے لیے مقرر کر دی۔
مزید پڑھیں:الاقصیٰ پر اسرائیلی وزرا اور آبادکاروں کا دھاوا قابل مذمت ہے، وزیراعظم پاکستان
شیخ صبری کو اس سے قبل اگست 2024 میں 6 ماہ کے لیے الاقصیٰ میں داخلے سے بھی روک دیا گیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیلی عدالت الاقصیٰ مسجد امام شیخ عکرمہ صبری