کراچی: باپ کی بچوں کیساتھ سمندر میں ڈوبنے کی دل دہلانے والی ویڈیو آگئی
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
کراچی میں دو دریا میں باپ کی اپنے 2 بچوں کے ساتھ سمندر میں ڈوبنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
ویڈیو میں باپ کو بچوں سمیت سمندر میں ڈوبتے اور شہریوں کو ویڈیو بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ 4 روز قبل ایک شخص نے اپنی کمسن بیٹی اور بیٹے کے ساتھ سمندر میں چھلانگ لگا دی تھی، باپ اور اس کے دونوں بچوں کی لاشیں سمندر سے نکال لی گئی تھیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ایئر انڈیا کی فلائٹ میں مسلمان مسافر کے ساتھ بدتمیزی: تشدد کی ویڈیو وائرل
ایئر انڈیا کی ایک پرواز میں مسلمان نوجوان کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس نے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کو جنم دیا ہے۔
واقعے کے دوران جہاز میں سفر کر رہے ایک مسلمان نوجوان کو گھبراہٹ کا دورہ پڑا، لیکن مدد کرنے کے بجائے ایک مسافر نے نوجوان کو تھپڑ مار دیا۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب نوجوان کو طبی مسئلہ درپیش تھا، ایک مسافر نے اس پر ہاتھ اٹھا دیا۔ اگرچہ ایئر ہوسٹس نے تشدد کرنے والے شخص کو روکنے کی کوشش کی، لیکن وہ باز نہیں آیا۔
یہ منظر دیکھ کر سوشل میڈیا پر صارفین نے غم و غصے کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا ہے کہ تشدد کرنے والے مسافر کو ’’نو فلائی لسٹ‘‘ میں ڈال کر فضائی سفر پر پابندی عائد کی جائے۔
ایئر انڈیا کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی اطلاع متعلقہ حکام کو دے دی گئی ہے۔ تاہم، اب تک کوئی کارروائی نظر نہیں آئی۔ دوسری جانب ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ گھبراہٹ کے دورے کی صورت میں مریض کے ساتھ ہمدردی اور سکون دینے والا رویہ اپنانا چاہیے نہ کہ تشدد کیا جائے۔
یہ واقعہ ایک بار پھر بھارتی معاشرے میں اقلیتوں کے خلاف بڑھتی ہوئی عدم رواداری کی عکاسی کرتا ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے نہ صرف اس واقعے کی مذمت کی ہے بلکہ ایئر انڈیا سے بھی سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔