ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بلندی سے لگائی چھلانگ
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) – ممتاز اسلامی مبلغ اور اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ایک بار پھر اپنی ایڈونچر اسپورٹس سے محبت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی تازہ ترین بنجی جمپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں انہیں انڈونیشیا کے جزیرے نوسا پینیڈا کے ٹرٹل بیچ پر تقریباً 430 فٹ (یعنی 45 منزلہ عمارت) کی بلندی سے چھلانگ لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ڈاکٹر نائیک نے اس ویڈیو کے ساتھ ایک کیپشن بھی شیئر کیا، جس میں انہوں نے اس تجربے کو ایک محفوظ اور پیشہ ورانہ نگرانی میں مکمل ہونے والا عمل قرار دیا۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ ڈاکٹر نائیک نے اس نوعیت کی سرگرمی میں حصہ لیا ہو۔ اس سے قبل وہ یوگنڈا کے شہر جنجا میں بھی 165 فٹ اونچے پلیٹ فارم سے بنجی جمپ کر چکے ہیں، جس کی ویڈیو انہوں نے چند ماہ قبل شیئر کی تھی۔ دونوں مواقع پر مکمل حفاظتی اقدامات کیے گئے اور پیشہ ور ماہرین کی نگرانی میں جمپ کی گئی۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گزشتہ سال ستمبر میں تقریباً تین دہائیوں بعد پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے لاہور، اسلام آباد اور شہرقائد سمیت مختلف شہروں میں لیکچرز اور مذہبی گفتگو کے سیشنز میں شرکت کی۔ ان کا آخری دورہ پاکستان 1992 میں ہوا تھا، جب انہوں نے معروف عالم دین ڈاکٹر اسرار احمد سے ملاقات کی تھی۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بیلا حدید کونسی بیماری میں مبتلا ہیں؟ اسپتال سے تصاویر شیئر کردیں
معروف امریکی ماڈل بیلا حدید نے اسپتال سے تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں جس سے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ اُٹھی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بیلا حدید طویل عرصے سے لائم بیماری (Lyme Disease) میں مبتلا ہیں اور وہ اس بیماری کے علاج کے سلسلے میں اسپتال میں کئی مرتبہ زیر علاج رہ چکی ہیں۔
حالیہ دنوں میں انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں بیلا کبھی سر پر پٹی، ہاتھ میں آئی وی ڈرپ، اور کبھی برف کا پیک ماتھے پر رکھے دکھائی دیں۔
دیگر تصاویر میں وہ اسپتال کے کمرے میں آرام کرتے ہوئے اور اہلِ خانہ کے ساتھ تاش کھیلتے اور پیزا کھاتے دکھائی دیں۔ جبکہ ایک اور تصویر میں وہ کافی کا کپ ہاتھ میں لیے لفٹ میں بیٹھی نظر آئیں۔
بیلا نے کیپشن میں مداحوں سے معذرت کرتے ہوئے لکھا: ’سوری میں اکثر غائب ہو جاتی ہوں، میں آپ سب سے محبت کرتی ہوں۔‘
سوشل میڈیا پر بیلا حدید کی یہ تصاویر وائرل ہو گئیں جس نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا اور مداحوں نے ان کی جلد صحتیابی کی دعائیں کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بیلا حدید کی پوسٹ پر ان کی بہن جی جی حدید نے کمنٹ میں لکھا: ’آئی لَو یو! تم جلد بہتر ہو جاؤ، جیسا کہ تمہارا حق ہے۔‘