کراچی میں دو دریا میں باپ کی اپنے 2 بچوں کے ساتھ سمندر میں ڈوبنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں باپ کو بچوں سمیت سمندر میں ڈوبتے اور شہریوں کو ویڈیو بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

دونوں بچوں کو دریا میں بہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،  موقع پر موجود افراد انھیں بچانے کی کوششیں کررہے ہیں، بچوں کا باپ بھی ویڈیو میں نظر آرہا ہے۔

شہریوں نے قریب پڑا کھمبا بھی ان کی طرف پھینکا، ایک بچہ کافی دیر تک پانی میں تیرنے کی کوشش کرتا ہوا نظر آرہا ہے۔

4 روز قبل ایک شخص نے اپنی کمسن بیٹی اور بیٹے کے ساتھ سمندر میں چھلانگ لگا دی تھی، باپ اور اس کے دونوں بچوں کی لاشیں سمندر سے نکال لی گئی تھیں۔

اطلاعات کے مطابق خودکشی کرنے والے شخص کا نام اورنگزیب عالم تھا، جبکہ اس کے ساتھ بیٹا احمد اور بیٹی آیت بھی موجود تھے۔

سی ویو دو دریا پر خودکشی کرنے والا شخص اورنگی ٹاؤن ساڑھے اٹھ نمبر گبول گوٹھ کا رہائشی تھا۔

اورنگ زیب عالم اسکول ٹیچر تھا۔ جس کے بیٹے کی عمر 8 سال اور بیٹی 4 سال کی تھی۔ متوفی کا سسرال 14 سی اورنگی ٹاؤن میں ہے۔ متوفی کی ایک اور اولاد اہلیہ کے پاس ہے۔

متوفی کے بھائی صغیر عالم نے بتایا کہ اورنگ زیب نے اپنی اہلیہ سے گھریلو معاملات کی بنا پر بچوں کی کسٹڈی کےلیے پٹیشن دائر کی ہوئی تھی۔

واقعے سے ایک روز قبل بچوں کی کسٹڈی متوفی کی اہلیہ کے حوالے کردی گئی تھی۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے ساتھ

پڑھیں:

ایئر انڈیا کی فلائٹ میں مسلمان مسافر کے ساتھ بدتمیزی: تشدد کی ویڈیو وائرل

ایئر انڈیا کی ایک پرواز میں مسلمان نوجوان کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس نے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کو جنم دیا ہے۔

واقعے کے دوران جہاز میں سفر کر رہے ایک مسلمان نوجوان کو گھبراہٹ کا دورہ پڑا، لیکن مدد کرنے کے بجائے ایک مسافر نے نوجوان کو تھپڑ مار دیا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب نوجوان کو طبی مسئلہ درپیش تھا، ایک مسافر نے اس پر ہاتھ اٹھا دیا۔ اگرچہ ایئر ہوسٹس نے تشدد کرنے والے شخص کو روکنے کی کوشش کی، لیکن وہ باز نہیں آیا۔

یہ منظر دیکھ کر سوشل میڈیا پر صارفین نے غم و غصے کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا ہے کہ تشدد کرنے والے مسافر کو ’’نو فلائی لسٹ‘‘ میں ڈال کر فضائی سفر پر پابندی عائد کی جائے۔

ایئر انڈیا کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی اطلاع متعلقہ حکام کو دے دی گئی ہے۔ تاہم، اب تک کوئی کارروائی نظر نہیں آئی۔ دوسری جانب ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ گھبراہٹ کے دورے کی صورت میں مریض کے ساتھ ہمدردی اور سکون دینے والا رویہ اپنانا چاہیے نہ کہ تشدد کیا جائے۔

یہ واقعہ ایک بار پھر بھارتی معاشرے میں اقلیتوں کے خلاف بڑھتی ہوئی عدم رواداری کی عکاسی کرتا ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے نہ صرف اس واقعے کی مذمت کی ہے بلکہ ایئر انڈیا سے بھی سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: باپ کی بچوں کیساتھ سمندر میں ڈوبنے کی دل دہلانے والی ویڈیو آگئی
  •  فلسطینی بچوں پراسرائیلی مظالم، دل دہلادینے والی رپورٹ سامنے آگئی،
  • دو دریا پر بچوں سمیت خودکشی کرنے والے شخص کی لاش مل گئی
  • بھارت میں بیوی سے طلاق کا عمل مکمل ہونے پر شوہر کا انوکھا ’جشن آزادی‘
  • ایئر انڈیا کی فلائٹ میں مسلمان مسافر کے ساتھ بدتمیزی: تشدد کی ویڈیو وائرل
  • کراچی: دو دریا پر سمندر میں چھلانگ لگانے والے شخص کی لاش نکال لی گئی
  • کراچی: دو دریا پر خودکشی کرنے والے ٹیچر کی تلاش جاری
  • کراچی، دو دریا پر بچوں سمیت خودکشی کرنیوالے شخص کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • دودھ پلانا ہمارے بچوں کو تحفظ دینے کے چند فطری اور موثر ترین طریقوں میں سے ایک ہے،خاتون اول