14 اگست کو پوری قوم عمران خان اور پی ٹی آئی سے وابستگی کا اظہار کرے گی، سلمان اکرم راجہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ 14 اگست کو پوری قوم بانی پی ٹی آئی عمران خان اور پی ٹی آئی سے وابستگی کا اظہار کرے گی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 14 اگست جشن کا دن ہے، پوری قوم جشن مناتی ہے،ہم بھی جشن منائیں گے، قوم جو آزادی کی خواہش اور تمنا ہے اس کا اظہار کریگی۔
انہوں نے کہا کہ قوم بانی پی ٹی آئی اور تحریک انصاف سے وابستگی کا اظہار کریگی، 14 اگست کو پوری قوم باہر ہوگی ہم بھی باہر ہونگے اور اس قوم کا کلیدی حصہ ہیں۔
جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے پیچھے پوری قوم متحد ہے، یہ جشن کا دن ہے احتجاج کا دن نہیں ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عمران خان جیل میں سٹاف کو گالیاں نکالتے ہیں، وزیر ریلوے حنیف عباسی کا دعویٰ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک نیوز کے پروگرام میں اینکر فرخ شہباز وڑائچ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں سٹاف کو گالیاں نکالتے اور برا بھلا کہتے ہیں،جونیئر اور سینئرز کیلئے گندی زبان استعمال کی جاتی ہے،حالانکہ جیل میں انہیں کھانے کیلئے ہر چیز میسر ہے۔
وزیر ریلوے کاکہناتھا کہ عمران خان جیل اچھی نہیں کاٹ رہا، ان کے پاس آپشن کوئی نہیں ہے،اڑ کر تو وہ جیل سے باہر نہیں آ سکتا۔
حنیف عباسی کاکہناتھا کہ ہر الیکشن متنازعہ رہا ہے ،بانی پی ٹی آئی مجھ سے 2013میں جیتے تھے،بانی پی ٹی آئی کو 25ہزار بیلٹ باکس سٹمپ لگا کر پہلے دے دیئے گئے تھے۔
خیبرپختونخوا کے 13 اضلاع میں 7 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ
مزید :