عمران خان کے طبی معائنہ کیلئے علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنہ کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور علی امین گنڈاپور کی جانب سے درخواست دائر میں پنجاب حکومت، آئی جی جیل خانہ جات، جیل ہسپتال و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی عمر 72 سال ہے اور معمول کا طبی معائنہ ضروری ہے، جیل میں قید کے دوران عمران خان کا وزن کم ہوگیا اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے۔
عمران خان جیل میں سٹاف کو گالیاں نکالتے ہیں، وزیر ریلوے حنیف عباسی کا دعویٰ
درخواست میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی طبی ہسٹری شوکت خانم ہسپتال کے پاس موجود ہے۔
ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ شوکت خانم ہسپتال کی طبی ٹیم کو ماہانہ طبی معائنہ اور ضروری ٹیسٹ کرنے کی اجازت دی جائے، ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر ثمینہ نیازی کو طبی معائنہ اور ٹیسٹوں کیلئے بانی پی ٹی آئی تک رسائی کا حکم دیا جائے۔
درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ ماہانہ طبی معائنہ اور ٹیسٹ رپورٹس کو عدالت میں جمع کرانے اور بانی پی ٹی آئی کی فیملی کو فراہم کرنے کا بھی حکم دیا جائے۔
خیبرپختونخوا کے 13 اضلاع میں 7 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی درخواست میں
پڑھیں:
ہرجانہ کیس، عمران خان کے وکیل کی جرح کیلئے مہلت کی استدعا منظور
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دائر ہرجانہ کیس میں عمران خان کے وکیل کی جرح کے لیے مہلت کی استدعا منظور کرلی۔
نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق سیشن عدالت کے جج یلماز غنی نے شہباز شریف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانہ کیس سے متعلق گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
تحریری حکم میں کہا کہ شہباز شریف کے گواہ عطا اللہ تارڑ عدالت میں پیش ہوئے اور ان کا بیان ریکارڈ کیا گیا، عمران خان کے وکیل کی جرح کے کے لیے مہلت کی استدعا بھی منظور کی گئی ہے اور اب عطا اللہ تارڑ 15 نومبر کو بیان پر جرح کے لیے پیش ہوں گے۔
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 4 سو روپے کا بڑا اضافہ
واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے عمران خان کے خلاف10 ارب روپےہرجانےکا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔