عاصم منیر کوڈی جی آئی ایس آئی سے ہٹایا گیا تو انہوں نے بشریٰ بی بی سے ملاقات کروانے کا کہا : زلفی بخاری کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے دعویٰ کیاہے کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو جب ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے سے ہٹایا گیا تو انہوں نے رابطہ کر کے بشریٰ بی بی سے ملاقات کروانے کا کہا ۔
تفصیلات کے مطابق زلفی بخاری کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک صحافی ان سے سوال کرتا ہے کہ جب جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے سے ہٹایا گیا تو بتایا تاہے انہوں نے تین لوگوں سے رابطہ کیا جن میں بیرسٹر شہزاد، بشریٰ بی بی اور آپ شامل ہیں۔
5 اگست احتجاج؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے، پکڑ دھکڑ شروع
جس پر زلفی بخاری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں باقیوں کی تصدیق نہیں کر سکتا ، وہ تو خود بتا سکتے ہیں لیکن جب عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی سے ہٹایا گیا تو ان کا مجھ سے رابطہ ہوا، اس وقت میرا ان سے رابطہ رہتا تھا ، بین الاقوامی پراجیکٹس اور دیگر معاملات پر ، یا اس سیٹ پر کوئی بھی ہوتا، عمران خان کی بات درست ہے کہ عاصم منیر کو ہٹایا گیا تو انہوں نے رابطہ کیا اور کہا کہ میری بشریٰ بی بی سے ملاقات کروا دیں ، کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ انہیں کسی غلط وجہ سے ہٹایا جارہاہے اور وہ اسے روک سکیں لیکن بشریٰ بی بی نے بات نہیں کی تھی ۔
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ٹی 20 میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کر لی
“جب جنرل عاصم منیر کو عہدے سے ہٹایا گیا تو انھوں نے مجھ سے بھی سفارش کی کہ مجھے بشری بی بی سے ملوا دیں لیکن بی بی نے انکار کر دیا “ زلفی بخاری کا انکشاف pic.
مزید :
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: جی ا ئی ایس ا ئی عاصم منیر کو زلفی بخاری انہوں نے
پڑھیں:
صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
ویب ڈیسک: صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ